جمعہ , 14 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 01 May,2026

پسنديدہ شخصيات

(سیّدہ )حبیبہ( رضی اللہ عنہا)

حبیبہ رضی اللہ عنہ دختر عبداللہ بن حجش،جو رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ربیب تھیں اور ان کی والدہ کا نام ام حبیبہ دختر ابو سفیان بن حرب تھا انھوں نے والدہ کی معیت میں حبشہ کو ہجرت کی تھی اور پھر مدینے آگئی تھیں، یہ ابن ِاسحاق او رموسیٰ بن عقبہ کا قول ہے۔ انھوں نے اپنی والدہ سے وہ حدیث روایت کی جس میں چار صحابیات کا نام آتا ہے،اور جس کا ذکر گزر چکا ہے،اسے ابن مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے،ابنِ اثیر لکھتے ہیں کہ ابو موسیٰ نے ابن مندہ پر استدراک کیا ہے،حالانکہ اس کی گنجائش نہیں ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )حبیبہ( رضی اللہ عنہا)

حبیبہ دختر ابو تجراۃ الشیبتیہ العبدریہ،از بنو عبدالدار،یہ مکی خاتون تھیں،ابو یاسر نے باسنادہ تا عبداللہ، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے یونس سے ، انہوں نے عبداللہ بن مؤمل سے ، انہوں نے عمر بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے عطأ سے،انہوں نے صفیہ دخترِ شبیر سے ، انہوں نے حبیبہ سے روایت کی،کہ ہم دار ابو حسین میں قریش کی چند عورتوں کے ساتھ داخل ہوئے،اور حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم صفا اور مروہ میں سعی فرمارہے تھے اور آپ کی ازار تیز رفتاری کی وجہ سے ہوا سے پھیل رہی تھی،اور حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم صحابہ سے فرما رہے تھے،تیز تیز چلو کہ قرآن میں یہی حکم آیا ہے۔ ابو عمر کہتے ہیں کہ یہ حدیث تملک شیبیہ کی حدیث سے مِلتی جلتی ہے،جو اِن سے صفیہ دختر شیبہ نے روایت کی،لیکن اس کے اسناد میں عبداللہ بن مؤمل پر کچھ گڑ بڑ ہے،تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ابن اثیر لکھت۔۔۔

مزید

(سیّدہ )حبیبہ( رضی اللہ عنہا)

حبیبہ دختر ملیل بن وبرہ بن خالد بن عجلان انصاری از بنو عوف بن خزرج،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی، اور ان کے شوہر کا نام فردہ بن عمرو بن ورقہ بن عبید بن عامر بن بیاضہ تھا،اور بیٹے کا نام عبدالرحمٰن تھا، یہ محمد بن سعد کا قول ہے ،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )حبیبہ( رضی اللہ عنہا)

حبیبہ رضی اللہ عنہا دختر مسعو د بن خالد از بنو عامر بن زریق: انھوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی لیکن ان سے کوئی حدیث مروی نہیں،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )حبیبہ( رضی اللہ عنہا)

حبیبہ دختر معتب بن عبیداللہ بن سواد بن ہشیم ، بشر بن حارث کی بیوی تھیں،ان کی لڑکی کا نام بریدہ تھا،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی تھی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )حبیبہ( رضی اللہ عنہا)

حبیبہ رضی اللہ عنہادختر قیس بن زید بن عامر بن سواد انصاریہ از بنو ظفر:اوران کا تعلق بنو حارث بن عبداللہ بن معاذ بن عضراء سے تھا،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )حبیبہ( رضی اللہ عنہا)

حبیبہ رضی اللہ عنہ دختر شریق: انہیں حضورِ اکرم کی زیارت نصیب ہوئی،انھوں نے بدیل بن ورقا سے روایت کی ،ان کی حدیث صالح بن کیسان نے عیسٰی بن مسعود بن حکم زرقی سے انھوں نے اپنی دادی حبیبہ دختر شریق سے روایت کی کہ وہ حج کے موقعہ پر اپنی دادی عجفاء کے ساتھ منیٰ میں تھیں کہ بدیل بن ورقا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی پر سوار وہاں آگئے اور منادی کردی کہ جس شخص نے روزہ رکھا ہواہے اسے افطار کر لینا چاہیے کہ آج کھانے پینے کا دن ہے، تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )حبیبہ( رضی اللہ عنہا)

حبیبہ رضی اللہ عنہا دخترِ عمرو بن حصن از بنو عامر بن زریق:اسلا م لائیں،اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی مگر ان سے کوئی حدیث مروی نہیں۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )حفصہ( رضی اللہ عنہا)

حفصہ رضی اللہ عنہا دختر حاطب بن عمرو بن عبید بن امیہ بن زید انصاریہ اوسیہ: حارث بن ابی حاطب کی بہن تھیں اور بقول ابن حبیب حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ہجمیہ( رضی اللہ عنہا)

ہجمیہ بروایتے خیرہ ام الدرداء،ان کے نام اور صحبت کی متعلق اختلاف ہے،ابن مندہ اور ابو نعیم نے اسی طرح اختصار سے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابنِ اثیر لکھتے ہیں کہ ابونعیم اور ابوموسیٰ(؟)کی تحریر سے معلوم ہوت ہے کہ ہجمیہ اور خیرہ دونوں ایک ہیں،اور اختلاف ان کے نام اور صحبت کے بارے میں ہے،اور ابوموسیٰ نے بے سوچے سمجھے ابونعیم کی تقلید کی ہے،حالانکہ خیرہ دو ہیں،خیرۃ الکبریٰ جسے صحبت حاصل ہوئی ،اور خیرۃ الصغریٰ جو صحبت سے محروم رہی،ہم نے خیرہ ترجمے میں وضاحت کر دی ہے۔ ۔۔۔

مزید