معاذہ،عبداللہ بن ابی کی لونڈی تھیں،لیث سے عقیل نے ،انہوں نے زہری سے،انہوں نے محمد بن ثابت سے،(بنو حارث خزرج کے بھائی ہیں) روایت کی" وَلَا تَکرَھُوا فَتَیَاتِکُم عَلَی البِغَاء" معاذہ کے بارے میں نازل ہوئی،عبداللہ اس خاتون کو بدکاری کے لئے مارتا تھا،تاکہ وہ حاملہ ہوجائے اور اس طرح اسے فدیہ مل جائے،لیکن یہ خاتون عبداللہ کا کہا ماننے سے انکار کرتی تھیں،کیونکہ وہ اسلام قبول کر چکی تھیں،قرآن کے آیت کے نزول کے بعد انہیں عبداللہ بن ابی نے آزاد کردیا،اور معاذہ نے نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کرلی،اور سہل بن قرطہ نے جو بنوعمرو بن عوف کے بھائی تھے،ان سے نکاح کرلیا،اور عبداللہ بن سہل اور ام سعید نے دختر سہل کو جنم دیا،اس کے بعد وہ فوت ہوگئےیا انہوں نے بیوی کو طلاق دے دی،اور معاذہ نے حمیربن عدی قاری سے ،جو بنو خطمہ کے بھائی تھے،نکاح کرلیا،اور دو جڑواں بیٹوں ۔۔۔
مزید
خیرہ زوجۂ کعب بن مالک انصاری،یحییٰ نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے ،انہوں نےحسن بن علی سے،انہوں نے عبداللہ بن صالح سے،انہوں نے لیث بن سعد سے،انہوں نے ایک آدمی سے جو کعب بن مالک کی اولاد سے تھا،اور جن کا نام عبداللہ بن یحییٰ تھا،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے اپنی دادی خیرہ سے جو کعب بن مالک کی زوجہ تھیں، روایت کی ، کہ وہ اپنا زیور لےکر رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئیں تاکہ وہ زیور فی سبیل اللہ صدقہ کردیاجائے،حضورِاکرم نے دریافت فرمایا،کیا تو نے اپنے شوہر سے اجازت لی ہے،کیونکہ اس کی رضامندی کے بغیر توایسا نہیں کرسکتی،خاتون نے جواب دیا،یارسول اللہ میں خاوند کی اجازت سے ایسا کر رہی ہوں،آپ نے کعب کو طلب فرما کر تصدیق کی،اور زیور لے لیا۔ اور یحییٰ کے بیٹے عبداللہ نے یہ حدیث اپنے والد سے ،انہوں نے داداسے،انہوں نے دادی زوجۂِ کعب سے روایت کی، تینوں ن۔۔۔
مزید
خلیدہ دختر حباب بن سعد بن معاذ انصاریہ ،از بنو ظفر،بقول ابنِ حبیب انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
معاذہ زوجۂ اعشیٰ مازنیہ ،یہ وہ عورت ہے،جس نے اپنے خاوند عبداللہ بن اعور کے خلاف بغاوت کی، ابوبکراحمد بن عبداللہ بن احمد نے سلیمان بن احمد سے،انہوں نے عبداللہ بن احمد سے،انہوں نے عباس بن عبدالعظیم عنبری سے،انہوں نے ابوسلمہ عبید بن عبدالرحمٰن حنفی سے،انہوں نے جنید بن امین بن زروہ بن نضلہ بن طریف بن نہصل حرمازی سے،انہوں نے امین سے ،انہوں نے زروہ سے ،انہوں نے نضلہ سے روایت کی،کہ اعشیٰ عبداللہ بن اعور کے پاس اس کے اپنے قبیلے کی عورت معاذہ تھی،اعشیٰ رجب کے مہینے میں اپنے اہل وعیال کیلئے ہجر سے غلہ خریدنے گیا،اسکی غیر حاضری میں اس کی بیوی بھاگ گئی اور ایک دوسرے آدمی کے پاس جاپناہ لی،اعشیٰ حضور کی خدمت میں حاضر ہوا اور ذیل کے اشعار پیش کئے۔ (۱)یَاسَیِّدَالنَّاسِ وَدَیَّانِ العربِ اَشکُوالَیک زربۃً مِنَ الذرَب (ترجمہ)اے لوگوں کے سردار اور اے عرب کے حاکم میں آپ ک۔۔۔
مزید
طعیمہ دختر جریج ،ان کا ذکر تو صحابہ میں ہوتا ہے،مگر ان سے کوئی حدیث مروی نہیں ،ابنِ مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
خلیدہ دختر قعتب ضبیہ،حضورِ اکرم سے بیعت کی اور مہاجرہ تھیں،یحییٰ بن محمود نے کتابتہً باسنادہ تا ابن ابی عاصم انہوں نے محمد بن معمر سے،انہوں نے حمید بن حماد بن ابوالحوار سے،ثعلبہ دختر حوار سے انہوں نے اپنی خالہ خلیدہ سے جو ان خواتین میں شامل تھیں،جو حضورِ اکرم سے بیعت کے لئے آئی تھیں،ایک خاتون نے سونے کا کنگن پہن رکھاتھا،آپ نے بیعت سے انکار کردیا،وہ خاتون باہر نکلیں کنگن کسی کے حوالے کردیا،اور جب بیعت کے بعد لوٹ کر آئیں،تو کنگن والا وہاں نہیں تھا،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
خلیسہ،سلمان فارسی کو آزاد کرنے والی خاتون جن کا ذکر جناب سلمان کے قبولِ اسلام کے قِصّے میں آتا ہے۔ ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن نے سلمان فارسی سے روایت کی،کہ میرے پاس سے بنو کلب کے کچھ بدو گزرے،مجھے پکڑ لیا، اور خلیسہ نامی ایک مدنی عورت کے پاس تین سو درہم میں بیچ دیا،مجھے وہاں سولہ مہینے گزرے تھے،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے مدینے تشریف لے آئے،آپ نے دعوتِ اسلام دی،اور میں نے قبول کرلی،اس کے بعد حضور نے حضرت علی کو جناب خلیسہ کے پاس بھیجا اور کہا،کہ تم سلمان کو آزاد کردو،اور اگر ایسانہ کرسکو تو میں آزاد کئے دیتاہوں،اس خاتون نے تعمیل ارشاد میں مجھ آزاد کردیا،آپ نے حکم دیا،کہ اس خاتون کے لئے کھجور کے تین سو پودے باغ میں لگائے جائیں،ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے،لیکن یہ روایت غریب ہے،اور سلمان کے بارے میں ہم ان کے ترجمے میں صحیح روایت بیان کر آئے ہیں۔ ۔۔۔
مزید
محبہ دختر ربیع بن عمرو بن ابوزہیر انصاریہ از بنو حارث بن خزرج،یہ خاتون سعد بن ربیع کی بہن تھیں بقول ابن ِحبیب حضورصلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
طفیہ دختروہب،ابوموسیٰ اشعری کی والدہ تھیں،اسلام قبول کیا اور ہجرت کی،مستغفری لکھتے ہیں کہ ابنِ قتیبہ نے کتاب المعارف میں ان کا ذکر کیا ہے،بقول طبرانی انہوں نے اسلام قبول کیا،اور مدینے میں وفات پائی۔ ۔۔۔
مزید
خالدہ دختر انس انصاریہ ساعدیہ ام بنوحزم،محمد بن عمارہ نے ابو بکر بن محمد سے روایت کی کہ خالدہ دختر انس حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں،آپ کے سامنے ایک منتر پیش کیا،جس کی آپ نے اجازت دے دی،تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید