منگل , 08 محرّم 1448 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 23 June,2026

پسنديدہ شخصيات

(سیّدہ )فاطمہ( رضی اللہ عنہا)

فاطمہ جوحضورِاکرم کی دودھ شریک بہن تھیں،آپ نے انہیں فرمایا،جب تو بستر پر دراز ہو تو سورۂ کافرون پڑھ لیا کر،کہ یہ شرک سے بیزاری ہے،ابواحمد عسکری نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )فاطمہ(رضی اللہ عنہا)

فاطمہ خزاعیہ،ابوبکر بن عاصم نے "الوحدان"میں( اور طبرانی نےبھی انہیں صحابیات میں شمار کیا ہے)یحییٰ سے اجازۃً باسنادہ،انہوں نے احمد بن عمر سے ،انہوں نے عبداللہ بن محمد بن سالم القزاز سے،انہوں نے عنبسہ بن عبدالواحد بن سعید بن عاص بن امیہ سے،انہوں نے صالح بن ابواخضر سے،انہوں نے زہری سے،انہوں نے دختر حارث اور فاطمہ خزاعیہ سے روایت کی کہ حضورِاکرم انصارکی ایک خاتون کے پاس عیادت کرنے کو گئے،دریافت فرمایا،کہو کیا حال ہے،انہوں نے جواب دیا ،بخیرہوں،لیکن تپ ہوگیاہےآپ نے فرمایا،تو صبر کر کیوں کہ یہ گناہوں کو اس طرح مٹادیتاہےجس طرح آگ لوہے کے زنگ کو جلا دیتی ہے،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )الفاضلہ(رضی اللہ عنہا)

الفاضلہ انصاریہ ،عبداللہ بن انیس جہنی کی زوجہ تھیں،ان سے مروی ہے کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک دن کا خطبہ دیا،اور صدقات دینے کی تاکید فرمائی،ان کی حدیث کے راوی اہلِ مدینہ ہیں،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )فکیہہ( رضی اللہ عنہا)

فکیہہ دختر مطلب بن خلدہ بل مخلد انصاریہ از بنورزیق،رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بقولِ حبیب بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )فکیہہ( رضی اللہ عنہا)

فکیہہ دختر سکن بن یزید انصاریہ از بنوسواد،بقولِ ابن حبیب حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )فکیہہ( رضی اللہ عنہا)

فکیہہ دختر عبید بن ولیم انصاریہ از بنو ساعدہ،یہ خاتون سعد بن عبادہ کی عمزاد اورقیس بن سعد بن عبادہ کی والدہ تھیں،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )فکیہہ( رضی اللہ عنہا)

فکیہہ دختر یسار جو خطاب بن حارث کی زوجہ تھیں،ابو موسیٰ نے اذناً ابوعلی سے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے محمد بن احمد بن حسن سے،انہوں نے محمد بن عثمان بن ابی شیبہ سے،انہوں نے منجاب بن حارث سے،انہوں نے ابراہیم بن یوسف سے،انہوں نے زیاد بن عبداللہ بکائی سے، انہوں نے محمد بن اسحاق سے،بہ سلسلہ خواتین کہ جنہوں نے مکے میں اسلام قبول کیا، اور ہجرت کی، فکیہہ دختریسار کا،جو خطاب بن حارث کی زوجہ تھیں،کانام لیا،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )فریعہ( رضی اللہ عنہا)

فریعہ دختر ابوامامہ اسعد بن زرارہ انصاری،ان کے والد نے انہیں اور ان کی دونوں بہنوں حبیبہ اور کبشہ کو حضورِ اکرم کی کفالت میں دے دیاتھا،رسول اللہ نے انہیں نبیط بن جابر سے جو بنومالک النجار سے تھے،بیاہ دیاتھا،ابنِ مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ایک روایت میں فارعہ آیا ہےاور عمر نے یہی نام لکھاہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )فریعہ( رضی اللہ عنہا)

فریعہ دختر حباب بن رافع بن معاویہ انصاریہ،از بنو الجبر،بقولِ ابنِ حبیب حضور اکرم سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )فریعہ( رضی اللہ عنہا)

فریعہ دختر مالک بن سنان جو ابوسعید خدری کی بہن تھی،ہم ان کا نسب پہلے انکی بہن کے ترجمے میں لکھ کر آئے ہیں،ایک روایت میں ان کانام فارعہ مذکور ہے،بیعت رضوان میں موجود تھیں،ان کی والدہ حبیبہ دختر عبداللہ بن ابی سلول تھیں۔ ابو احمد بن سکینہ نے باسنادہ ابو داؤد سے انہوں نے عبداللہ بن مسلمہ قعتبی سے انہوں نے مالک سے،انہوں نے سعد بن اسحاق بن کعب بن عجرہ سے،انہوں نے ان کی پھوپھی زینب دختر کعب بن عجرہ سے روایت کی،کہ فریعہ دختر مالک بن سنان حضوراکرم کی خدمت میں حاضر ہوئیں،کہ آپ سے اپنے خاندان بنو خدرہ میں لوٹ جائیں،کیونکہ ان کا خاوند اپنے غلاموں کی(جو بھاگ گئے تھے)، تلاش میں نکلا تھا،وہ وادی قدوم کے کنارے پر پہنچے تھے،کہ اس نے انہیں جا لیا،انہوں نے اس قتل کردیا،فریعہ کہتی ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے مکے چلے جانے کی اجازت مانگی،کیونکہ نہ تو میرے لئے رہنے کا م۔۔۔

مزید