جمعرات , 13 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Thursday, 30 April,2026

پسنديدہ شخصيات

شیخ حامد قاری سہروردی لاہوری

شیخ حامد قاری سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ کے والد کا نام شیخ حسن عالم تھا،قرات قرآن پاک میں بہت نام پیدا کیا، زہد و ورع میں بھی آپ کا کوئی ثانی نہ تھا،ولادت آپ کی ۱۰۷۱ھ بمطابق ۱۶۶۰ء عہد محمد شاہ میں ہوئی اور محلہ نور میں مقیم تھے۔           بیعت آپ نے مولوی تیمور لاہوری رحمتہ اللہ علیہ سے کی تھی،ان کا شجرہ مرشدی اس طرح ہے مولوی تیمور لاہوری مرید شیخ عبدالکریم مرید مخدوم طیب مرید مخدوم برہان مرید مخدوم برہان مرید مخدوم چنن مرید شیخ سیلون مرید حسان الدین متقی مرید شیخ صد ر الدین مرید شیخ بہاء الدین زکریا ملتانی مرید شیخ شہاب الدین عمر سہروردی مرید شیخ ضیاء الدین ابو النجیب سہروردی مرید شیخ وجیہ الدین مرید محمدبن عمویہ مرید احمد اسود دینو ری مرید حضرت جنید بغدادی مرید خواجہ سری سقطی ۔۔۔

مزید

میاں جان محمد سہروردی لاہوری

میاں جان محمد سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ لاہور کے محلہ پرویز آباد میں اقامت گزین تھے جوکہ چاہ میراں اور کوٹ خواجہ سعید کے درمیان واقع تھا،ابتدائی تعلیم آپ نے عبد الحمید لاہوری سے حاصل کی جوکہ حضرت میاں وڈا رحمتہ اللہ علیہ کے خلیفہ اور مرید تھے،پھر آپ شیخ تیمور لاہور ی سے مزید تعلیم حاصل کرنے لگے جہاں تک کہ آپ ایک  متجر عالم بن گئے، ازاں بعد آپ نے حضرت میاں وڈا سے بھی استفا دہ فرمایا اور سلسلہ عالیہ سہروردیہ میں بیعت اور خلافت حاصل کی اور آسمان سہروردیہ پر آفتاب بن کر ضو فشاں ہوئے۔           آپ حضرت حافظ محمد سہروردی المعروف میاں وڈا رحمتہ اللہ علیہ کے خلفاء میں سے تھے ،علوم ظاہری و باطنی میں تکمیل کی،متجر عالم تھے اس لیئے سر زمین پنجاب کے تمام علماء بحثییت عالم آپ کی قد۔۔۔

مزید

سید زندہ علی سہروردی لاہوری

سید زندہ علی سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ کا نسب حضرت موج دریا بخاری رحمتہ اللہ علیہ سے ملتا ہے،والد بزر گوار کا اسم گرامی سید عبد الکریم بن سید صفی الدین بن سید میراں محمد شاہ بخاری تھا اور ان کے ہی مرید و خلیفہ تھے،آپ کو زندہ امام بھی کہا جاتا ہے۔           آپ بہت خدا پرست اور ولی صاحب کرامت تھے،آپ کی اولاد لاہور میں موجود ہے،نہایت متقی اور پرہیز گار تھے،جہاں آپ کے والد کا مقبرہ ہے پہلے وہاں کا پانی بہت کھارا تھا مگر آپ کی دعا سے یہ پانی شیریں ہوگیا تھا، جس کنویں کا پانی کھاری شیریں ہوگیا تھا اس کی اینٹیں کرم شاہ گدی نشین نے کھو د ڈالیں تھیں،آپ کے دو صاحبز ادے تھے،۱سید اچھا شاہ۲سید مہجہ شاہ اور دونوں لاولد گئے۔           خزینتہ الا ص۔۔۔

مزید

مولوی تیمور سہروردی لاہوری

مولوی تیمور سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           مولوی تیمور سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ کے ابتدائی حالات کسی مصنف نے نہیں لکھے،مختلف قدیم کی ورق گردانی سے آنجناب کے مختصر سے حالات ملے ہیں جو ہدیہ ناظرین کیئے جاتے ہیں، آپ کا حضرت مولانا محمد اسماعیل سہروردی سے خاص تعلق خاطر تھااور اس زمانہ میں لاہور کے ممتاز علماء میں شامل تھے، آپ  کے بے شمار شاگرد لاہور اور مضا فات لاہور میں پائے جاتے تھے۔ میاں جان محمد سہروردی پرویز آباد اپنے تذکرہ میں لکھتے ہیں کہ جو مشکل مسائل میرے استاد مولوی تیمور صاحب سے حل نے ہوتے تھے وہ حضرت میاں وڈا سہروردی رحمتہ اللہ علیہ فوراً حل کردیا کرتے تھے، آپ لاہور کی فرید العصر ہستیوں میں سے تھے، متجر عالم و فاضل تھے، آ پ کا سلسلہ طریقت اس طرح ہے کہ مولانا تیمور لاہوری مرید مولانا عبد الکریم مرید مخدوم طبیب م۔۔۔

مزید

میاں محمد ابراہیم سہروردی لاہوری

میاں محمد ابراہیم سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           حضرت محمد  ابراہیم سہروردی حضرت شیخ اسماعیل عرف میاں وڈا کے حقیقی بھائی اور فتح اللہ کھوکھر کے صاحبز ادے تھے، آپ حضرت میاں وڈا رحمتہ اللہ علیہ سے چھو ٹے تھے اور سلسلہ عالیہ سہروردیہ میں بیعت تھے،ساری عمر مجرد رہے اور تارک الدنیا رہے، مزار اقدس اندرون چار دیواری درس حضرت میاں وڈا رحمتہ اللہ علیہ لاہور میں ہے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔

مزید

میاں محمد حسین سہروردی لاہوری

میاں محمد حسین سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت میاں محمد اسماعیل سہروردی المعروف میاں وڈا کے حقیقی برادر خورد تھے، ساری عمر درس و تدریس اور تعلیم و ارشاد میں گز اری، زندگی کے آخری حصے میں چنیو ٹ سے لاہور تشریف لے آئے تھے اور یہیں وفات پائی، مزار اقدس قبرستان بی بیاں پاک دامناںمحمد نگر لاہور میں موجود ہے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔

مزید

میاں محمد صالح سہروردی لاہوری

میاں محمد صالح سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ نے حضرت محمد فاضل لنگا موضع لنگے تحصیل لالیاں چنیو ٹ سے خلافت اور ارادت حاصل کی، آپ میاں شاہ نواز برادر میاں سرفراز خاں جد کلاں میاں وڈا صاحب رحمتہ اللہ علیہ سے ہیں، میاں احمد دین سجادہ نشین آپ کی اولاد میں سے تھے۔ لاہور میں آمد           جب آپ کو معلوم ہوا کہ لاہور میں حضرت میاں  محمد اسماعیل سہروردی المعروف حضرت میاں وڈا رحمتہ اللہ علیہ تبلیغ و ارشاد میں  مشغول ہیں تو آپ اس شوق و ذوق میں لاہور تشریف لے آئے،جس روز آپ لاہور پہنچے اس روز حضرت میاں وڈا صاحب  رحمتہ اللہ علیہ بہت قرار اور بے چین رہے جیسے کسی کا انتظار ہوتا ہے، بار بار مسجد سے باہر تشریف لاتے اور پھر اندر چلے جاتے، جب آپ مسجد تیل واڑہ  موجودہ درس میاں و۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ ابراہیم

حضرت خواجہ ابراہیم علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ شیخ محمد بن حماد صقلی فاسی

حضرت علامہ شیخ محمد بن حماد صقلی فاسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ولادت باسعادت: آپ کی ولادت(۱۳۴۹ھ/۱۹۳۰ء)فاس میں ہوئی۔ حفظِ قرآن پاک: ۱۲ سال کی عمر میں قرآن مجید شیخ محمد  تدلاوی سے حفظ کیا۔ مختصر حالات: حفظِ قرآنِ پاک  کے بعد جامع قرویین فاس میں داخلہ لیا مسلسل نو برس تک تعلیم حاصل کی اور 1954ء میں فراغت حاصل کی پھر دارالحدیث حسنیہ رباط میں داخلہ لیا اور 1966ء میں فراغت حاصل کی۔ آپ کے اساتذہ میں یہ علماء شامل ہیں شیخ محمد جواد صقلی، شیخ  رحالی فاروقی مراکشی، شیخ عابد بن سودۃ، شیخ عباس بنانی شیخ ناصر لدین اللہ کتانی، شیخ خلیل ورزازی، شیخ عبد الرحمٰن بن شعیب دکالی، شیخ  عبد العزیز خیاط، شیخ عبد الکریم داؤدی، شیخ عمر بن حمدابن محرسی، شیخ محمد بن عربی علوی ، شیخ محمد  کنون، شیخ فاضل  عاشور وغیرھم  شامل ہیں۔ تدریس: فراغت کے بعد جامع قرویین فاس میں تدریس شروع ک۔۔۔

مزید

حضرت شیخ زندہ سجستانی سہروردی

حضرت شیخ زندہ سجستانی سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید