عمرہ دختر یزید بن جون کلابیہ،ایک روایت میں ان کا نام عمرہ دختر یزید بن عبید بن رواس بن کلاب الکلابیہ ہے،یہ ابوعمرکا قول ہے،اور یہ صحیح ہے،ان سے حضورِاکرم نے نکاح کیا تھا،لیکن جب معلوم ہوا ،کہ وہ مبروص ہیں،تو آپ نے طلاق دے دی۔ ابو جعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابنِ اسحاق سے روایت کی کہ حضورِ اکرم نے عمرہ دختر یزید بن کلابیہ سے نکاح کیا،جواس سے پیشتر فضل بن عباس کے پاس تھی،مگر اسے قبل از دخول طلاق دے دی،ایک روایت کے مطابق یہ وہی عورت ہے،جس نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر نعوذ باللہ منک کہاتھا،اور آپ نے طلاق دے دی تھی،اور فرمایا،تو نے پناہ دینے والے کے نام سے پناہ مانگی ہے،اس پر آپ نے زید بن حارثہ کو حکم دیا،کہ اسے تین کپڑے دے کر بنوکلاب میں چھوڑآؤ۔ ہشام بن عروہ نے اپنے والد سے ،انہوں نے عائشہ سے روایت کی،اور ابوعبید کا قول ہے کہ یہ واقعہ اسماء د۔۔۔
مزید
عمرہ دخترمسعود بن حارث بن رفاعہ انصاریہ،ازبنو مالک بن نجار،بقولِ ابنِ حبیب رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
اُنیسہ دختر ابو حارثہ بن صعصعہ جو قتادہ بن نعمان اور ابو سعید خدری کی والدہ تھیں،حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی، یہ حبیب کا قول ہے۔ ۔۔۔
مزید
اُنیسہ دخترِ ابو طلحہ بن عصمہ بن زید انصاریہ،خطمیہ،بقول ابنِ حبیب حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
اُنیسہ دخترِ عدی انصاریہ،بنو بلی کی ایک خاتون تھیں،جو انصارکی حلیف تھیں اور سعید بن عثمان بلوی کی دادی یحییٰ نے اجازۃً باسناد ہ ابن ابی عاصم سے ،انہوں نے محمد بن غالب سے ، انہوں نے احمد بن جناب سے،انہوں نے عیسٰی بن یونس سے،انہوں نے سعید بن عثمان بلوی سے،انہوں نے اپنی دادی اُنیسہ دخترعدی سے روایت کی کہ وہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں،اور گزارش کی ،یارسول اللہ میر ا بیٹا جو بدوی تھا،معرکۂ احد میں شہید ہوگیا،میں چاہتی ہوں کہ میں اسے اپنے قریب دفن کروں تاکہ مجھے اس کا قرب حاصل رہے،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دے دی،پھر اس خاتون نے اپنے بیٹے کی لاش کو ایک عبا میں لپیٹ کر اپنے آب کش اونٹ کی پیٹھ پر لادا،دوسری طرف مجد ربن زیاد کی لاش تھی،جو اس خاتون کے بیٹے کے مقابلے میں ہلکا تھا،حضورِ اکرم کا گزر وہاں سے ہوا،تو ۔۔۔
مزید
اُنیسہ دختر عنمہ انصاریہ،از بنو سواد،بقولِ ابن حبیب انہیں حضور ِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی صحبت حاصل ہوئی،اور آپ سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
اُنیسہ دختر بلال بن معلی بن لوذان انصاریہ از بنو بیاضہ،بقولِ ابن حبیب انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
اُنیسہ دخترِ کعب ام عمارہ، انہوں نے ایک دفعہ کہا،کیا وجہ ہے،کہ قرآن میں ہماری خیر اور بھلائی کا ذکر نہیں ہوتا،اس پر قرآن حکیم کی یہ آیت نازل ہوئی، اِنَّ المُسلِمِینَ وَالمُسلِمَاتِ ،الخ،ابو الوفاء بغدادی نے اپنی تفسیر میں مقاتل سے اسی طرح ذکر کیا ہے،لیکن یہ غلط ہے،کیونکہ اس آیت کا تعلق نسیبہ سے ہے،نہ کہ اُنیسہ سے،ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
اُنیسہ دختر خبیب بن یساف انصاریہ جو خبیب بن عبدالرحمٰن کی پھوپھی تھیں،بصری شمار ہوتی ہیں،ابو یاسر بن ابی ہبہ نے با سنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والدسےانہوں نے عفان سے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے خبیب بن عبدالرحمٰن سے روایت کی کہ انہوں نے اپنی پھوپھی سے سنُا ،انہوں نے حضور کے ساتھ حج کیا تھا،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے،کہ ابن مکتوم راتوں کے دوران میں منادی کرتے تھے،کہ بلال کے منادی کرنے تک کھاتے پیتے رہو،اور کبھی اس کے برعکس ہوتا،اسی طرح کبھی ایک اُترتا اور کبھی دوسرا،اس طرح ہم اپنا دھیان ان کی طرف لگائے رکھتے اور سحری کرتے،تینوں نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
اُنیسہ دخترِ رافع بن معلی بن لو ذان انصاریہ از بنو بیاضہ،بقول ابنِ حبیب انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی بیعت کی سعادت نصیب ہوئی۔ ۔۔۔
مزید