جمعہ , 21 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 08 May,2026

پسنديدہ شخصيات

(سیّدہ)شقیقہ(رضی اللہ عنہا)

شقیقہ دخترمالک بن قیس بن محرث جو شموس دختر مالک کی ہمشیرہ تھیں،بقول ابنِ حبیب انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ)شقیرہ(رضی اللہ عنہا)

شقیرہ اسدیہ حبشیہ،جو بنواسد کی مولی تھیں،عطا خراسانی نے عطا بن ابو رباح سے روایت کی،کہ مجھے ابنِ ذکر سعیرہ کے ترجمے میں گزر چکاہے،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیدنا محمد بن اسود بن خلف رضی اللہ عنہ

بن اسعد بن بیاضہ ب بسیع بن خلف بن جعثمہ بن سعد بن ملیح بن عمرو بن ربیعۃ الخزاعی اور وہ طلحہ الطلحات بن عبد اللہ بن خلف کا عمزاد تھا۔ اس کا نسب شباب العصفری بن خیاط نے بیان کیا اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث نقل کی کہ ہر اونٹ کے کوہان پر شیطان ہے ابن مندہ اور ابو نعیم نے یہی روایت کی ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ)شرافہ(رضی اللہ عنہا)

شرافہ دختر خلیفہ بن فروہ کلبہ،وحیہ بن خلیفہ کی ہمشیر ہ تھیں،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح کیا،لیکن کسی وجہ سے رخصتی نہ ہوئی،ابوموسیٰ نے اجازۃً ابو غالب سے ،انہوں نے ابوبکر سے(ح)ابوموسیٰ نے حسن سے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے سلیمان بن احمد سے،انہوں نے محمد بن عبداللہ حضرمی سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن فضل بن موفق سے،انہوں نے والد سے، انہوں نے سفیان ثوری سے،انہوں نے جابر سے،انہوں نے ابن ابی ملیکہ سےروایت کی،کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلّم نے بنو کلب کی ایک خاتون کو نکاح کا پیغام بھیجااور حضرت عائشہ کو بھیجا،کہ اسے دیکھ آئیں،ابو عمر،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیدنا محمّد بن اشعث بن قیس الکندی رضی اللہ عنہ

ان کا نسب ہم ان کے والد کے ترجمہ میں بیان کرچکے ہیں یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں پیدا ہوئے تھے حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ ان سے ابو منصور بن مکارم بن سعد المودب نے ابو زکریا بن ایاس الازدی سے روایت کی کہ ہم سے محمّد بن احمد بن ابو المشنی نے ان سے سعید بن سلیمان نے ان سے خالد بن عبد اللہ نے ان سے حصین نے ان سے عمرو بن قیس نے ان سے محمد بن اشعت نے بیان کیا کہ حضرت عائشہ نے فرمایا کہ حضور نے ایک دفعہ بہود کا ذکر کیا اور فرمایا، کہ یہ قوم ہم سے جمعے کے بارے میں حسد کرتی ہے اسی طرح دربارۂ قبلہ بھی ہم نے ان دونوں چیزوں کو پالیا، اور یہ بدبخت نہ پاسکے۔ زبیر بن بکار نے محمد بن حسن سے روایت کی کہ ایسے لوگ جن کا نام محمّد اور کنیت ابو القاسم تھی، وہ حسبِ ذیل تھے: محمّد بن طلحہ، محمّد بن اشعت اور محمّد بن سعد آخر الذکر کو ابنِ زبیر نے موصل کا امیر مقرّر کیا تھا۔ ابن ۔۔۔

مزید

سیدنا محمّد بن انس بن فضالۃ الانصاری الظفری رضی اللہ عنہ

اور ایک روایت میں ان کا نام محمّد بن فضالہ بن انس ہے ان کے والد اور دادا دونوں کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میّسر آئی ادریس بن محمّد بن یونس بن محمّد بن انس بن فضالہ الظفری نے اپنے دادے یونس بن محمّد سے اس نے اپنے باپ محمّد بن انس سے روایت کی کہ میں ابھی چند ہفتوں کا تھا کہ حضور ہمارے گھر تشریف لائے اور مجھے آپ کے سامنے لایا گیا حضور نےمیرے سر پر ہاتھ پھیرا اور دعائے برکت فرمائی نیز فرمایا کہ اس کا نام میرے نام پر رکھ دو، لیکن کنیّت نہ رکھنا مَیں نے حجۃ الوداع کے موقعہ پر حضور کے ساتھ حج کیا تھا۔ اور عمرو بن ابی فروہ نے اپنے اہلِ خانہ کے عمر رسیدہ لوگوں سے روایت کی کہ انس بن فضالہ غزوۂ احد میں شہید ہوئے تھے انھیں محمد بن انس اٹھا کر حضور اکرم کے سامنے لائے چنانچہ حضور نے عذق کا ٹیل انھیں بخش دیا، جسے نہ ہبہ کیا جاسکتا اور نہ بیچا جاسکتا ہے فضیل بن سلیم۔۔۔

مزید

سیدنا محمّد الانصاری رضی اللہ عنہ

ایک روایت میں الدوسی ہے: انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت حاصل ہوئی تھی اور ان کا ذکر حضرت انس کی حدیث میں ہے حماد نے ثابت سے انھوں نے حضرت انس سے روایت کی کہ ایک شخص نے رسولِ کریم سے دریافت کیا۔ یا رسول اللہ! قیامت کب آئے گی اس وقت آپ کے پاس انصار کا ایک لڑکا بیٹھا ہوا تھا جس کا نام محمّد تھا حضور اکرم نے فرمایا اگر یہ لڑکا زندہ رہا تو اس کے بڑھاپے تک پہنچنے سے پہلے قیامت آجائے گی۔[۱] اس حدیث کو حماد بن زید نے معبد بن ہلال سے اور اُس نے حضرت انس سے روایت کی لیکن انھوں نے لڑکے کا نام نہیں لیا۔ روایت ہے کہ اس کا نام سعد تھا اسی روایت کو ہشام بن عروہ نے اپنے باپ سے، انھوں نے حضرت عائشہ سے روایت کی لیکن لڑکے کے نام نہیں لیا۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے اس کی تخریج کی ہے۔ [۱۔ حیرت ہے کہ ابن اثیر نے اسے حدیث کیسے جانا اسے کون حضور سے منسوب کرسکتا ہے۔ مترجم]۔۔۔

مزید

سیدنا محمّد الانصاری رضی اللہ عنہ

سلام بن ابی الصہباء نے ثابت سے روایت کی کہ مَیں حض کو گیا اور ایک ایسے علاقے میں جانکلا جہاں دو بھائی جن میں ایک کا نام محمّد تھا بیٹھے ہوئے تھے اور وسواس کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے ابن مندہ اور ابو نعیم نے اس کی تخریج کی ہے ابو موسیٰ ے اس کی تخریج کرکے ابنِ مندہ پر استدراک کیا ہے، لیکن ابنِ مندہ نے اس کی تخریج کی ہے، اس لیے استدراک کی کوئی ضرورت نہیں۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )سبیعہ( رضی اللہ عنہا)

سبیعہ دختر حبیب ضبعیہ بصریہ،ان سے ثابت بناتی نے روایت کی ہے ایک شخص حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے پاس سے گزرا کہنے لگا،کہ میں آپ سے اللہ کے نام پر محبت کرتا ہوں،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیدنا محمد بن ایاس البکیر کنانی رضی اللہ عنہ

ہم اس کے نسب کا ذکر اس کے والد کے تذکرے میں کر آئے ہیں انھیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میّسر تھی ان سے کوئی حدیث مروی نہیں انھوں نے ابن عباس سے روایت کی ہے لیکن صحابیت کا انتساب درست نہیں۔ ۔۔۔

مزید