/ Friday, 03 May,2024

حضرت استاذ العلماء شیخ عبد الرحمٰن دھان

استاذ العلماء شیخ عبد الرحمٰن دھان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی شیخ عبد الرحمٰن بن علامہ احمد بناسعد بن امام تاج الدین بناحمد بن امام ابراہیم دھان مکی تھا۔(رحمۃ اللہ علیہم) تاریخ ومقامِ ولادت: شیخ عبد الرحمٰن دھان مکی رحمۃ اللہ علیہ 1283 ھ میں مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:  شیخ عبد الرحمٰن دھان مکی رحمۃ اللہ علیہ نے تعلیم کی ابتدا اپنے والد ماجد شیخ احمد دھان  سے کی، قرآن مجید حفظ کیا ، تجوید سیکھی۔ آپ نے مزید حصولِ علم کے لئے  مدرسی صولتیہ میں داخلہ لیا اور فخر العلماء پایۂ حرمین شریفین مولانا رحمت اللہ کیرانوی مکی سے نحو، منطق، فقہ توحید وغیرہ علوم فنون کی کتب پڑھیں، ان کے علاوہ دیگر اساتذہ سے بھی مختلف علوم وفنون حاصل کئے۔(رحمۃ اللہ علیہم) سیرت وخصائص: استاذ العلماء شیخ عبد الرحمٰن دھان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مکہ مکرمہ  مایہ ناز علماء میں ت۔۔۔

مزید

منشی حاجی محمد لعل خاں ویلوری مدارسی

منشی حاجی محمد لعل خاں ویلوری مدارسی رحمۃ اللہ علیہ      نام ونسب: اسمِ گرامی: حاجی محمدلعل خان۔والد کااسمِ گرامی: قاسم خان تھا۔(علیہما الرحمہ) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت  1283ھ،کو" ویلور "(مدارس،انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:اردو،انگریزی تعلیم پانے کے بعد 1301ھ، 1884ء میں اٹھارہ برس کی عمر میں فوج میں  محرری کے عہدے پرمتعین ہوکر "برما"کی جنگ میں شریک ہوئے ۔دوران جنگ آپ کے دل میں اسلامیات اور سیرت کی کتب کے مطالقہ کا شوق پیدا ہوا تو اس سلسلہ میں شمس العلماء مولانا غلام رسول مدارسی رحمۃ اللہ علیہ سے چند کتب منگوائیں۔مولانا موصوف نے آپ کے تسکین اور ذوق کےلیے 1887ء میں اکسیر ہدایت،حکایات الصالحین، کنزالدقائق وغیرہ کتب روانہ فرمائیں۔اکسیر ہدایت کے مطالعہ کے دوران رزقِ حلال کا بیان پڑھ کر دل ملازمت سے اچاٹ ہوگیا اور اللہ تعالیٰ سے عہد کیا جونہی پلٹن واپس ہندوستا۔۔۔

مزید

صوفی جمیل الرحمن قادری رضوی

صوفی جمیل الرحمٰن قادری رضوی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی مولانا جمیل الرحمٰن قادری تھا ۔ بیعت وخلافت: مولانا جمیل قادری رحمۃ اللہ علیہ نے اعلیٰ حضرت،  امامِ اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے۔ اور آپ ہی سے خلافت واجازت حاصل کی۔  تحصیلِ علم: بریلی کے معروف  دینی درسگاہ منظر اسلام میں تعلیم حاصل کی ، اعلی ٰ حضرت امام احمد رضا خان سے بھی اکتساب فیض کیا ، نعتیہ شاعری کا فن خاص کر اعلیٰ حضرت سے سیکھا ، اس فن میں  اعلیٰ حضرت کے  اوّ ل شاگرد  مولانا حسن رضا خان بریلوی نے شاعر کی حیثیت سے بڑی شہرت پائی ، اس کے بعد آپ کے ایک اور شاگرد رشید مولانا مولانا جمیل الرحمٰن قادری نے پاک وہند  میں بڑی شہرت حاصل کی۔ سیرت وخصائص:  صوفی جمیل قادری ایک بہتری عالم ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے نعت گو شاعر ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا قاری بشیر الدین جبلپوری

حضرت مولانا قاری بشیر الدین جبلپوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: آپ کا اسم گرامی محمد بشیر الدین تھا۔والد ماجد کا نام شاہ عبد الکریم رحمۃ اللہ علیہ۔ تحصیلِ علم: درسیات کی تکمیل اپنے والد بزرگوار سے فرمائی۔جمکہ علوم نقلیہ و عقلیہ میں مہارت تامہ رکھتے تھے۔آپ کےبڑے بھائی مولانا شاہ عبد السلام جبلپوری رحمۃ اللہ علیہ خلیفہ امام احمد رضا خاں علیہ الرحمہ اپنے وقت کے جید عالم اور طبیب حاذق تھے۔ سیرت وخصائص:  1317ھ میں والدِ ماجد کی رحلت کے بعد اعلیٰ حضرت قدس سرہٗ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے۔آپ کو فن قرات و تجویدپر بھی عبور حاصل تھا۔جب اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ نے آپ کی قرات کو سماعت فرمایا تو بہت مسرور ہوئے۔"ارشاد ہوا آپ تو بہترین قاری ہیں۔جبھی سے لوگ آپ کو قاری کہنے لگے ہیں"۔اسی موقعہ پر اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ نےآپ کو خلافت و اجازت سے نوازا۔اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کی آپ پر خصوصی نظرِ التفات تھی۔ اعل۔۔۔

مزید

حضرت مولانا سید احمد اشرف کچھوچھوی

حضرت مولانا سید احمد اشرف کچھوچھوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی سید احمد اشرف تھا اور آپ عالمِ ربانی، عارف باللہ، مشہور آفاق بزرگ، اعلی ٰ حضرت ، محبوب رحمانی سید شاہ علی حسین اشرفی میاں کچھوچھوی رحمۃ اللہ علیہ کے فرزندِ اکبر تھے۔ تاریخِ ولادت: مولانا سید احمد اشرف رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 14 شوال المکرم 1286 ھ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اساتذۂ کچھوچھہ سے حاصل کی، پھر بارگاہِ رضویت میں آکر علم کاٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر بنے،نیز درسیات کی تکمیل بھی اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنت الشاہ مولانا احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے کی۔ بیعت وخلافت: حضرت مولانا سید احمد اشرف کچھوچھوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے والد ماجد سید شاہ علی حسین اشرفی میاں کچھوچھوی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید وخلیفہ تھے۔ سیرت وخصائص: عالمِ ربانی، عارف باللہ،حضرت مولانا سید احمد اشرف کچھوچھوی رحمۃ اللہ تعالیٰ ع۔۔۔

مزید

شیخ محمد صالح بن عبد اللہ الفرفور الدمشقی

 حضرت علامہ شیخ محمد صالح بن عبد اللہ الفرفور الدمشقی الحنفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

خلیفۂ مفتی اعظم حضرت علامہ مولانا مفتی ریاض احمدرضوی سیوانی

خلیفۂ مفتی اعظم حضرت علامہ مولانا مفتی ریاض احمدرضوی سیوانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مَوْتُ الْعَالِمِ مَوْتُ الْعَالَمِ عالم اھل سنت مریدوخلیفۂ مفتی اعظم مولانا مفتی ریاض احمدرضوی سیوانی سابق  مفتی جامعہ رضویہ منظراسلام بریلی شریف کا بروز بدھ ۱۸ ذی الحجۃ ۱۴۳۷ ہجری بمطابق ۲۱ ستمبر ۲۰۱۶ء  کوان کے آبائی وطن خدائی گاؤں ضلع سیوان، بہارمیں انتقال ہوگیا. وہیں ان کی تدفین ہوگی.مفتی صاحب مدرسہ محی العلوم سیوان کے پرنسپل کے عہدہ پرتھے.ایسی اطلاع چیف قاضی مہاراشٹر مفتی اشرف رضا صاحب نے دی.۔۔۔

مزید

حضرت علامہ شیخ حسین بن صدیق دحلان مکی

علامہ شیخ حسین بن صدیق دحلان مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ علیہ الرحمہ کا نام سید  حسین بن صدیق بن زینی دحلان ہے۔(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) تاریخ ومقامِ ولادت:آپ رحمۃ اللہ علیہ کی ولادتِ باسعادت 1294 ھ میں مکہ مکرمہ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: علامہ شیخ حسین بن صدیق دحلان مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے قرآن مجید حفظ کرنے کے بعدمکہ مکرمہ کے  علماء کی ایک جماعت سے مختلف علوم وفنون حاصل کئے، پھرمزید علوم حاصل کرنے کے لئے  مصر تشریف لے گئے اور وہاں کے علماء سے بھی فیض حاصل کیا۔آپ کے اساتذہ میں سید عمر شطا، سید عبد اللہ دحلان، شیخ عبد اللہ عجیمی وغیرہ رحمہم اللہ کے نام شامل ہیں۔ سیرت وخصائص: علامہ شیخ حسین بن صدیق دحلان مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بچپن ہی سے اخلاقِ حمیدہ کے حامل تھے۔بڑے ہوکر جب علم کی تحصیل سے فارغ ہوئے تو اپنے وقت کے اکابرین سے شمار ہوئے۔درس تدریس، خطابت، امامت اور ۔۔۔

مزید

حضرت جسٹس شیخ جمال بن امیر مالکی

جسٹس شیخ جمال بن امیر مالکی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی:آپ علیہ الرحمہ کا اسم ِ گرامی جمال بن امیر مالکی تھا۔ تاریخ ومقامِ ولادت:جسٹس شیخ جمال بن امیر مالکی رحمۃ اللہ علیہ 1285 ھ میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: جسٹس شیخ جمال بن امیر مالکی رحمۃ اللہ علیہ  نے اپنے چچا مفتی مالکیہ شیخ عابد ودیگر اکابر علماء مکہ سے تعلیم پائی، بالخصوص شیخ عابد مالکی سے علومِ نقلی وعقلی۔ فروع واصول اخذ کئے۔آپ کے دیگر اساتذہ میں علامہ سید بکری شطا شافعی، شیخ عبد الوہاب شافعی رحمۃ اللہ علیہم وغیرہ شامل ہیں۔ سیرت وخصائص:العالم النبیہ الفاضل النحوی النجیب الکامل جسٹس شیخ جمال بن امیر مالکی رحمۃ اللہ علیہ  معتدل جسامت، کشادہ سینہ متحمل وبردبار، خوش اخلاق متواضع، علائقِ دنیا سے بیزار ، اشاعتِ دین کے لئے ہمہ اوقات مستعد وغیرہ اوصاف کے مالک تھے۔آپ مسجد الحرام میں بابِ داؤدیہ و بابِ ابراہیم کے درمیان حل۔۔۔

مزید

حضرت شیخ احمد حضراوی منصوری مکی شافعی

شیخ احمد حضراوی منصوری مکی شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ  کا نام  احمد بن محمد بن احمد بن احمد ابنِ عبیدہ تھا۔(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم) تاریخِ ومقامِ ولادت:  آپ رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 1252 ھ میں اسکندریہ، عراق میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:    آپ رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد ماجد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں تشریف لائے  اور یہی سے علم کے حصول کا سلسلہ شروع کیا اور فارغ ہوئے۔ سیرت وخصائص: شیخ احمد حضراوی منصوری مکی شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ متقی، وسیع القلب، جواد اور صبروتحمل کے حامل شخص تھے۔آپ نےعلم کے نور کو اپنے سینے تک محدود نہیں رکھا بلکہ اپنے درس تدریس کے ذریعے کثیر ایسے علماء تیار کئے جو اپنے وقت کے اکابر علماء میں شمار ہوتے تھے۔سنیت کا درد، اہلسنت کی ترویج واشاعت اور دفاعِ اہلسنت کی سوچ آپ نے ان کے ذہنوں میں راسخ کیا۔آپ علیہ الرحمہ میدانِ تحریر کے بہت بڑ۔۔۔

مزید