منگل , 19 شوّال 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 07 April,2026

پسنديدہ شخصيات

شاہ عبداللطیف المعروف (امام بری سرکار)

حضرت شاہ عبداللطیف المعروف امام بری سرکار رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:شاہ عبدالطیف۔لقب:امام بری سرکار(خشکی کےامام)۔لقب سے ہی معروف ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت سیدعبدالطیف امام برّی  بن سیدمحمود بن سید حامد بن سید بودلہ بن سید شاہ سکندر ۔الی ٰ آخرہ۔آپ کا سلسلۂ نسب حضرت امام موسیٰ کاظم رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔آپ کےوالدِ ماجدسیدسخی محمود کاظمی علیہ الرحمہ اپنے وقت کے ولیِ کامل تھے۔(ان  کا مزار پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آبپارہ کے مقام پر ہے)۔(علیہم الرحمۃ اولرضوان) تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت 1026ھ،مطابق 1617ء کو موضع  کرسال تحصیل چکوال ضلع جہلم(پاکستان) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم وتربیت والدِگرامی  کے زیرِ سایہ ہوئی۔مزید  علم حاصل کرنے کے لیے آپ کوغورغشتی ضلع کیمل پور بھیجا گیا۔ جو اس زمانے میں علم  کا مرکز تھا۔ وہاں آپ نےتف۔۔۔

مزید

حمزہ علی قادری، پیر طریقت، علامہ مولاناسید

 پیر طریقت علامہ مولانا سیّد حمزہ علی قادری رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام:                        حمزہ علیتاریخِ ولادت:             10؍ ستمبر 1947ءمطابق 24شوال 1366ھمقامِ ولادت:              عظیم آباد (پٹنہ) صوبۂ بہار، انڈیا نسب:حضرت علامہ مولانا سیّد حمزہ علی قادری﷫  کا نسبی تعلق فاتحِ بہار سیّد ابراہیم ملک بہار ﷫ سے  ہے، جن کا شجرۂ نسب اوپر جاکر حضور غوث الاعظم سیّدنا شیخ عبدالقادر جیلانی ﷜ سے ملتا ہے،یوں آپ حسنی گیلانی سیّد زادے ہیں ۔ اَلقاب:آپ کنزالکرامات کے لقب سے مشہور ہوئے، کیوں کہ لفظ لفظ اور لمحہ لمحہ کرامات کا ظہو۔۔۔

مزید

حضرت حبیب عجمی

حضرت حبیب عجمی علیہ الرحمہ حبیب عجمی یا حبیب فارسی کے نام سے مشہور ہیں ۔یہ حضرت حسن بصری کے مرید تھےاور پہلی صدی ہجری کے مشائخ تصوف میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ کی ولادت فارس میں ہوئی کنیت ابو محمد تھی شروع میں بڑے مالدار اور سودی کاروبار کرتےتھے۔ حضرت حسن بصری کے ہاتھ پر توبہ کی اور سارا مال راہ ِخدا میں خرچ کر دیا۔حضرت سیدنا حبیب عجمی کے دروازے پر ایک سائل نے صدا لگائی، آپ کی زوجہ محترمہ گندھا ہوا آٹا رکھ کر پڑوس سے آگ لینے گئی تھیں تا کہ روٹی پکائیں۔ آپ نے وہی آٹا اٹھا کر سائل کو دے دیا، جب وہ آگ لے کر آئیں تو آٹا  ندا رد (یعنی غائب) آپ نے فرمایا: اسے روٹی پکانے کے لیے لے گئے ہیں، بہت پوچھا تو آپ نے خیرات کر دینے کا واقعہ بتایا وہ بولیں: سبحن اللہ عزوجل ! یہ تو اچھی بات ہے مگر ہمیں بھی تو کچھ کھانے کے لئے درکار ہے! اتنے میں ایک شَخص ایک بڑی لگن  بھر کرگوشت اور روٹی لے آیا۔ آپ نے فرما۔۔۔

مزید

امام ابو یوسف

امام ابویوسف علیہ الرحمہ یعقوب بن۱براہیم بن حبیب بن خنیس بن سعد بن عتبہ انصاری صحابی : کوفہ میں عہد ہشام بن عبد الملک میں ۱۱۳ھ؁ میں پیدا ہوئے ابو یوسف کنیت تھی ۔ امام اجل ، فقیہ اکمل،عالم ماہر ، فاضل متجر ،حافظ سنن ،صاحب حدیث ،ثقہ ،مجتہدفی المذہب اور امام ابو حنیفہ کے اصحاب میں سب سے متقدم تھے۔آپ ہی نے پہلے پہل امام ابو حنیفہ کے مذہب پر کتابیں لکھیں اور مسائل کو املاء و نشر کیا اور ان کے مذہب کو اقطار عالم میں پھیلایا،آپ ہی سب سے پہلے قاضی القضاۃ اور افقہ العلماء وسید العلماء کے لقب سے ملقب ہوئے اور آپ نے ہی اس ہئیت کا لباس علماء کا جو آج کل مروج ہے ، یجاد کیا۔حدیث کو امام ابو حنیفہ وابا اسحٰق شیبابی و سلیمان تیمی ویحٰی بن سعد و سلیمان اعمش و ہشام بن عروہ و عبید اللہ بن عمر عمری وعطاء بن سائب و محد بن اسحٰق بن یسار ولیث بن سعد وغیر ہم سے سماعت کیا اور فقہ کو پہلے ابن لیلیٰ پھر امام ابو حن۔۔۔

مزید

عبد القادر جیلانی، غوث الاعظم ،محبوب سبحانی، شیخ سید، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

عبد القادر جیلانی، غوث الاعظم ،محبوب سبحانی، شیخ سید، رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب: اسم گرامی : شیخ عبدالقادرجیلانی۔کنیت : ابو محمد۔اَلقاب: محبوبِ سبحانی، پیرانِ پیر ، محی الدین۔عامۃ المسلمین میں آپ ’’غوث الاعظم‘‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ والدِ ماجد کا نام حضرت سیّد ابو صالح موسیٰ﷫ ہے۔ سلسلۂنسب: سیّدناشیخ عبدالقادر جیلانی بن سیّد ابو صالح موسیٰ بن سیّد عبداللہ جیلانی بن سیّد یحییٰ زاہد بن سیّد محمد بن سیّد داؤد بن سیّد موسیٰ بن سیّد عبد اللہ بن سیّد موسیٰ الجون بن سیّد عبداللہ محض بن سیّدحسن مُثنیّٰ بن سیّدنا امام حسن بن امیر المومنین سیّدنا علی المرتضیٰ﷢۔ سلسلۂ مادری: کنیت:ام الخیر۔ لقب: اَمَۃُ الْجَبَّار۔اسم مبارک: ’’ فاطمہ بنتِ عبد اللہ صومعی الحسنی‘‘۔سلسلۂ نسب: فاطمہ بنتِ سیّد عبد اللہ صومعی بن سیّد ابو جمال بن سیّد محمد بن سیّد محمود بن سیّد طاہر بن سیّد ابو عطار بن سیّد عبداللہ بن سی۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ غلام محمد تونسوی

حضرت خواجہ غلام محمد تونسوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

فقیہ العصر بقیۃ السلف امین الملت حضرت علامہ مفتی محمد امین قادری نقشبندی

فقیہ العصر بقیۃ السلف امین الملت حضرت علامہ  مفتی محمد امین قادری نقشبندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالم   فقیہ العصر بقیۃ السلف امین الملت حضرت علامہ مفتی محمد امین قادری نقشبندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (مصنّفِ آبِ کوثر) بروز بدھ 15 ربیع الثانی 1439 ہجری بمطابق 3 جنوری 2018ء کو قضائے الٰہی سے وصال فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون  ۔۔۔

مزید

خواجہ نظام الدین اولیاء

سلطان المشائخ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوبِ الہی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:  سید محمد نظام الدین۔ القاب: محبوبِ الہی،  سلطان المشائخ،  سلطان الاولیاء، نظام الدین اولیاء۔سلسلہ ٔ نسب اس طرح ہے: حضرت سید محمد بن سید احمد بن سید علی بخاری بن سید عبداللہ خلمی  بن سید حسن خلمی بن سید علی مشہدی بن سید احمد مشہدی بن سید ابی عبداللہ بن سید علی اصغر بن سید جعفر ثانی بن امام علی ہادی نقی بن  امام محمدتقی بن امام علی رضا بن امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن  امام زین العابدین بن امام حسین بن امیر المومنین حضرت علی  کرم اللہ وجہہ الکریم۔رضی اللہ عنہم اجمعین۔(اقتباس الانوار: 473/ مجلہ معارف اولیاء،اگست،2006)۔ آپ کی والدہ ماجدہ سیدہ بی بی زلیخا علیہا الرحمہ اپنی وقت کی رابعہ ثانی تھیں۔یہ حضرت خواجہ عرب بخاری کی اکلوتی صاحبزادی ۔۔۔

مزید

زینب بنت خزیمہ

ام المؤمنین حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا نام ونسب: اسمِ گرامی: سیدہ زینب بنتِ خزیمہ رضی اللہ عنھا۔لقب:ام المؤمنین،ام المساکین۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: زینب بنت خزیمہ بن عبد اللہ بن عمربن عبدمناف بن ہلال بن عامربن صعصۃ بن معاویہ بن بکر بن  ھوازن بن منصور بن عکرمہ بن خصفہ بن قیس بن عیلان۔ شرفِ  ام المؤمنین: پہلے ان کا نکاح حضرت عبداﷲ بن جحش رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے ہوا تھا مگر جب وہ جنگ احد میں شہید ہو گئے تو  3ھ میں حضوراکرم ﷺنے ان سے نکاح فرما لیا۔ سیرت وخصائص:  ام المومنین سیدہ حضرت زینب بنتِ خزیمہ رضی اللہ عنھا۔آپ     زمانہ جاہلیت میں ہی غرباء اور مساکین کو بکثرت کھانا کھلایا کرتی تھیں اس لئے ان کا لقب ""ام المساکین""(مسکینوں کی ماں) مشہورہوگیا۔ آپﷺ کی ازواج مطہرات میں سے دو بیویوں کو یہ شرف حاصل ہوا کہ آنحضور ﷺ کی حیات طیبہ میں فوت ہوئیں اور۔۔۔

مزید

حضرت سیدی ابو عبد اللہ محمد بن اسماعیل امام بخاری

حضرت سیدی ابو عبد اللہ  محمد بن اسماعیل امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی :محمد۔ کنیت:ابو عبداللہ۔ لقب: امام المحدثین، امیرالمؤمنین فی الحدیث۔ سلسلۂ نسب اسطرح ہے: محمد بن اسماعیل بن ابراہیم بن مغیرہ بن بردزبہ بخاری جعفی۔ آپ کے جداعلیٰ مغیرہ نے حاکمِ بخارا ،یمان جعفی کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اس لیےآپ کو جعفی کہا جاتا ہے"بخارا"کی نسبت سے بخاری کہاجاتاہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت 13 شوال المکرم،194 ھ ،بمطابق19جولائی/810ءبروز جمعہ بعد نمازِ عصریا عشاء بخارا میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: امام بخاری نے "بخارا" میں ابتدائی تعلیم کے بعد صغر سنی میں ہی تحصیل ِحدیث کی جانب متوجہ ہوگئے تھے، اور دس سال کی عمر میں امام داخلی علیہ الرحمہ کے حلقۂ درس میں شریک ہونے لگے اور اپنی خداداد قوت حفظ و ضبط سے حدیثوں کی اسناد و متون کو ذہن میں محفوظ کرنے لگے ۔قوت حفظ و ضبط کا یہ عالم تھا کہ ۔۔۔

مزید