حضرت خواجہ یحیی بن عمار شیبانی ہراتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ ہرات کے عظیم مشائخ میں سے تھے، آپ عبداللہ بن خفیف کی صحبت میں وقت گزارتے تھے، سب سے پہلے ہرات میں جو شخص علم تصوّف، رسوم دینیہ اور اتباع سنت وہ آپ کی شخصیت تھی، چنانچہ قاضی ابوعمر بسطامی رحمۃ اللہ علیہ ہرات میں آئے ، حضرت خواجہ یحییٰ کی مجالس میں حاضری دی تو کہنے لگے میں مشرق و مغرب کے تمام ممالک میں گیا ہوں، مگر میں نے ہرات میں دین کو تروز تازہ پایا، اور یہ حضرت شیبانی رحمۃ اللہ علیہ کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ آپ کی وفات ۴۰۲ھ میں ہوئی۔ رفت زین عالم چو یحییٰ زندہ دل گفت عابد نامور یحییٰ بگو ۴۰۲ھ عقل بہر سالِ نقل آنجوان نیز یحییٰ قطب ربانی بخواں ۴۰۲ھ (خزینۃ الاصفیاء)۔۔۔
مزید
شہید غزوہ احد حضرت سیدنا نوفل بن ثعلبہ بن عبد اللہ الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن ثعلبہ بن عبد اللہ بن نضلہ بن مالک بن عجلان بن زید بن غنم بن سالم بن عوف بن عمرو بن عوف بن خزرج انصاری خررجی(پھر بنو سالم بن عوف سے) یہ صاحب غزوۂ بدر میں شریک تھے۔ عبید اللہ بن احمد نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے بدر(از بنو سالم بن عوف نیز بنو عجلان سے) روایت بیان کی کہ نوفل بن عبد اللہ ایک صحابی تھے اسی طرح ابن اسحاق نے بھی ان کا نام نوفل بن عبد الل بیان کیا ہے اور ثعلبہ کا ذکر نہیں کیا۔ اور یونس کی طرح بکائی اور سلمہ نے بھی ابن اسحاق سے غزوۂ احد میں ان کی شرکت اور شہادت کا ذکر کیا ہے اور انہوں نے اسی اسناد سے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ مقتولین احد(از بنو عوف بن خزرج اور از بنو سالم) نوفل بن عبد اللہ بن نضلہ ہی کا نام لیا ہے۔ رہا نسب اوّل(جس میں ثعلبہ کا نام آتا ہے) اسے صرف ابو عمر۔۔۔
مزید
شہید غزوہ احد حضرت سیدنا نعمان بن مالک بن ثعلبہ الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن مالک بن ثعلبہ بن وعد بن فہر بن ثعلبہ بن غنم بن عوف بن خزرج: اور ثعلبہ بن دعد وہی آدمی ہیں جنہیں قوقل کہتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بڑی معزز اور مکرم آدمی تھے اور جب کوئی آدمی ان کے پاس پناہ لینے آتا تو وہ اسے اس لفظ قوقل سے پناہ کا یقین دلاتے اسی بنا پر اس کے بھائی عوف کے دونوں بھائیوں بنو غنم اور بنو سالم کو بھی قواقلہ کہتے تھے اور اسی وجہ سے بیت المال کے رجسٹر میں ان کا نام بنو قوقل درج تھا یہ ابو عمر کا قول ہے۔ ابو موسیٰ کہتے ہیں کہ نعمان بن مالک بن ثعلبہ بن دعد بن فہر بن غنم بن سالم اوسی بدر اور احد کے غزوات میں شریک تھے۔ ابو عمر کی رائے ہے کہ نعمان بدر اور احد کے غزوات میں موجود تھے ان کی شہادت بقول واقدی صفوان بن امیہ کے ہاتھوں غزوۂ احد میں ہوئی لیکن عبد اللہ بن محمد بن عمارہ کہتے ہیں کہ جو صحابی بدر اور۔۔۔
مزید
شہید غزوہ احد حضرت سیدنا نعمان بن عبد عمرو الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن عبدہ عمرو بن مسعود بن عبد الاشہل بن حارثہ بن دینار بن بخار انصاری خزرجی غزوۂ بدر میں اپنے بھائی ضحاک بن عبدِ عمرو کے ساتھ شریک تھے۔ ابو جعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے بدر جن کا تعلق بنو دینار بن بخار سے تھا پھر ان کا جن کا تعلق بنو مسعود بن عبد الاشہل سے تھا النعمان بن عبد عمرو بن مسعود اور ان کے بھائی نے ضحاک بن عبد عمرو کا ذکر کیا ہے جناب نعمان احد میں بھی شریک تھے جہاں وہ شہید ہوگئے تھے یونس نے ابن اسحاق سے اسی سند سے ذکر کیا ہے کہ وہ اور ان کے بھائی ضحاک لاولد تھے تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
شہید غزوہ احد حضرت سیدنا المجذر بن زیاد بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہم ان کا نسب ان کے بھائی عبداللہ بن زیاد کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں۔ وہ خاندانی لحاظ سے بلوی ہیں، اور وہ انصار کے حلیف تھے۔ یہ وہی آدمی ہیں جنہوں نے زمانۂ جاہلیت میں سوید بن صامت کو قتل کیا تھا اور جنگ بعاث کی آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ بعد میں مسلمان ہوگئے اور غزوۂ بدر میں شہادت پائی۔ ہمیں بحتری بن ہشام بن خالد بن اسد بن عبدالعزی نے ابوجعفر سے اس نے یونس سے، اس نے ابن اسحاق سے روایت کی کہ اس سے یزید بن رومان نے اس نے عزہ بن زبیر سے، اس نے ابن شہاب، محمد بن یحییٰ بن حبان اور عاصم بن عمر بن قتادہ اور عبداللہ بن ابوبکر وغیرہ سے غزوۂ بدر کے بارے میں بیان کیا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر میدان جنگ میں تمہارا آمنا سامنا بھتری سے ہوجائےتو اسے قتل نہ کرنا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ یہ شخص مکے کے ان لوگوں میں سے تھا جس نے ۔۔۔
مزید
شہید غزوہ احد حضرت سیدنا مالک بن سنان بن عبید الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن سنان بن عبید بن ثعلبہ بن عبید بن الابجر (اور ابجر سے مراد خدرہ بن عوف بن حارث بن خزرج انصاری خزرجی خدری ہے جو ابو سعید خدری کے والد تھے) یہ صاحب غزوۂ احد میں شہید ہوئے تھے اور انھیں عراب بن سفیان الکتانی نے قتل کیا تھا۔ جب احد میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر زخم آیا، تو مالک بن سنان نے حضور کے خون کو چوس کر نگل لیا، اس پر حضور نے فرمایا جو شخص ایسے آدمی کو دیکھنا چاہے جس کے خون میں میرا خون شامل ہوگیا ہے وہ مالک بن سنان کو دیکھ لے ایک موقع پر جناب مالک تین دن بھوکے رہے اور کسی سے کچھ نہ مانگا حضور نے فرمایا جو شخص ایسے آدمی کو دیکھنا چاہے جس کی پارسائی نے اسے سوال نہ کرنے دیا وہ مالک بن سنان کو دیکھے۔ ۔۔۔
مزید
شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ابو سفیان بن حارث بن قیس الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابوسفیان بن حارث بن قیس بن زید بن ضبیعہ بن زید بن مالک بن عوف انصاری اوسی،ایک روایت میں ہے کہ غزوہ ٔاحد میں شہیدہوئے،اورایک میں غزوہ ٔخیبرکاذکر ہے۔ ابوجعفرنےباسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے،انہوں نے عمران بن سعد بن سہیل بن حنیف سے،انہوں نے بنوعمروبن عوف کے ایک آدمی سے روایت کی،کہ جب حضورِاکرم غزوۂ احد کو روانہ ہوئے تو آپ کے ساتھ ابوسفیان اورایک صحابی بھی تھے،ان صاحب نے دعاکی،اے اللہ!تو مجھے اس غزوہ میں شہادت نصیب فرما،اورمجھے میرے اہل وعیال کی طرف واپس نہ کر،ابوسفیان نے دعاکی،اے اللہ!تومجھے میرے اہل وعیال کی طرف واپس کرنا،تاکہ میں ان کی کفالت کروں،حضور کے ساتھ مل کر جہادکروں،اوران کی صحبت سے مستفیض ہوں،لڑائی میں ابوسفیان شہید ہوگئے اور دوسرے صحابی بچ کر آگئے،صحابہ نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ا۔۔۔
مزید
شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ابوھبیرہ بن حارث بن علقمہ الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابوہبیرہ بن حارث بن علقمہ بن عمروبن کعب بن مالک بن نجار انصاری خزرجی نجاری غزوہ احد میں شہیدہوئے،ان کی کنیت ہی ان کا نام ہے،ایک روایت میں ابواسیرہ مذکورہے،ان کا ذکرپہلے گزرچکاہے۔ ابوالفضل مدینی مخزومی نے باسنادہ تا ابویعلی،ہارون بن معروف سے،انہوں نے عبداللہ بن وہب سے،انہوں نے محزمہ سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے سعیدبن نافع سے روایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی نے مجھے ایک دن دیکھا،کہ میں اشراق کی نماز طلوع آفتاب کے دوران پڑھ رہاتھا،انہوں نے اسے غلط قراردیا،اورمجھے ٹھیک طلوع آفتاب کے دوران نماز پڑھنے سے منع کیا،کیونکہ آپ نے فرمایاتھا،اس کا طلوع شیطان کے دونوںسینگوں کے درمیان سے ہوتاہے،ابویعلی نے اسے اسی طرح روایت کیاہے۔ سعیدتابعی ہیں اور انہیں اس کاعلم نہ تھا،کہ غزوہِ احد میں کو شہیدہوا۔۔۔
مزید
شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ابو ایمن مولی عمرو بن الجموح الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابو ایمن،مولائے عمروبن جموح،غزوۂ احد میں شہید ہوئے تھے،ابوجعفر نے باسنادہ یونس سے ، انہوں نے ابنِ اسحاق سے بہ سلسلۂ شہیدانِ احد از بنوسلمہ و بنوحرام بن کعب وابوایمن اور خلاد بن عمرو کا ذکرکیا ہے،ابوعمر اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیاہے۔ ۔۔۔
مزید