بدھ , 02 محرّم 1448 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Wednesday, 17 June,2026

پسنديدہ شخصيات

ابوحسین یا ابوحسان رضی اللہ عنہ

ابوحسین یا ابوحسان رضی اللہ عنہ ابوحسین یا ابوحسان مولیٰ بنونوفل،صحابہ میں شمار ہوتے ہیں،لیکن یہ غلط ہے،عباس الدوری نے یعقوب بن ابراہیم بن سعد سے،انہوں نے صالح بن کیسان سے،انہوں نے محمد بن المنکدر سے، انہوں نے ابوحسین سے روایت کی،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،قیامت کے دن بلا فخرمیں لوگوں کا سردار ہوں گا،عبد بن حمید نے یعقوب سے روایت کی اور حسان نام لِکھا ہے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ

ابوحذیفہ بن عتبہ بن ربیعہ بن عبد شمس بن عبدمناف قرشی،عبشمی،ان کی والدہ فاطمہ دختر صفوان بن امیہ بن محرث تھیں،ابوحذیفہ سابقین اولین سے ہیں،حبشہ اور مدینے کو ہجرت کی۔ ابوجعفر بہ اسنادہ یونس سے،انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلہ مہاجرین حبش ابوحذیفہ بن عتبہ کا نام لیا ہے جنگ یمامہ میں شہید ہوئے،ان کی بیوی سہلہ دختر سہیل بن عمروحبشہ میں ان کے ساتھ تھیں،وہاں ان کا بیٹا محمد بن ابوحذیفہ پیداہوا،یہ لاولد رہے۔ اور اسی اسناد سے بہ سلسلہ شرکائے بدرابوحذیفہ کا نام ابن اسحاق نے تحریر کیا ہے،ابوحذیفہ فضلائے صحابہ سے تھے،جو شرف و فضل کے حامل تھے،اور حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلّم پر دارارقم سے پہلے ایمان لاچکے تھے۔ انہوں نے حبشہ کو ہجرت کی ،اور وہاں سے واپس آگئے اور ہجرت مدینہ تک حضورِاکرم کی صحبت میں رہےمدینے۔۔۔

مزید

ابوحذیفہ ثقفی رضی اللہ عنہ

ابوحذیفہ ثقفی رضی اللہ عنہ ابوحذیفہ ثقفی،عتاب بن مالک کی اولاد ہیں،بیعت رضوان میں موجودتھے،یہ مداینی کاقول ہے، ابن الدباغ اندلسی نے انہیں ابوعمر کے خلاف بطور استدراک بیان کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوعبادہ انصاری رضی اللہ عنہ

ابوعبادہ انصاری،ان کا نام سعدبن عثمان بن خلدہ بن مخلد بن عامر بن زریق انصاری زرقی تھا،غزوۂ بدراوراحد میں شریک تھے،ابوعمرنے مختصراً ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوابراہیم اشہلی رضی اللہ عنہ

ابوابراہیم اشہلی رضی اللہ عنہ نے اپنے والد سے روایت کی،ابومنصوربن مکارم المؤدب نے باسنادہ معانی بن عمران سے،انہوں نے اوزاعی سے،انہوں نے یحییٰ بن ابی کثیرسے،انہوں نے ابوابراہیم سےجوبنواشہل سےتعلق رکھتے تھے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی،کہ انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کونمازجنازہ میں ذیل کی دُعاپڑھتےسنا، اللّھمّ اغفرلی ومیتنا و غائبنا و شاھدنا،الخ ابواحمد عسکری نےان کاذکرکیاہے،عبدالاشہل ابوابراہیم بن عبدالاشہل نےاپنے والد سےنمازجنازہ کی دُعانقل کی ہے،ابواحمد نے عبدالاشہل کوآباء الادنی میں شمارکیاہے، حالانکہ وہ ابوالبقیلہ ہیں،اورانصاری ہیں،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوابراہیم مولیٰ ام سلمہ رضی اللہ عنہ

ابوابراہیم مولی ام سلمہ،حسن بن سفیان نے انہیں صحابی کہا ہے،ابوموسیٰ نے اذناً حسن بن احمد مقری سے، انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے ابوعمرو بن حمدان سے،انہوں نے حسن بن سفیان سے،انہوں نے عمروبن علی سے،انہوں نے ابوقتیبہ یعنی سلم بن قتیبہ سے،انہوں نے یونس بن اسحاق سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابوابراہیم سے روایت کی،کہ وہ ام المومنین ام سلمہ کے غلام تھے،وہ حضورِاکرم کے بستر پر سوتےاور آپ کے وضو کے برتن کو استعمال کرتے تھے،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوابراہیم الحجبی ازبنوشیبہ رضی اللہ عنہ

ابوابراہیم الحجبی از بنو شیبہ،ان سے ان کے بیٹے ابراہیم نے روایت کی ہیثم بن خارجہ نے سعید بن میسرہ سے،انہوں نے ابراہیم بن ابوابراہیم سے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا،کہ خدا نے ابراہیم علیہ السّلام کو وحی کی،کہ میرے گھر کی تعمیر کر،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوامامہ انصاری رضی اللہ عنہ

ابوامامہ انصاری،جریری نے ابونضرہ سے،انہوں نے ابوسعید خدری سے روایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد نبوی میں تشریف لائے،تو وہاں انصار کا ایک آدمی ابوامامہ موجود تھا، ابن مندہ اور ابونعیم نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابومالک اسلمی رضی اللہ عنہ

ابومالک اسلمی رضی اللہ عنہ:ابوبکربن ابوعلی نے ان کاذکرکیاہے،محمدبن بکیر نے ابن ابی زائدہ سے،انہوں نے ابن ابی خالد سے،انہوں نے ابومالک اسلمی سے روایت کی کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ماغرکوتین دفعہ واپس بھیجاتھا،جب وہ چوتھی دفعہ آئے ،توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رحم کرنے کا حکم دیا،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ

ابوامامہ باہلی،صدی بن عجلان نام تھا،ہم ان کاترجمہ پیشتر لکھ آئے ہیں،بعض نے انہیں بنو باہلہ کی شاخ سہم کافرد شمارکیا ہے،اور بعض اس کے خلاف ہیں،لیکن سب انہیں بنوباہلہ سے شمار کرتے ہیں، مصر میں سکونت اختیا ر کی،پھرحمص میں آگئے اور وہیں وفات پائی،انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بکثرت احادیث روایت کی ہیں۔ فتیان بن محمد بن سودان موصلی نے خطیب ابونصر احمد بن عبدالقاہر سے،انہوں نے ابوالحسین بن نقور سے،انہوں نے ابن حبابہ سے،انہوں نے ابوالقاسم بغوی سے،انہوں نے طالوت بن عباد سے، انہوں نے فضال بن جبیر سے روایت کی کہ ابوامامہ باہلی نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سُنا،آپ نے فرمایا،تم مجھے چھ باتوں کی ضمانت دو،میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتاہوں،جب تمہیں حد لگے،تو جھوٹ نہ بولو،جب تمہیں امین بنایا جائے تو خیانت نہ ۔۔۔

مزید