پیر , 18 شوّال 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 06 April,2026

پسنديدہ شخصيات

استاذ العلماء مفتی محمد عبداللہ بلوچ نعیمی شہید

استاذ العلماء مفتی محمد عبداللہ بلوچ نعیمی شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مفتی محمد عبداللہ ۔اپنے قبیلہ کی نسبت سے "بلوچ" کہلائے۔والد کا اسمِ گرامی:محمد رمضان بلوچ مرحوم تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ 1344ھ،بمطابق 1925 ایرانی "مکران"کے محلہ ریکسرادارہ پل،مقام چاہ بہار ،مکران ایران میں پیداہوئے۔1935 میں آپ کے والد ماجد نقل مکانی کر کے بلوچستان کے راستےسے سندھ آگئے، اور ملیر (کراچی ) میں مستقل آباد ہو گئے ۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم کا آغاز کراچی میں ہوا۔ آپ نے مندرجہ ذیل علماء ِ کرام سے علوم عقلیہ و نقلیہ میں تحصیل وتکمیل فرمائی :مولانا حکیم اللہ بخش سندھی ،مولانا حافظ محمد بخش جہلمی ، مولانا محمد عثمان مکرانی،تاج العلماء مفتی محمد عمر نعیمی(علیہم الرحمہ)۔آپ نے تاج العلماء مفتی محمد عمر نعیمی علیہ الرحمہ  کے زیر سایہ دارالعلوم مخزن عربیہ کراچی  سے دورہ حدیث کیا اور ۔۔۔

مزید

سراج الہند شاہ عبدالعزیزمحدث دہلوی

سراج الہند شاہ عبدالعزیزمحدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی :شاہ عبدالعزیز۔لقب:سراج الہند۔تاریخی نام:"غلام حلیم"۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:شاہ عبدالعزیز بن شاہ ولی اللہ بن شاہ عبدالرحیم بن شاہ وجیہ الدین شہید۔(علیہم الرحمہ)آپ کاسلسلہ نسب 34واسطوں سے امیرالمؤمنین حضرت  سیدنا فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت: 25 رمضان المبارک1159ھ بمطابق10 اکتوبر1746ء بروز جمعۃ المبارک بوقتِ سحر،دہلی میں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی علیہ الرحمہ کے گھرپیداہوئے۔ تحصیلِ علم: جمیع علومِ عقلیہ ونقلیہ کی تحصیل وتکمیل اپنے والدِ ماجد اور انکے خلفاء سے ہوئی۔ان میں سے باالخصوص شیخ اجل شاہ محمد عاشق پھلتی  اور مولانا  محمد امین  سے استفادہ کیا۔بچپن میں قرآنِ مجید حفظ کرلیا تھا،اورپندرہ سال کی عمر میں جمیع علوم سے فراغت حاصل کرلی تھی۔ ختمِ قرآن میں رسول اللہ ﷺ کی آمد: ختمِ قرآن۔۔۔

مزید

سید عبد الرزاق جیلانی

حضرت  سید  عبدالرزاق   جیلانی﷫ نام ونسب: اسم گرامی: سید عبدالرزاق۔کنیت:عبدالرحمان،ابوالفرح۔لقب: تاج الدین۔سلسلہ نسب: قطب ربانی شہباز لامکانی قندیل نورانی حضرت سیدنا محی الدین شیخ عبدالقادر جیلانی ﷜ کےفرزند ارجمند ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 18/ذیقعد 528ھ مطابق  9/ستمبر 1134ء کوبغداد میں ہوئی۔ تحصیل علم:  اپنے والد بزرگوار سے تفقہ حاصل کیا، اور حدیث سنی، اس کے علاوہ ابو الحسن محمد بن الصّائغ ، قاضی ابو الفضل محمد الاموی،ابو القاسم سعید بن البَنّا ، حافظ ابو الفضل محمد بن ناصر ، ابو بکر محمد بن الزّاغوانی، ابو المظفر محمد الہاشمی، ابو المعانی احمد بن علی السّمین ، ابو الفتح محمد بن البطر رحمۃ اللہ علیہم وغیرہ شیوخ سے بھی حدیث سنی۔ صاحب روض الزّاھر کا بیان ہے کہ حافظ ذہبی رحمۃ اللہ علیہ و ابن النجار رحمۃ اللہ علیہ و عبد الطیف رحمۃ اللہ علیہ و تقی ال۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام حضرت خواجہ عثمان ہارونی

شیخ الاسلام حضرت خواجہ عثمان ہارونی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت خواجہ عثمان ہارونی﷫۔کنیت:ابوالنور۔لقب: شیخ الاسلام۔سلسلہ نسب:آپ کاسلسلہ نسب گیارہویں پشت میں حضرت مولا علی شیر خدا﷜ تک پہنچتا ہے۔(سیرتِ خواجہ غریب نواز:42)  تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت اکثر مؤرخین  کےنزدیک  536ھ،1141ء کو  قصبہ ’’ہارون یاہرون‘‘ خراسان  میں ہوئی۔(اہل سنت  کی آواز،خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ2008ء/1429ھ،صفحہ:200) ہارون یا ہروَن: اس مقام کی وجہ  سےحضرت خواجہ﷫کو’’ہارونی‘‘ کہا جاتا ہے۔اس مقام کا اصل نام کیا ہے:بعض ہروَن اور اکثر ہارون کہتے ہیں۔خیر المجالس میں ہے:’’صحیح تو  ہَرونی ہے لیکن عوام وخواص کی قلم وزبان پر ’ہارونی‘ چڑھا ہوا ہے‘‘۔بہت مشہور دعائیہ شعر ہے۔ ؏:بحق خواجۂ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ حافظ محمد ایوب دہلوی

حضرت علامہ حافظ محمد ایوب دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ رئیس المتکلمین علامہ حافظ محمد ایوب دہلوی بن شیخ عبدالرحمن محلہ کوچہ قابل عطار دہلی (بھارت) میں ۱۸۸۸ء کو تولد ہوئے ۔ شیخ عبدالرحمن دہلی میں تجارت کرتے تھے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم اپنے گھر سے حاصل کی۔ اس کے بعد قرٓان حکیم حفظ کی لازوال دولت سے سرفراز ہوئے۔ بعد ازاں وقت کے مشاہیر علماء سے شرف تلمذ حاصل کیا ۔ اس کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں ، البتہ ملا واحدی کی خود نوش کتاب ’’دلی جو ایک شہر تھا‘‘ سے معلوم ہوا کہ انہوں نے عظیم ریاضی دان علامہ مولانا محمد اسحاق رامپوری سے بھی استفادہ کیا تھا۔ بہر حال مختلف علماء کرام سے درس نظامی مکمل کرکے فارغ التحصیل ہوئے۔ علامہ موصوف کتاب و سنت کے ساتھ منطق و فلسفہ میں کمال درجے کے عالم و فاضل تھے، صاحب تصنیف ، قادر الکلام خطیب اور متوکل صوفی تھے۔ بلا کے ذہین، فطین ، طبع اخذ۔۔۔

مزید

حضرت مخدوم سید شوکت حسین گیلانی

حضرت مخدوم سید شوکت حسین گیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

ابو عثمان سعید بن منصور مروزی

حضرت ابو عثمان سعید بن منصور مروزی علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

سیدنا شیخ جمال الاولیاء

 جمال الاولیاء، سیّدنا  شیخ اسم ِگرامی:    سیّدنا شیخ جمال الاولیاء۔لقب:           شیخ الاولیاء۔حضرت سیّدنا  شیخ جمال الاولیاء﷫کا سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت سیّد جمال الاولیاء  بن حضرت مخدوم جہانیاں ثانی بن شاہ بہاءالدین بن حضرت قطب الاقطاب شاہ سالار بدھ بن مخدوم شاہ ہیبت اللہ  بن شاہ سالار راجی بن مخدوم شہاب الدین عرف  حبیب اللہ بن مخدوم خواجہ میاں بن مخدوم  شہاب الدین ثالث بن شاہ عماد الدین  بن مخدوم شاہ نجم الدین بن مخدوم شاہ شمس الدین  بن شاہ  شہاب الدین چہارم بن شاہ عماد بن شاہ رضی الدین بن شاہ عبدالکریم بن مخدوم شاہ جعفر بن شاہ حمزہ بن شاہ کاظم بن شاہ حسن مہدی بن شاہ عیسیٰ بن شاہ محدث بن سیّد حسن عریض بن علی عریض بن سیّدنا  امام  جعفر صادق بن سید ن۔۔۔

مزید

حضرت مولانا مفتی محمد خلیل خاں برکاتی

حضرت مولانا مفتی محمد خلیل خاں برکاتی رحمۃا للہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مفتی محمد خلیل خان برکاتی ۔لقب: خلیل العلماء۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:استاذالعلماء حضرت علامہ مولانا مفتی  محمد خلیل خان قادری برکاتی بن عبدالجلیل خاں بن اسماعیل خاں لودھی۔آپ کاخاندانی تعلق ’’لودھی پٹھان‘‘ سے ہے۔آباؤاجداد کا زیادہ رجحان فوجی ملازمت کی طرف تھا۔ علاوہ ازیں زمینداری کا پیشہ بھی اختیار کیا جاتا تھا، جبکہ آپ کے نانا مولانا عبدالرحمٰن خان عرف لال خان ایک جیّد عالمِ دین،اور حضرت علامہ لطف اللہ علی گڑھی کے تلمیذِ رشید تھے۔(فقہاء سندھ کی علمی خدمات:263) تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت  ماہ ِ ذیقعد1338ھ،مطابق جولائی 1920ء کوموضع ’’کھریری‘‘ ضلع علی گڑھ(انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:  جب آپ کی عمر چھ روز ہوئیتو  والد ماجد کے سایہٗعاطفت سے مح۔۔۔

مزید

حضرت علامہ سلیم عباس نقشبندی شہید

حضرت علامہ سلیم عباس نقشبندی شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت علامہ سلیم عباس نقشبندی شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پر قاتلانہ حملہ ۱۷ رمضان المبارک ۱۴۳۳ھ بمطابق۶ اگست ۲۰۱۲ء کو ہوا۔ جبکہ آپ کی شہادت ۲۷ رمضان المبارک ۱۴۳۳ھ بمطابق۱۶، اگست ۲۰۱۲ء کو واقع ہوئی۔۔۔۔

مزید