/ Friday, 03 May,2024

حضرت سید مصطفیٰ بن خلیل مکی آفندی

سید مصطفیٰ بن خلیل مکی آفندی رحمۃ اللہ علیہ آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی سید مصطفیٰ والدِ گرامی کا نام سید خلیل تھا۔ اور بڑے بھائی سید اسماعیل خلیل تھے جو حرم شریف کے محافظ ِ کتب تھے۔1324 ھ کے سفر وزیارت کت موقع پر امام اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے اجازت وخلافت پائی۔برادرِ بزرگ سید اسماعیل خلیل کی طرح  آپ بھی امامِ اہلسنت سے والہانہ محبت کرتے تھے۔ ماخذ ومراجع: خلفاء اعلیٰ حضرت (رحمۃ اللہ علیہ)۔۔۔

مزید

حضرت مولانا غلام احمد شوق فریدی سنبھلی

 حضرت مولانا غلام احمد شوق فریدی سنبھلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ عبد القادر الکردی

حضرت شیخ عبد القادر کردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  حضرت شیخ عبد القادر الکردی المکی﷫ مکۃ المکرمہ زادھا اللہ شرفا و تعظیما کے جید علماء کرام میں سے تھے۔جب اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں قادری ﷫ 1323ھ کو حج کے لئے تشریف لےگئے۔ اس حج کے موقع پر حرمین طیبین کے کثیر جید علماء و مشائخ کرام نے اعلیٰ حضرت ﷫ سے مختلف علوم و فنون اور سلاسلِ طریقت میں اجازات حاصل کیں۔ ان میں سے ایک حضرت شیخ عبد القادر الکردی﷫ بھی ہیں۔’’الاجازات المتینۃ لعلماء بکۃ والمدینۃ‘‘ مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور صفحہ نمبر 18پر؛ اور اسی طرح صفحہ 31 پر آپ﷫ کا ’’مکتوب‘‘ موجود ہے۔اعلیٰ حضرت ﷫نے آپ﷫ کو زبانی اور کتابی دونوں طریقوں سے خلافت عطاء فرمائی تھی۔جب اعلیٰ حضرت ﷫ واپس بریلی (ہند) تشریف لائے تو تصنیف و تالیف میں مصروف ہوگئےاوراجازات میں تاخیرہوگئی۔حضرت شیخ عبدالقادری کردی﷫نے یاد ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ حسن عجیمی مکی

حضرت شیخ حسن عجیمی مکی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ علیہ الرحمہ کا نام حسن ، والد کا نام عبد الرحمٰن تھا۔ سیرت وخصائص: حضرت شیخ حسن عجیمی مکی رحمۃ اللہ علیہ بہت بڑے عالم فاضل تھے۔ 10 صفر المظفر  1324 ھ کو مکہ مکرمہ میں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے سند عطا فرمائی۔علامہ موصوف کی بے شمار تصانیف ہیں۔ ماخذ ومراجع: خلفاء اعلیٰ حضرت(رحمۃ اللہ علیہ)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ سید حسین جمال بن عبد الرحیم

حضرت شیخ سید حسین جمال بن عبد الرحیم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ عبد اللہ فرید کردی

حضرت شیخ عبد اللہ فرید کردی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی عبد اللہ فرید اور والدِ ماجد کا نام عبد القادر تھا۔(رحمۃ اللہ علیہما) سیرت وخصائص: جب  آپ کے والدِ ماجد نے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے مرویات کی اجازت طلب کی تو آپ نے نہ صرف انہیں اجازت دی بلکہ ان کے صالح جوان بیٹے عبد اللہ فرید کو حدیث، فقہ، تفسیر اور تمام علوم کی اجازت عطا فرمائی۔اس وقت سید عبد اللہ فرید اگرچہ بچے تھےمگر آثارِ سعادت لئے ہوئے تھے، ذہین وذکی تھے، اس لئے اس عمر میں ہی دس کتابوں کے متن حفظ کرچکے تھے۔ ماخذ ومراجع: خلفاء اعلیٰ حضرت (رحمۃ اللہ علیہ)۔۔۔

مزید

حضرت سید علوی بن حسن الکاف الحضرمی

حضرت سید علوی بن حسن الکاف الحضرمی رحمۃ اللہ علیہ آپ کو 24 صفر 1324 ھ کو مکہ مکرمہ میں اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے خلافت واجازت عطا ہوئی۔اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے سندِ اجازت میں یہ الفاظ تحریر فرمائے: " فرزند صالح ، جوان ، حرم شریف میں تحصلِ علم کا التزام کرنے والےالکریم السید العلوی بن حسن الکاف الحضرمی(اللہ تعالیٰ انہیں نفع بخش، جلیل الشان بلند پایہ علم بخشے) ماخذ ومراجع: خلفاء اعلیٰ حضرت(رحمۃ اللہ علیہ)۔۔۔

مزید

حضرت علامہ شیخ مامون البری المدنی

حضرت علامہ شیخ مامون البری المدنی رحمۃ اللہ علیہ شیخ مامون البری المدنی کو مدینہ منورہ کے قیام کے دوران 1324 ھ میں زبانی اجازت عطا ہوئی، مگر تحریری اجازت بریلی شریف سے 1326 ھ شوال المکرم کی ابتدائی تاریخ میں بعض علماء پنجاب کے ہاتھ روانہ فرمائی۔ ماخذ ومراجع: خلفاء اعلیٰ حضرت(رحمۃ اللہ علیہ)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ سید محمد عبد الحی بن سید عبد الکبیر الکتانی

حضرت شیخ سید محمد عبد الحی بن سید عبد الکبیر الکتانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ علیہ الرحمہ کا نام  سید محمد عبد الحی بن سید  عبد الکریم بن سید محمدکتانی، کنیت:  ابو الفیض اور ابو عبد اللہ تھی۔ تاریخ ومقامِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ولادت 1290 ھ میں، فاس(موروکو)میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:  آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے تمام مروجہ علومِ عقلیہ ونقلیہ فاس(موروکو) کے علماء سے حاصل کیا۔ سیرت وخصائص: حضرت شیخ سید محمد عبد الحی بن سید عبد الکبیر الکتانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے وقت بہت بڑے فقیہ اور صوفی تھے۔بغیرکسی خوف خطر کے اعلاء کلمۃ الحق فرماتے،  اسی عادتِ جمیلہ کی وجہ سے آپ  کی تحسین وتعریف کرنے کے بجائے اُس وقت کے ظالم حکمرانوں نے آپ پر بہت ظلم وتشدد کیا مگر یہ ظلم وجفا آپ کے ارادوں کو متزلز نہیں کرسکا بلکہ ان کو مزید پختہ کردیا۔آپ علیہ الرحمہ ص۔۔۔

مزید

حضرت سید محمد بن عثمان دحلان﷫

حضرت سید محمد بن عثمان دحلان﷫ آپ کو صفر المظفر 1324 ھ کو بوقت روانگی مدینہ منورہ اجازت وخلافت سے نوازا۔یہ اجازت اس وقت دی گئی جب کہ امام اہلسنت امام احمد رضاخان رحمۃ اللہ علیہ امن والے شہر مکہ مکرمہ سے رخصت ہوکر سکون والے شہر مدینہ طیبہ روانہ ہونے والے تھے۔ ماخذ ومراجع: خلفاء اعلیٰ حضرت (رحمۃ اللہ علیہ)۔۔۔

مزید