جمعرات , 06 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Thursday, 23 April,2026

پسنديدہ شخصيات

ابوملیکہ ذماری رضی اللہ عنہ

ابوملیکہ ذماری،انہیں صحبت ملی،ان سے ان کے بیٹے اورراشد بن سعدنے روایت کی شامی شمارہوتے ہیں،۔ معاویہ بن صالح نے راشد بن سعد سے انہوں نے ابوملیکہ سے روایت کی،کہ حضورِ اکرم نے فرمایا، کہ کسی بندے کاایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا،جب تک وہ اپنے بھائی کے لئے وہی کچھ پسند نہ کرے،جووہ اپنےلئے پسند کرتاہے،اورجب تک وہ اللہ سے بحالتِ مزاح سے اسی طرح نہ ڈرے جیسا کہ وہ بحالتِ سنجیدگی سے ڈرتاہے،تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عبدالجبارخولانی رحمتہ اللہ علیہ

عبدالجبارخولانی ایک صحابی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نےاپنےوالدسے، انہوں نےیزیدبن ہارون سے،انہوں نےعوام سےعبدالجبارخولانی سےروایت کیا،کہ ہماری محفل میں ایک صحابی تشریف لائےاورکعب ہمیں کہانی سُنارہاتھا،پوچھا،کون ہے،حاضرین نےکہا کعب ہے،جوہمیں کہانی سُنارہاہےانہوں نےکہا،میں نے رسولِ اکرم کوفرماتےسناکہ کہانی یاتوامیرسنائے ماموریاحیلہ ساز،اس کےبعدکعب نےفسانہ گوئی بندکردی تھی،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ رحمتہ اللہ علیہ

عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ نےایک صحابی سے،شریک وغیرہ نےیزیدبن ابی زیادسے،انہوں نے ابن ابی لیلیٰ سےروایت کہ،کہ جنگ صفین کے موقعہ پرایک شامی نےباآواز بلندکہا،کیاتم میں اویس قرنی موجودہیں،ہم نےجواب دیا،ہاں موجودہیں،لیکن تم کیوں پوچھ رہےہو،اس نےکہا،اس لئے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاتھا،کہ اویس بوجہ وصف احسان وحسن سلوک خیرالتابعین ہے،اس پر وہ حضرت علی کےساتھ اندرداخل ہوئے،دونوں نےذکرکیاہے۔ یہ سب تراجم عبدالرحمٰن نےایک صحابی سےبیان کئے ہیں،لیکن میں نہیں کہ سکتا کہ یہ ایک ہی صحابی ہےیاصحابیوں کیایک جماعت ہے،جن سے ابن ابی لیلیٰ یہ تمام تراجم روایت کئے ہیں، (لیکن ابنِ اثیرکہتےہیں)ہم نےیہ سب تراجم اس لئے لکھ دیئے ہیں کہ باقی اہلِ علم نےبھی ان کاذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عبدالرحمٰن بیلمانی رحمتہ اللہ علیہ

عبدالرحمٰن بیلمانی ایک صحابی سے،سفیان نےمحمدبن عبدالرحمٰن بیلمانی سے،انہوں نےاپنےوالد سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،حضورِاکرم نےارشادفرمایا،جس نےموت سےایک مہینہ پہلےتوبہ کرلی،اس کی توبہ قبول ہوجائےگی،ابنِ مندہ اورابونعیم نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ رحمتہ اللہ علیہ

عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ ایک صحابی سے،عبدالوہاب بن علی بن سکینۃ الامین نےباسنادہ ابوداؤد سے، انہوں نےاحمدبن حنبل سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن مہدی سے،انہوں نے سفیان سے،انہوں نےعبدالرحمٰن بن عابس سے،انہوں نےعبدالرحمٰن بن ابولیلیٰ سے،انہوں نےایک صحابی سے روایت کی کہ حضورِ اکرم نےروزےدارکوفصدسےمنع فرمایا،اوراسی طرح وصال سے(یعنی چوبیس گھنٹےکاروزے)سےمنع فرمایا،لیکن اپنے اصحاب پرشفقت اورمہربانی کے لئے ایساکیا،اسے ناجائز نہیں فرمایا،صحابہ نےگزارش کی،یارسول اللہ،آپ توایساکرتےہیں فرمایامیرارب مجھےکھلاتاپلاتا ہے،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عبداللہ بن عدی بن خیار رضی اللہ عنہ

عبداللہ بن عدی بن خیارایک انصاری سے،ابوالیمان نے شعیب سے،انہوں نے زہری سے روایت کی،ہم حضورِاکرم کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے،کہ ایک انصاری نے آکرآپ سے حاضری کی اجازت طلب کی،اورآپ کوایک طرف لےگیا،اورمنافقین میں سے ایک آدمی کے قتل کی اجازت طلب کی،آپ نے بلندآوازمیں اس سےپوچھا،کیاوہ کلمئہ توحید نہیں پڑھتا،اورنمازادانہیں کرتا، انصاری نےکہا،اس کے کلمے اورنمازکاکیااعتبار،فرمایا،ایسےلوگوں کے قتل ہی سے منع کیاگیاہے، دونوں نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عبدالرحمٰن ابولیلیٰ رحمتہ اللہ علیہ

عبدالرحمٰن ابولیلیٰ نےحضوراکرم کےایک صحابی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نےمحمدبن جعفرسے،انہوں نےشعبہ سے،انہوں نے حکم سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ سے،انہوں نے ایک صحابی سےروایت کی،کہ حضوراکرم نےفرمایا،جلَب (بیچنےکےلئےسامان دیہات میں لےجانا)اوربیع حاضرایک بادیہ نشین کےلئےسازگارنہیں، انہی سےمروی ہےکہ رسولِ کریم نے غورہء تمر،تمرمنقی اورثمرسےمنع فرمایادونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عبدالرحمٰن بن عویم بن ساعدہ رضی اللہ عنہ

عبدالرحمٰن بن عویم بن ساعدہ انصارکےچندآدمیوں سے،ابوجعفرنےباسنادہ یونس سے،انہوں نے ابن اسحاق سے،انہوں نے محمدبن جعفربن زبیرسے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن عویم ساعدہ سے، انہوں نےانصارکےچندآدمیوں سے روایت کی،کہ جب ہمیں مکے سے حضورِاکرم کی ہجرت کی خبر ملی،توہم آپ کے انتظار میں شہرسےباہردھوپ میں آکربیٹھ جاتےتھے،دونوں نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عبداللہ بن بریدہ اسلمی رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن بریدہ اسلمی ایک صحابی سے،عبداللہ بن مبارک نے کہمس بن حسن سے،انہوں نے عبداللہ بن بریدہ سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی کہ رسولِ اکرم نےہمیں حکم دیا،کہ ہم کبھی کبھی موچھیں کٹوایاکریں اورسر میں تیل لگانےاوربالوں کوکھلاچھوڑدینےسےمنع فرمایا، ابن مندہ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عبداللہ بن حبیب ابوعبدالرحمٰن رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن حبیب ابوعبدالرحمٰن السلمی ایک آدمی سےجسےصحبت نصیب ہوئی،عطاء بن سائب نے ابوعبدالرحمٰن السلمی سےجس کانام عبداللہ بن حبیب تھا،انہوں نے ایک ایسے آدمی سے جس نے حضوراکرم سے سُنا،آپ نےفرمایا،جوشخص مسجد میں نماز کے انتظار میں بیٹھارہتاہے،وہ مصروفِ عبادت سمجھاجاتاہےاورفرشتےاس کےلئےدعاکرتے ہیں،اے اللہ،تواس شخص کومعاف کردے، اےاللہ تواس پررحم کر۔ اسی حدیث کوحمادبن سلمہ نےاورابراہیم بن حجاج نےاسی طرح عطاء سےروایت کیاہےاوراسی طرح جریرنےعطاء سے،انہوں نےابوعبدالرحمٰن سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کیا، دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید