مجدد اسلام شیخ ابوبکر شبلی نام ونسب: اسمِ گرامی: جعفر۔ کنیت: ابو بکر۔ مکمل نام: ابوبکر جعفر بن یونس۔ ’’شیخ شبلی‘‘ کےنام سے معروف ہیں۔ آپ کو شبلی اس لئے کہاجاتا ہے کہ آپ موضع ’’شبلہ یا شبیلہ‘‘ کے رہنے والے تھے۔ مگر ایک قول یہ ہے کہ آپ کی ولادت’’ سرشتہ‘‘ میں ہوئی۔(تذکرہ مشائخِ قادریہ رضویہ:202) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 247 ھ، مطابق861ء کو ’’سامراء‘‘ عراق میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ جامع علوم عقلیہ و نقلیہ تھے۔آپ ارشاد فرماتے ہیں: میں نے تیس سال تک علم فقہ و حدیث کا درس لیا یہاں تک کہ علم کا دریا میرے سینے میں موجزن ہوگیا۔پھر حاملینِ طریقت کی خدمت میں حاضر ہوا، اور ان سے عرض کیا کہ مجھے علم الہی کی تعلیم دیں۔ مگر کوئی شخص بھی نہ جانتا تھا۔میں ان کی باتیں سن کر حیران رہ گیا۔۔۔
مزید
حضرت شیخ بہاء الدین شطاری نام و نسب: اسمِ گرامی: حضرت شیخ بہاء الدین۔ لقب: شطاری،جنیدی۔ سلسلۂِنسب اس طرح ہے: حضرت شیخ بہاء الدین شطاری قادری جنیدی بن شیخ ابراہیم بن شیخ عطاء اللہ انصاری۔آپ کاتعلق قصبہ ’’جنید‘‘ سے تھا۔جو مضافاتِ سرہند میں واقع ہے۔اسی کی نسبت سےآپ ’’جنیدی‘‘ کہلاتے ہیں۔ تاریخِ ولادت: کُتبِ سیّر آپ کی تاریخِ ولادت کےبارے میں خاموش ہیں۔تقریباً آپ کی ولادت باسعادت نویں صدی ہجری کے وسط میں ہوئی ہوگی۔آپ کی جائےولادت قصبہ جنید مضافاتِ سرہند (ہند) ہے۔ تحصیلِ علم: آپ نے اپنے علاقے میں ہی محنت و شوق سےمکمل علوم ِ دینیہ کی تحصیل و تکمیل فرمائی۔آپ کو علوم ِ عربیہ، فقہ اور اصولِ فقہ میں مہارتِ تامہ حاصل تھی۔آپ کا علمی مقام بہت بلند تھا۔آپ کی ذات مرجعِ علماءو فقراء تھی۔آپ صاحبِ تصانیف بزرگ تھے۔’&rsquo۔۔۔
مزید
حضرت سیدنا امام محمد باقر نام ونسب:اسمِ گرامی:سیدامام محمد۔(آپ کانام جدامجد سیدالانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے نامِ نامی اسمِ گرامی پررکھاگیا)کنیت:ابوجعفر۔لقب:باقر،شاکر،ہادی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت امام محمد باقر بن علی زین العابدین بن سیدنا امام حسین بن علی المرتضی ۔ آپ کی والدہ ماجدہ کا اسم گرامی سیدہ فاطمہ بنت سیدنا امام حسن تھا۔ یہ آپ کی خصوصیات میں سے ہیں کہ آپ کاسلسلہ نسب دونوں طرف سے سیدالانبیاء حضرت محمدمصطفیٰ ﷺ تک پہنچتاہے۔(رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین)باقر کی وجہ تسمیہ:باقر، بقرہ سے مشتق ہے اوراسی کا اسم فاعل بھی ہے ۔اس کے معنی شق کرنے اور وسعت دینے کے ہیں(المنجد)۔حضرت امام محمد باقر کواس لقب سے اس لیے ملقب کیا گیا تھا کہ آپ نے علوم ومعارف کونمایاں فرمایا اورحقائق احکام وحکمت ولطائف کے وہ سربستہ خزانے ظاہرفرما دئیے جو لوگوں پرظاہر و ہویدا نہ تھے۔(صواعق محرقہ،شواہدالنبوت)تاریخ۔۔۔
مزید
ضیاءالدین احمد قادری مدنی ، شیخ العرب والعجم قُطبِ مدینہ اسمِ گرامی: ضیاء الدین احمد۔تاریخی نام: احمد مختاراَلقابات: قطبِ مدینہ، ضیاء المشائخ، ضیاءالملت،شیخ العرب والعجم، خلیفۂ اعلیٰ حضرت،آفتابِ رضویت،مقتدائے اہلِ سنّت،مشہورہیں۔نسب: سلسلۂ نسب اس طرح ہے:شیخ ضیاء الدین احمدمدنی بن شیخ عبدالعظیم بن شیخ قطب الدین۔آپ کے اَجداد میں آفتابِ پنجاب امام العصرحضرت علامہ مولانا عبدالحکیم سیالکوٹی بہت مشہور عالم گزرے ہیں۔حضرت سیّدی قطبِ مدینہ کا سلسلۂ نسب کئی واسطوں سے حضرت سیّدنا عبدالرحمٰن بن حضرت سیّدنا ابوبکر صدّیق سے ملتا ہے۔ اس لحاظ سے آپ ’’صدّیقی‘‘ ہوئے۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) ولادت:حضرت سیّدی قطبِ مدینہ کی ولادتِ باسعادت ب۔۔۔
مزید
نقی علی خان بریلوی، تاج العلما،راس الفضلا علامہ مفتی محمد نام: محمد نقی علی خان۔ القاب: تاج العلما،راس الفضلا، حامیِ سنّت، ماحیِ بدعت والدِ ماجد: حضرت علامہ مولانا محمد رضا علی خاں بریلوی ولادت: جمادی الآخرہ کی آخری یا رجب المرجب کی پہلی تاریخ، 1446ھ۔ تاج العلما،راس الفضلا حضرت علامہ مولانا محمد نقی علی خاں قادری برکاتی بریلوی نے ’’ اَلْکَلَامُ الْاَوْضَحْ فِیْ تَفْسِیْرِ سُوْرَۃِ اَلَمْ۔۔۔
مزید
جماعت علی شاہ محدث علی پوری، امیرِ ملّت حضرت پیر سیّد نام: سیّدجماعت علی شاہ۔لقب: امیرِ ملّت، ابوالعرب، سَنوسیِ ہند۔نسب:آپ نجیب الطرفین سیّد ہیں، ساداتِ شیراز سے آپ کاتعلق ہے۔ آپ کاسلسلۂ نسب 38واسطوں سے امیرالمومنین حضرت مولا علی کرم اللہ تعالٰی وجہہ الکریم تک پہنچتاہے۔سلسلۂ نسب:آپ کا سلسلۂ نسب اس طرح ہے:امیرِ ملّت حضرت پیر سیّد جماعت علی شاہ محدث علی پوری بن سیّد کریم علی شاہ بن سیّد منوّرعلی شاہ بن سیّد محمد حنیف بن سیّد محمد عابد بن سیّد امان اللہ بن سیّد عبدالرحیم بن سیّد میر محمد بن سیّد علی اِلٰی آخِرِہٖ۔(رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم اجمعین)سالِ ولادت: 1257ھ مطابق 1841ء مقامِ ولادت: علی پورسیّداں،۔۔۔
مزید
حضرت سید ابو اسحاق ابراہیم بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب:اسمِ گرامی:سیدمحمد ابراہیم۔کنیت:ابواسحاق۔ لقب:جیلانی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: حضرت سید ابو اسحاق ابراہیم بن غوث الاعظم بن سید ابوصالح موسیٰ جنگی دوست بن ابوعبداللہ ۔الیٰ آخرہ ۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 527ھ، بمطابق 1132ء کو ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم ،اور تمام علوم نقلیہ وعقلیہ کی تحصیل وتکمیل اپنے والدِ گرامی حضرت محبوبِ سبحانی سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ اور دیگر شیوخ سے ہوئی۔حدیث تفسیر تصوف اور فقہ میں اپنے والدِ گرامی سے خصوصی درس لیےاور مہارتِ تامہ حاصل کی۔آپ کا شمار اپنے وقت کے جید علماء ومشائخ میں ہوتا تھا۔ بیعت وخلافت: اپنے والدِ گرامی سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ سے بیعت وخلافت حاصل تھی۔ سیرت وخصائص: سلطان الکاملین،برہان ا۔۔۔
مزید
عمر نعیمی مراد آبادی ، تاج العلماء، علامہ مفتی محمد، رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مفتی محمد عمر نعیمی رحمۃ اللہ علیہ ۔لقب: تاج العلماء۔والد کااسمِ گرامی: محمد صدیق مرادآبادی علیہ الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ 27/ربیع الثانی 1311ھ،بمطابق اکتوبر/1893ء کو بمقام مرادآباد(صوبہ اترپردیش،انڈیا)میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم جناب منشی شمس الدین سے حاصل کی،قرآن مجید الحاج حافظ محمد حسین سے پڑھا۔فارسی اور صرف ونحو کی ابتدائی کتابیں مولانا نظام الدین سے پڑھیں، پھر درس نظامی کے لیے حضرت صدر الافاضل مفسر قرآن مولانا محمد نعیم الدین مراد آبادی قدس سرہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ نے بقیہ درس نظامی کی مکمل تعلیم صدر الافاضل ہی سے حاصل کی، 1324ھ،بمطابق 1906ء میں سند فضیلت حاصل کی۔ آپ اپنے اساتذہ کا بے حد ادب فرماتے تھے۔ یہ آپ کی خوش قسمتی تھی ک۔۔۔
مزید
امجد علی اعظمی، صدرالشریعہ، مفتی علامہ مولانا محمد نام ونسب: اسمِ گرامی:مفتی محمد امجد علی اعظمی۔لقب:صدرالشریعہ ،بدرالطریقہ۔سلسلہ نسب:مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی بن مولانا حکیم جمال الدین بن حکیم مولانا خدابخش بن مولانا خیرالدین (علیہم الرحمہ)۔ آپ کے والدِ ماجد حکیم جمال الدین اور دادا حضور خدابخش فنِ طِب کے ماہر تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ 1300ھ/بمطابق نومبر/1882ء کو محلہ کریم الدین قصبہ گھوسی ضلع اعظم گڑھ ریاست اترپردیش (انڈیا)میں ایک علمی گھرانے میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: اِبتدائی تعلیم اپنے دادا حضرت مولانا خدا بخش سے گھر پر حاصل کی پھراپنے قصبہ ہی میں مدرسہ ناصر العلوم میں جا کر مولانا الہٰی بخش صاحب سے کچھ تعلیم حاصل کی ۔پھرجو نپورپہنچے اور اپنے چچا زاد بھائی اور استاذ مولانا محمد صدیق سے کچھ اسباق پڑھے۔پھرجامع معقولات والمنقو۔۔۔
مزید
مفتی غلام قادر کشمیری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی: مولانا مفتی غلام قادر بن مولانا نور ولی علیہمالرحمہ۔ آپ کا تعلق متوسط زمیندار اور علمی گھرانے سے تھا۔ مقامِ ولادت: کشمیر جنت نظیر کی تحصیل حویلی ضلع پونچھ کے گمنام قصبے شاہ پور میں تولد ہوئے ۔ تحصیلِ علم: حسبِ دستور ابتدائی تعلیم اپنے والد بزرگوار مولانا نور ولی اور اپنے بڑے بھائی مولانا فقیر محمد سے حاصل کی اور بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے دارلعلوم نعمانیہ لاہور،دارالعلوم منظر اسلام بریلی شریف ، دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل اور دارالعلوم نعیمیہ مراد آباد جیسے اعلیٰ علمی مراکز سے تعلیم حاصل کی۔ آپ کے اساتذہ کرام میں صدر الافاضل مفسر قرآن علامہ سید نعیم الدین مراد آبادی،شیخ الحدیث علامہ سر دار احمد محدث اعظم پاکستان اور مفتی علامہ مصطفٰی رضا خان بریلوی وغیرہ جیسے مقتدر اور جید علمائے کرام شامل تھے ۔ علیہم الرح۔۔۔
مزید