یادِ سرکارِ طیبہﷺ جو آئی مل گئی دل کو غم سے رہائی جس نے دیکھا بیابانِ طیبہ اس کو رضواں کی جنّت نہ بھائی مجھ کو بے بس نہ سمجھے زمانہ ان کے در تک ہے میری رسائی پھر مصائب نے گھیرا ہے مجھ کو اے غمِ عشقِ آقاﷺ دہائی جس نے سمجھا اُنھیں اپنے جیسا اُس نے ایماں کی دولت گنوائی ۔۔۔
مزیدخندہ پیشانی سے ہر صدمہ اُٹھاتے ہیں حسین عشق کے آداب دنیا کو سکھاتے ہیں حسین جب گذرتی ہے کسی دشوار منزل سے حیات دفعت اً ہر مبتلا کو یاد آتے ہیں حسین محسنِ انسانیت ہیں نو نہالِ مصطفیٰﷺ ظلم کی ظلمت کو دنیا سے مٹاتے ہیں حسین خاک میں مل جائے گا اک آن میں تیرا غرور اے گروہِ اَشقیا تشریف لاتے ہیں حسین کیوں نہ ہوگی ہم گنہ گاروں کی بخشش حشر میں سر ہتھیلی پر لیے تشریف لاتے ہیں حسین موجِ کوثر جس پہ قرباں اس مقدس خون سے داستانِ عشق کو رنگیں بناتے ہیں حسین ۔۔۔
مزیدخدایا مُرادوں سے دامن کو بھر دے جنونِ محبّت دے ذوقِ نظر دے بدل دے نوشتے، وہی دور کر دے علی کی سی ہیبت، شکوہِ عُمَر دے پڑے جو بھی مشکل وہ آسان کر دے مسلماں کو پھر سے مسلمان کر دے ۔۔۔
مزیدلَنْ تَرَانِیْ نصیبِ موسیٰ تھی اُن ﷺ کو جلوے دکھائے جاتے ہیں وہ سرِ طور خود گئے، لیکن عرش پر یہﷺ بُلائے جاتے ہیں رب نے سب کچھ عطا کیا اُنﷺ کو پانے والے اُنھیں سے پاتے ہیں حق شناسی ہے فطرت مومن کی جس کا کھاتے ہیں اُسی کا گاتے ہیں علمِ غیبِ رسولﷺ کے منکر اک حقیقت کو بھول جاتے ہیں غیب مانا کہ راز ہے، لیکن راز اپنوں سے کب چھپائے جاتے ہیں ۔۔۔
مزیدجس کو کہتے ہیں قیامت حشر جس کا نام ہے در حقیقت تیرے ﷺ دیوانوں کا جشنِ عام ہے عظمتِ فرقِ شہِ کونین کیا جانے کوئی جس نے چومے پائے اقدس ﷺ عرش اُس کا نام ہے آ رہے ہیں وہ سرِ محشر شفاعت کے لیے اب مجھے معلوم ہے جو کچھ مِرا انجام ہے تو اگر چاہے تو پھر جائیں سیہ کاروں کے دن ہاتھ میں تیرے عنانِ گردشِ ایّام ہے روئے انور کا تصور زلفِ مشکیں کا خیال کیسی پاکیزہ سحر ہے کیا مبارک شام ہے دل کو یہ کہہ کر رہِ طیبہ میں بہلاتا ہوں میں آ گئی منزل تِری، بس اور دو ،اک گام ہے سا قیِ کوثرﷺ کا نامِ پاک ہے وردِ زباں کون کہتا ہے کہ تحسیؔں آج تشنہ کام ہے۔۔۔
مزید