پیر , 03 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 20 April,2026

پسنديدہ شخصيات

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن نعمان بن رافع بن ثعلبہ بن جشم بن مالک۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا نسب ایسا ہی بیان کیا ہے بعد اس کے انھوں نے خود اپنے قول کی مخالف کی ہے۔ ابن مندہ نے عبدالکریم جزری سے انھوں نے ابن حارث بن نعمان سے انھوں نے اپنے والد حارث بن نعمان انصاری سے کی روایت کی ہے جو بنی عمرو بن عوف سے تھے اور غزوہ بدر میں شریک تھے۔ ابو نعیم نے عروہ سے ان لوگوں کے نام میں جو انصار کے قبیلہ بنی ثعلبہ بن عمرو بن عوف سے شریک بدر ہوئے تھے حارث بن نعمان کا نام بھی نقل کیا ہے یہ نسب علاوہ اس نسب کے ہے جو پہلے بیان کیا گیا اور یہی صحیح ہے۔ ہمیں ابو جعفر نے اپنی سند سے یونس سے انھوں نے ابن اسحاق سے ان لوگوں کے نام میں جو قبیلہ بنی ثعلبہ بن عمرو بن عوف سے شریک بدر تھے حارث بن نعمان بن حرام کا نام نقل کر کے خبر دی اس سے بھی انھیں دونوں کے قول کی تائید ہوتی ہے کہ یہ بنی عمرو بن عوف سے ہیں اور وہ نسب جو شروع تذک۔۔۔

مزید

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن نعمانبن خزمہ بن ابی خزمہ اور بعض لوگ کہتے ہیں خزیمہ بن ثعلبہ بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس بن حارثہ بن ثعلبہ انصاری اوسی۔ بدر یں شریک تھے عبدان نے ان کا ذکر کیا ہے اور ایک حدیث انک ی عبد الکریم بزری سے نقل کی ہے عبدالکریم نے ابن حارث سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کیا ہے کہ انھوں نے جبریل علیہ السلام کو نبی ﷺ کے ہمراہ دیکھا یہی ہیں جن کو حارثہ بن نعمان بھی کہتے ہیں مگر عبدان نے ان دونوں کے نام اور کنیت اور نسب میں فرق بیان کیا ہے۔ انھوں نے حارثہ کو ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ نعمان بن رافع بن زید بن عبید بن ثعلبہ بن غنم بن مالک بن نجار بن مالک بن عمرو بن خزرج کے بیٹے ہیں انصاری ہیں خزرجی ہیں انھوں نے ان کی ایک حدیث بواسطہ زہری کے عبداللہ بن عامر سے نقل کی ہے کہ انھوں نے جبریل علیہ السلام کو دیکھا۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے یہ کلام انھیں کا تھا۔ ابن مندہ نے بھی ان کا ذکر لک۔۔۔

مزید

(شیدنا) حارث ۰رضی اللہ عنہ)

  ابن امیہ بن امرء القیس۔ انکا نام برک بن ثعلبہ بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس انصاری اوسی۔ بدر میں اور احد میں شریک تھے عبداللہ بن جبیر اور خوات بن جبیر کے چچا ہیں۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)۔۔۔

مزید

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن نعمان بن اساف بن فضلہ بن عبد بن عوف بن شنم بن مالک بن نجار انصاری خزرجی بخاری۔ ابن اسحاق نے ان کا ذکر ان لوگوں میں کیا ہے جو غزوہ موتہ میں شہید ہوئے عدوی نے کہا ہے کہ غزوہ بدر اور احد اور اس کے مابعد کے تمام غزوات میں یہ شریک رہے اور غزوہ موتہ میں شہید ہوئے۔ ان کا تذکرہ ابو علی نے ابو عمر پر استدراک کرنے کی غرض سے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)۔۔۔

مزید

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن نبیہ۔ ابو عبدالرحمن سلمی نے ان کا ذکر اہل صفہ میں کیا ہے۔ انس بن حارث بن نبیہ نے اپنے والد حارث بن بنیہ سے جو نبی ﷺ سکے اصہاب میں سے تھے اور اہل صفہ میں س تھے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں نے رسول خدا ﷺ سے سنا اس وقت حسین آپ کی گود میں  تھے آپ فرماتے تھے کہ میرا یہ فرزند سرزمیں عراق میں شہید یا جائے گا جو شخص اس وقت کو پائے وہ اس کی مدد کرے چنانچہ انس بن حارث حضرت حسین کے ساتھ شہید ہوئے انس بن حارث سے یہ بھی مروی ہے کہ انھوں نے کہا میں نے رسول خدا ﷺ سے سنا اپنے باپ سے انھوںنے روایت نہیں کی۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)۔۔۔

مزید

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ملیکی۔ ان کی حدیث یزید بن عبداللہ بن حارث نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا حارث ملیکی سے انھوں نے نبی ﷺ سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا گھوڑے کی پیسانیوں میں خیر و کامیابی قیامت تک وابستہ ہے اور ان کے مالکوں کو اس کا بدلہ ملے گا ان کا تذکرہ ابو عمر نے مختصر لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)۔۔۔

مزید

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن معمر بن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح جمحی۔ مہاجرین حبش میں سے ہیں ان کو ابن مندہ نے ذکر کیا ہے انھوں نے عکرمہ سے انھوں نے ابن عباس سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا جن لوگوں نے سرزمیں حبش کی طرف ہجرت کی تھی ان میں قبیلہ بنی جمح بن عمر سے حارث بن معمر بن حبیب بھی تھے اور ان کے ساتھ ان کی بی بی تھیں جو مظعون کی بیٹھی تھیں۔ سرزمیں حبش میں ان کے بطن سے حاطب پیدا ہوئے تھے۔ اس حدیث کو ابن لہیعہ نے ابو الاسود سے انھوں نے عروہ سے روایت کیا ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)۔۔۔

مزید

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن معلی۔ انصاری۔ کنیت ان کی ابو سعید۔ خلیج بن سعید بن حارث بن معلی نے ان کا نام بیان کیا ہے۔ حفص بن عاصم نے ابو سعید بن معلی سے روایت کی ہے کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا سبع مثانی اور قرآن عظیم جو مجھ کو دیا گیا ہے اس سے مراد سورہ الحمد ہے ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے اور کنیت کے باب میں ان شاء اللہ تعالی ان کا ذکر آئے گا۔ (اس الغابۃ جلد نمبر ۲)۔۔۔

مزید

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن معاویہ۔ جن کا ذکر صحابہ بن ہے عبدہ بن صامت کی حدیث میں حسن نے مقدام رہاوی سے روایت کی ہے وہ کہتے تھے کہ عبادہ اور ابو الدرداز اور حارث بن معاویہ بیٹھے ہوئے تھے ابو الدرورا نے کہا کہ تم میں سے کسی کو اس دن کا واقعہ یاد ہے جب رسول خدا ﷺ نے غنیمت کے اونٹ کے پیچھے کھڑے ہو کر ہمیں نماز پڑھائی تھی عبادہ نے کہا ہاں مجھے یاد ہے پھر انھوں نے بیان کیا کہ کہ رسول خدا ﷺ نے غنیمت کے ایک اونٹ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھائی پھر جب نماز سے فارغ ہوئے تو اونٹ کی ایک میگنی کی طرف اشارہ کر کے آپ نے فرمایا کہ تمہارے مال غنیمت سے میرے لئے اس قدر بھی حلال نہیں جو اس میگنی کی برابر ہو سوا خمس کے جو وہ خمس بھی پھر تمہیں میں واپس جاتا ہے۔ اس حدیث کو ابو سلام اسود نے مقدام بن سعد مکرب کندی سے روایت کیا ہے اور انھوں نے کہا ہے کہ (یہ حدیث) حارث بن معاویہ کندی (سے مروی ہے) یہ حدیث بواسطہ مقدام کے حارث بن معاویہ۔۔۔

مزید

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن معاذ بن نعمان بن امراء القیس بن زید بن عبد الاشہل۔ اوسی اشہلی سعد بن معاذ کے بھائی ہیں صحابی ہیں۔ غزوہ بدر میں شریک تھے یہ تین بھائی تھے سعد اور حارث اور اوس۔ عروہ نے ان لوگوں کے نام میں جو انصار کے قبیلہ اوس کی شاخ بنی عبد الاشہل سے جنگ بدر میں شریک تھے حارث بن معاذ بن نعمان کا نام بھی کہا ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)۔۔۔

مزید