/ Friday, 19 April,2024

میاں شرف الدین سہروردی

میاں شرف الدین سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ میاں معز الدین سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبز ادے تھے نیز حافظ کلام پاک بھی تھے، مزار اندرون چار دیواری واقع ہے،مسند سجادگی پر ساٹھ سال کی طویل مدت تک متمکن رہے، تاریخ وفات ۱۵ ربیع الاول ۱۲۷۰ھ بمطابق ۱۸۵۳ء ہے (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔

مزید

میاں معز الدین سہروردی

میاں معز الدین سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ میاں محمود سہروردی کے صاحبزادے اور خلیفہ تھے،قرآن پاک کے حافظ تھے،مزار اند رون چار دیو اری واقع ہے،۲۵ سال مسند سجادہ گی پر فائز رہے،تاریخ وفات ۱۲۱۷ھ بمطابق ۱۸۰۲ء ہے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔

مزید

میاں محمود سہروردی

میاں محمود سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ میاں محمد صالح رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادے اور خلیفہ تھے، حافظ قرآن تھے، مزار اندرون چار دیواری ہے، تاریخ وفات ۱۱۸۲ھ بمطابق ۱۷۶۸ء ہے،آپ ۴۲ سال سجادہ نشین رہے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔

مزید

میاں محمد صالح سہروردی

میاں محمد صالح سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           حضرت میاں وڈا سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کے بھائی میاں خیر محمد سہروردی کے صاحبزادے تھے،آپ کی وفات کے بعد سجادہ نشین اور متولی درگاہ مقرر  ہوئے، مزار اندرون چار دیواری واقع ہے،حافظ قرآن تھے، ۵۵ سال درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا، تاریخ وفات ۱۱۴۰ھ بمطابق ۱۷۲۷ء ہے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔

مزید

شاہ عبد الرزاق مکی سہروردی لاہوری

شاہ عبد الرزاق مکی سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           سبز واری سادات میں سے تھے۔غز نی سے پشاور آئے، وہاں سے دہلی پہنچے اور شاہی فوج میں بھرتی ہوئے ،پھر لاہور تشریف لائے اور یہاں ہی کے ہو رہے،آپ نے حضرت میراں محمد شاہ موج دریا بخاری رحمتہ اللہ علیہ سے بیعت کی تھی اور ان کے ممتاز خلفا ء میں  شامل ہوئے تھے،آپ نے اپنے پیرو مرشد کی بہت خدمت کی اور انہیں کی خدمت میں زندگی کا بیشتر حصہ بسر کیا،کثرت سے عبا دت کیا کرتے تھے اور  پیر روشن ضمیر کی خد مت کو ہر بات پر ترجیع دیتے تھے۔           کسی زمانہ میں مسمی دولا زمیند ار گو ت واڑی نے اس محلہ کو آباد کیا تھا، اب اس علاقہ کو ،نیلا گنبد ،کہتے ہیں،آپ مکہ مکرمہ سے ہندوستان آئے اور لاہور میں اقامت گزین ہوئے، لاہور  کے امراء اغنیا آپ کی بی۔۔۔

مزید

شیخ جان محمد سہروردی لاہور

شیخ جان  محمد  سہروردی  لاہور رحمۃ اللہ علیہ تمام کتب  ہائے  تواریخ  آُ کے ابتدائی  حالات کے  بارہ میں  خاموش ہیں ۔آپ حضرت حافظ  شیخ  محمد  اسماعیل  المعروف   میاں  وڈ  سہروردی  لاہوری رحمۃ اللہ علیہ کے ممتازخلفاء میں سے تھے۔دور دراز  سے لوگ  آکر  آپ کے فیوض  سے بہرہ مند  ہوتے تھے۔آپ مستجاب  الد عوات بھی تھے  اور لوگ  آپ کی خدمت میں برائے حاجات  دنیاوی  بھی حاضر  ہوا کرتے تھے۔ بہت  پرہیز گار اور عبادت گزار تھے اور لوگوں کو وظائف پڑھنے کی تلقین بھی فرمایا کرتے تھے، علوم ظاہری و باطنی میں کمال حاصل تھا،حضرت سید شاہ محمد غوث قادری رحمتہ اللہ علیہ نے قیام لاہور کے دوران آپ سے ملاقات کی تھی، شیخ جان محمد رحمتہ اللہ علیہ کا تمام وقت مسجد میں ہی گز۔۔۔

مزید

حضرت شیخ موسی قریشی سہروردی

حضرت شیخ موسی قریشی سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

شاہ کمال سہروردی لاہوری

شاہ کمال سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ بقول مصنف،تاریخ لاہور،آپ سا دات حسینی سے تعلق رکھتے تھے اور سہرور دیہ خاندان میں صاحب کرامات بزرگ تھے،مولانا نور احمد خان فریدی اپنے ایک مضمون،شاہ کمال کا شمیری آسمان سہروردیہ کا ایک تا بند ہ ستا رہ، میں لکھتے ہیں کہ آپ ککرا بیگ سہرور دی رحمتہ اللہ علیہ کے مرید تھے، وہ شاہ شرف رحمتہ اللہ علیہ کے، وہ شاہ معروف رحمتہ اللہ علیہ کے، وہ شیخ جعفر الدین رحمتہ اللہ علیہ کے، وہ شیخ فہیم الدین رحمتہ اللہ علیہ کے،وہ حضرت جمال خند اں رو رحمتہ اللہ علیہ  کے، وہ اچوی رحمتہ اللہ علیہ کے ،وہ شیخ الا سلام حضرت صد را لدین عارف کے اور وہ حضرت خواجہ بہاء الحق سہروردی ملتانی رحمتہ اللہ علیہ کے مرید اور خلیفہ تھے۔ سلسلہ درس و تدریس           حضرت شاہ کمال رحمتہ اللہ علیہ بحثییت ایک صوفی کے اتنے معروف نہیں تھے جتنے کہ آ۔۔۔

مزید

سید محمود بخاری سہروردی لاہوری المعروف شاہ نورنگ جھولا

سید محمود بخاری سہروردی لاہوری المعروف شاہ نورنگ جھولا  رحمتہ اللہ علیہ           آپ کا سلسلہ نسب حضرت سید جلال الدین بخاری مخدوم جہانیاں جہاں گشت سہروردی رحمتہ اللہ علیہ سےملتا ہے،والد ماجد کا اسم گرامی سید شاہ محمد سہروردی رحمتہ اللہ علیہ اور دادا کا سید عثمان لاہوری لمعروف شاہ جھولا بخاری رحمتہ اللہ علیہ تھا جن کا مزار اقدس قلعہ اکبری میں تہہ خانہ میں ہے، حضرت گھوڑے شاہ رحمتہ اللہ علیہ آپ کے برادر تھے، والد گرامی سے بیعت فرمائی۔           آپ تفر ید و تجرید اور فقر میں اپنی مثال آپ تھے، امراء اور اغنیا ء کی محبت سے گریز کرتے تھے، رشدو ہدایت اور ارشاد و  تلقین میں مصروف رہتے تھے،مستجاب الد عوات تھے، مریضوں اور بیما روں کےلیئے آپ کی دعا حرف آخر کی حثییت رکھتی تھی،ایک دفعہ ارشاد فرمایا ۔۔۔

مزید

سید بہاء الدین سہروردی لاہوری

سید بہاء الدین سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت موج دریا بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے دوسرے فرزند اور حضرت شاہ صفی الدین رحمتہ اللہ علیہ کے چھو ٹے بھائی تھے، بڑے متقی اور بزرگ تھے، آپ کی والدہ بھی بہت کامل تھیں، گیلانی سادات سے تعلق رکھتی تھیں اور حضرت سید عبد القادر ثالث قادری رحمتہ اللہ علیہ کی صاحبز ادی تھیں جو، بی بی وڈی،کے نام سے موسوم تھیں، سید عبد القادر ثالث رحمتہ اللہ علیہ، حضرت عبد الوہاب رحمتہ اللہ علیہ بن سید محمد غوث بالا پیر گیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبز ادے تھے، آپ نجیب الطر فین تھے اور اس خطہ ملک میں آپ کے خاندان کے افراد کو انہتائی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، اپنے والد ماجد کی زندگی میں ہی زہد و ورح کے مجسمہ خیال کیئے جاتے تھے،جب حضرت میراں محمد شاہ،بٹالہ ضلع گورد اسپود بھارت تشریف لے جاتے تو آپ ان سے ملاق۔۔۔

مزید