بدھ , 19 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Wednesday, 06 May,2026

پسنديدہ شخصيات

سیّدنا مسافع الدیلی ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ

انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سماع کیا۔ امام بخاری نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے مالک بن عبیدہ بن مسافع الدیلی نے اپنے باپ سے اس سے اپنے دادا سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اگر عبادت گزار بندے، شیر نوش بچیاں اور گھاس چرنے والے چرند نہ ہوتے۔ تو خدا تم پر اپنا عذاب انڈیل دیتا۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے اِن کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا مسافع بن عیاض رضی اللہ عنہ

بن صخر بن عامر بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بن کعب بن لوئی قرشی تیمی: وہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے خالہ زاد بھائی تھے۔ ابو عمر کہتے ہیں کہ انہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی، لیکن ان کی کوئی حدیث یاد نہیں۔ زبیر اور عدوی کہتے ہیں کہ مسافع اور حسان بن ثابت دونوں شاعر تھے اور لوگوں کی آرا اِن کے بارے میں مختلف تھیں۔ اور وہ انہیں ایک دوسرے پر فضیلت دیتے تھے۔ چنانچہ ہم ذیل میں حسان بن ثابت کے ہجو یہ اشعار نقل کرتے ہیں: یَا اَلَ تَیْمٍ اَلَا تَنْھَوْن جَا ھِلَکُمْ قَبْلَ القَذَافِ بِصَمّ۔۔۔

مزید

سیّدنا مستظل بن حصین رضی اللہ عنہ

زمانۂ جاہلیت کے آدمی ہیں اور تابعی ہیں۔ ابو موسیٰ نے اِن کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا المستنیر بن صعصقہ الخزاعی رضی اللہ عنہ

علاء بن حضرمی کے اس خط میں جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں لکھ کر دیا تھا۔ ان کا ذکر اس کے گواہوں میں ہے۔ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا المستورد بن جیلان العبدی رضی اللہ عنہ

اوزاعی نے سلیمان بن حبیب سے روایت کی، انہوں نے ابو امامہ سے سنا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جلد ہی تم میں اور سلطنتِ روم میں بدھ وار کے دن چار مصالحتیں ہوں گی، ایک ایسے آدمی کے ہاتھ پر، جو ہر قل کے خاندان سے ہوگا۔ بنو عبد القیس کے ایک آدمی مستورد بن جیلان نے دریافت کیا، یا رسول اللہ! ان دنوں مسلمانوں کا امام (لیڈر) کون ہوگا۔ فرمایا، میری اولاد میں سے ایک شخص جو چالیس برس کا ہوگا۔ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۸)۔۔۔

مزید

سیّدنا مستور بن شداد رضی اللہ عنہ

بن عمرو بن حسل بن اجب بن حبیب بن عمر و بن شیبان بن محارب بن فہر القرشی الفہری: ان کی والدہ کا نام وعد بنت جابر حسل بن اجب تھا، جو کرز بن جابر کی ہمشیرہ تھی۔ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی۔ تو بقول واقدی یہ لڑکے تھے اور لوگوں کا خیال ہے کہ انہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سماع کا موقع مِلا اور حضور کی بات اچھی طرح دماغ میں محفوظ رکھی اور کوفے میں سکونت اختیار کی۔ بعدہٗ مصر چلے گئے۔ چنانچہ ان سے اہلِ کوفہ اور نیز اہلِ مصر نے روایت کی۔ اہلِ کوفہ میں قیس بن ابی حازم، شعبی اور ربعی بن خراش تھے اور مصریوں میں ابو عبد الرحمٰن جیلی، عبد الرحمٰن جبیر اور علی بن رباح ہیں۔ اسماعیل بن ابی خالد نے قیس سے، انہوں نے مستور دبن شداد سے جو بنو فہر کا بھائی تھا اور انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سُنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ دُنیا کی مثال آخرت کے م۔۔۔

مزید

سیّدنا مستورد بن منہال رضی اللہ عنہ

بن قنقد بن عصیہ بن، ہصیص بن حئی بن وائل بن جشم بن مالک بن کعب بن القین بن جسر بن سبع اللہ بن وبرہ بن تغلب بن حلوان بن عمران بن الحاف بن قضاعۃ: انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی یہ طبری کا قول ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا مسرع بن یاسر الجہنی رضی اللہ عنہ

محمد بن ابو بکر بن ابی عیسی نے کوشیدی سے انہوں نے ابن ریدہ سے انہوں نے طبرانی سے انہوں نے علی بن ابراہیم خزاعی سے انہوں نے عبد اللہ بن داؤد بن دلہاث بن اسماعیل بن عبد اللہ بن مسرع بن یاسر بن سوید سے انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے اپنے والد دلہاث سے انہوں نے اپنے باپ اسماعیل سے روایت کی کہ اِن کے والد عبد اللہ نے اپنے والد مسرع سے روایت بیان کی۔ انہیں یاسر نے بتایا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خیل (نواحِ مدینہ میں ایک بستی) کو روانہ کیا اور ان کی بیوی حاملہ تھی۔ اس اثناء میں ان کی بیوی نے ایک بچہ جنا، جسے وہ اٹھا کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائیں اور کہا! یا رسول اللہ یہ بچّہ ابھی ابھی پیدا ہوا ہے۔ اس کا باپ خیل میں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کا نام رکھ دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچّہ لے لیا۔ اس پر ہاتھ پھیرا اور ان کے لیے دعائے خیر فرمائی اور۔۔۔

مزید

سیّدنا مسروح ابوبکر رضی اللہ عنہ

یہ حارث بن کارہ الثقفی کے مولی تھے۔ طائف کے دن ایمان لائے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی کنیت ابو بکر رکھی، کیونکہ وہ طائف سے صبح کے وقت نکلے تھے۔ ایک روایت میں ان کا نام نفیع بن حارث مذکور ہے اور ہم ان شاء اللہ کنیتوں کے باب میں پھر ان کا ذکر کریں گے۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا مسروق اجدع الہمدانی رضی اللہ عنہ

زمانۂ جاہلیت کے آدمی ہیں۔ تابعی ہیں اور کنیت ابو عائشہ ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور ابن مسعود سے روایت کی ہے۔ ابوموسیٰ نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید