میاں محمد عظیم سہروردی رحمتہ اللہ علیہ آپ میاں احمد دین رحمتہ اللہ علیہ کے سب سے بڑےصاحبز ادے تھے، باقی تین صاحبز ادوں کے نام امام الدین، میاں غلام محمد اور میاں محمد دین تھے، حافظ قرآن پاک تھے، مزار اند رون چار دیواری واقع ہے،تاریخ وفات ۱۲جمادی الاول ۱۳۱۰ھ بمطابق ۱۸۹۲ء ہے،میاں امام دین ۱۳۰۹ھ بمطابق ۱۸۹۱ء۔میاں غلام محمد ۱۳۱۲ھ بمطابق ۱۸۹۴ء ،میاں محمد دین ۱۳۲۷ھ بمطابق ۱۹۰۹ء۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔
مزید
میاں احمد دین سہروردی رحمتہ اللہ علیہ آپ میاں شرف الدین سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادے اور حافظ قرآن مجید تھے، مزار اقدس اندرون چار دیو اری حضرت میاں صاحب واقع ہے،تاریخ ۱۵ ربیع الاول ۱۳۰۶ھ بمطابق ۱۸۸۸ء ہے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔
مزید
میاں شرف الدین سہروردی رحمتہ اللہ علیہ آپ میاں معز الدین سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبز ادے تھے نیز حافظ کلام پاک بھی تھے، مزار اندرون چار دیواری واقع ہے،مسند سجادگی پر ساٹھ سال کی طویل مدت تک متمکن رہے، تاریخ وفات ۱۵ ربیع الاول ۱۲۷۰ھ بمطابق ۱۸۵۳ء ہے (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔
مزید
میاں معز الدین سہروردی رحمتہ اللہ علیہ آپ میاں محمود سہروردی کے صاحبزادے اور خلیفہ تھے،قرآن پاک کے حافظ تھے،مزار اند رون چار دیو اری واقع ہے،۲۵ سال مسند سجادہ گی پر فائز رہے،تاریخ وفات ۱۲۱۷ھ بمطابق ۱۸۰۲ء ہے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔
مزید
میاں محمود سہروردی رحمتہ اللہ علیہ آپ میاں محمد صالح رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادے اور خلیفہ تھے، حافظ قرآن تھے، مزار اندرون چار دیواری ہے، تاریخ وفات ۱۱۸۲ھ بمطابق ۱۷۶۸ء ہے،آپ ۴۲ سال سجادہ نشین رہے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔
مزید
میاں محمد صالح سہروردی رحمتہ اللہ علیہ حضرت میاں وڈا سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کے بھائی میاں خیر محمد سہروردی کے صاحبزادے تھے،آپ کی وفات کے بعد سجادہ نشین اور متولی درگاہ مقرر ہوئے، مزار اندرون چار دیواری واقع ہے،حافظ قرآن تھے، ۵۵ سال درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا، تاریخ وفات ۱۱۴۰ھ بمطابق ۱۷۲۷ء ہے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔
مزید
شاہ عبد الرزاق مکی سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ سبز واری سادات میں سے تھے۔غز نی سے پشاور آئے، وہاں سے دہلی پہنچے اور شاہی فوج میں بھرتی ہوئے ،پھر لاہور تشریف لائے اور یہاں ہی کے ہو رہے،آپ نے حضرت میراں محمد شاہ موج دریا بخاری رحمتہ اللہ علیہ سے بیعت کی تھی اور ان کے ممتاز خلفا ء میں شامل ہوئے تھے،آپ نے اپنے پیرو مرشد کی بہت خدمت کی اور انہیں کی خدمت میں زندگی کا بیشتر حصہ بسر کیا،کثرت سے عبا دت کیا کرتے تھے اور پیر روشن ضمیر کی خد مت کو ہر بات پر ترجیع دیتے تھے۔ کسی زمانہ میں مسمی دولا زمیند ار گو ت واڑی نے اس محلہ کو آباد کیا تھا، اب اس علاقہ کو ،نیلا گنبد ،کہتے ہیں،آپ مکہ مکرمہ سے ہندوستان آئے اور لاہور میں اقامت گزین ہوئے، لاہور کے امراء اغنیا آپ کی بی۔۔۔
مزید
شیخ جان محمد سہروردی لاہور رحمۃ اللہ علیہ تمام کتب ہائے تواریخ آُ کے ابتدائی حالات کے بارہ میں خاموش ہیں ۔آپ حضرت حافظ شیخ محمد اسماعیل المعروف میاں وڈ سہروردی لاہوری رحمۃ اللہ علیہ کے ممتازخلفاء میں سے تھے۔دور دراز سے لوگ آکر آپ کے فیوض سے بہرہ مند ہوتے تھے۔آپ مستجاب الد عوات بھی تھے اور لوگ آپ کی خدمت میں برائے حاجات دنیاوی بھی حاضر ہوا کرتے تھے۔ بہت پرہیز گار اور عبادت گزار تھے اور لوگوں کو وظائف پڑھنے کی تلقین بھی فرمایا کرتے تھے، علوم ظاہری و باطنی میں کمال حاصل تھا،حضرت سید شاہ محمد غوث قادری رحمتہ اللہ علیہ نے قیام لاہور کے دوران آپ سے ملاقات کی تھی، شیخ جان محمد رحمتہ اللہ علیہ کا تمام وقت مسجد میں ہی گز۔۔۔
مزید
شاہ کمال سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ بقول مصنف،تاریخ لاہور،آپ سا دات حسینی سے تعلق رکھتے تھے اور سہرور دیہ خاندان میں صاحب کرامات بزرگ تھے،مولانا نور احمد خان فریدی اپنے ایک مضمون،شاہ کمال کا شمیری آسمان سہروردیہ کا ایک تا بند ہ ستا رہ، میں لکھتے ہیں کہ آپ ککرا بیگ سہرور دی رحمتہ اللہ علیہ کے مرید تھے، وہ شاہ شرف رحمتہ اللہ علیہ کے، وہ شاہ معروف رحمتہ اللہ علیہ کے، وہ شیخ جعفر الدین رحمتہ اللہ علیہ کے، وہ شیخ فہیم الدین رحمتہ اللہ علیہ کے،وہ حضرت جمال خند اں رو رحمتہ اللہ علیہ کے، وہ اچوی رحمتہ اللہ علیہ کے ،وہ شیخ الا سلام حضرت صد را لدین عارف کے اور وہ حضرت خواجہ بہاء الحق سہروردی ملتانی رحمتہ اللہ علیہ کے مرید اور خلیفہ تھے۔ سلسلہ درس و تدریس حضرت شاہ کمال رحمتہ اللہ علیہ بحثییت ایک صوفی کے اتنے معروف نہیں تھے جتنے کہ آ۔۔۔
مزید