حضرت فاضلِ شہیر مولانا عبدالمنان چشتی ہزاروی، اوگی (ہزارہ)علیہ الرحمۃ فاضل شہیر حضرت مولانا ابو محمد اشفاق حافظ عبد المنّان چشتی بن جناب بہرام خان، (م مارچ ۱۹۳۸ء) شوال، / ستمبر ۱۳۲۹ھ / ۱۹۱۱ء، بمقام شمد ہڑہ علاقہ اگردر (ضلع مانسہرہ، ہزارہ) پیدا ہوئے۔ آپ کے جدِّ امجد علاقہ غیر کے رہنے والے تھے، جب انہیں ان کے چچا زاد بھائیوں نے قتل کیا، تو آپ کے والد ماجد بہرام خان کو ان کی والدہ علاقہ اگردر لے آئیں۔ آپ نے علومِ اسلامیہ کی مکمل تعلیم دارالعلوم حنفیہ صوفیہ اجمیر شریف میں حاصل کر کے ۱۹۴۴ء میں سندِ فراغت اور دستارِ فضیلت حاصل کی۔ دستار بندی جامع مسجد شاہ جہانی دربارِ عالیہ حضرت خواجہ اجمیری رحمہ اللہ میں ہوئی۔ آپ نے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، حضرت خواجہ غریب نواز رحمہ اللہ کی ۔۔۔
مزید
حضرت فاضلِ نبیل علامہ مولانا عبدالمنان، شہباز گڑھی، مردان علیہ الرحمۃ استاذالعلماء حضرت مولانا عبدالمنان المعروف صاحبِ حق بن مولانا اول خان (م۳؍ذی قعدہ ۱۳۵۷ھ) ۱۸۹۵ء/ ۱۳۱۳ھ میں موضع شہباز گڑھ ضلع مردان میں پیدا ہوئے۔ آپ ایک علمی گھرانے کے چشم و چراغ ہیں۔ آپ کے والد ماجد مولانا اول خان ضلع مردان کے معروف علماء میں سے تھے۔ فقہ، اصول اور صرف و نحو میں کامل مہارت رکھتے تھے۔ آپ کے شاگردوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچتی ہے۔ آپ نے شرح ملا جامی اور کافیہ اپنے ہاتھ سے لکھی، نیز حواشی بھی تحریر کیے۔ حضرت مولانا اول خان اہل سنت و جماعت کے عقائد کی ترویج کے لیے شب و روز مصروفِ عمل رہنے کے بعد ستر برس کی عمر میں اس دارِ فانی سے رخصت ہوئے۔ حصولِ علم: حضرت مولانا عبدالمنان المعروف صاحبِ حق نے صرف و نحو، اور فقہ کی کتابیں اپنے گھر میں والد ماجد سے پڑھیں۔ بیس سال کی عمر میں مزید علوم کی تحصیل کے لیے سفر اخ۔۔۔
مزید
حضرت عمدۃ المحققین قاضی عبد النبی کوکب رحمہ اللہ لاہور علیہ الرحمۃ فاضل جلیل حضرت علّامہ قاضی عبد النبی کوکب بن الحاج حافظ قاضی عبد الحکیم رحمہما اللہ ربیع الاوّل، مئی ۱۳۵۵ھ / ۱۹۳۶ء میں گجرات کے ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ قریشی ہاشمی خاندان کے چشم و چراغ تھے اور آپ کا سلسلۂ نسب حضرت محمد بن حنفیہ رضی اللہ تعالی عنہ کے واسطہ سے امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ تک جا پہنچتا ہے آپ کے والد ماجد حافظ قرآن اور نہایت پرہیز گار بزرگ تھے گجرات شہر میں کتابوں کی تجارت تھی اور سکول و کالج کی کتابوں کے علاوہ علوم دینیہ کی کتب کا ضلع بھر میں سب سے بڑا مرکز آپ ہی کی دکان تھی۔ علامہ قاضی عبد النبی کوکب رحمہ اللہ چار سال کی عمر میں قرآن پاک اور ابتدائی دینی تعلیم میں مصروف ہوئے۔ چھ برس کی عمر میں والد ماجد نے حکیم الامّت حضرت علامہ مفتی احمد یار خاں نعیمی رحمہ اللہ کی نگرا۔۔۔
مزید