پیر , 24 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 15 December,2025

عبدالقادر گیلانی

سید۔۔۔

مزید

عبدالقادر صاحبِ جواہر المدیہ

مولانا۔۔۔

مزید

حضرت مولانا صاحبزادہ محمد عبدالحق، بندیال

حضرت مولانا صاحبزادہ محمد عبدالحق، بندیال علیہ الرحمۃ  حضرت مولانا صاحبزادہ محمد عبدالحق بن استاذ الاساتذہ حضرت مولانا یار محمد بن سلطان محمد بن شاہ نواز ۱۳۴۹ھ/ ۱۹۳۰ء میں بندیال (ضلع سرگودھا) کے مقام پر پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ماجد حضرت مولانا یار محمد بندیالوی (متوفی ۱۳۶۹ھ/ ۱۹۵۰ء) اپنے وقت کے امام تھے اورا ن سے بڑے بڑے فضلاء کو شاگردی کا شرف حاصل ہے۔ حضرت علامہ یار محمد علیہ الرحمۃ سے تقریباً نصف صدی ہندوستان و افغانستان سے آنے والے شائقین رشد و ہدایت کا درس لیتے رہے[۱]۔ [۱۔ حیات العلماء، ص۴۳] تعلیم و تربیت: آپ نے صرف و نحو کی کتب اپنے والد ماجد علیہ الرحمۃ سے پڑھیں اور پھر موضع حفیظ بانڈی مضافات مانسہرہ (ہزارہ) میں مولانا عبدالغفور کی خدمت میں حاضر ہوئے اور شرح شامی و رسائلِ منطق کی تعلیم حاصل کی۔ یہاں سے ملوالی (کیمبلپور) پہنچے اور (فقہ میں) ہدایہ، شرح عقائد اور کتبِ ادب مولانا نور م۔۔۔

مزید

حضرت مولانا قاضی عبدالمجید صاحب، بیلہ (بلوچستان)

حضرت مولانا قاضی عبدالمجید صاحب، بیلہ (بلوچستان) علیہ الرحمۃ    حضرت علامہ مولانا قاضی عبدالمجید صاحب ابن قاضی محمد اسماعیل صاحب (مرحوم) بیلہ ضلع لسبیلہ بلوچستان کے ایک علمی گھرانے میں ۱۳۶۵ھ/ ۱۹۴۵ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کا نسبی تعلق قریشی خاندان سے ہے۔ آباؤ اجداد علومِ اسلامیہ کے مبلغ و مدرس رہے۔ آپ کے جد اعلیٰ امیر قاضی محمد اسماعیل (مرحوم) نے مدرسہ حبیبہ کے نام سے ایک دینی درس گاہ کی بنیاد رکھی۔ اُن کے وصال پر آپ کے جدِّ امجد قاضی حبیب اللہ صاحب جو بیلہ کے قاضی بھی تھے، نے اس مدرسہ کو آباد کیا۔ پھر آپ کے والد جناب قاضی محمد اسماعیل صاحب مرحوم نے اس  ادارہ میں علومِ عربیہ کا فیضان جاری کیا اور آج کل حضرت مولانا قاضی عبدالمجید صاحب اس دارالعلوم کے مہتمم و مدرس ہیں۔ آپ نے تمام علومِ متداولہ کی تعلیم اپنے آبائی دارالعلوم حبیبہ بیلہ ضلع لسبیلہ میں حضرت مولانا محمد سلیمان صاحب اور ا۔۔۔

مزید

حضرت فاضلِ شہیر مولانا عبدالمنان چشتی ہزاروی، اوگی (ہزارہ)

حضرت فاضلِ شہیر مولانا عبدالمنان چشتی ہزاروی، اوگی (ہزارہ)علیہ الرحمۃ    فاضل شہیر حضرت مولانا ابو محمد  اشفاق حافظ عبد المنّان چشتی بن جناب  بہرام  خان،  (م مارچ ۱۹۳۸ء) شوال، / ستمبر ۱۳۲۹ھ / ۱۹۱۱ء، بمقام  شمد ہڑہ علاقہ اگردر (ضلع مانسہرہ، ہزارہ) پیدا ہوئے۔  آپ کے جدِّ  امجد علاقہ  غیر کے رہنے والے  تھے، جب انہیں ان کے چچا زاد بھائیوں نے قتل کیا، تو  آپ کے والد ماجد بہرام خان کو ان کی  والدہ علاقہ اگردر لے آئیں۔ آپ نے علومِ اسلامیہ کی مکمل تعلیم  دارالعلوم حنفیہ صوفیہ اجمیر شریف میں حاصل کر کے ۱۹۴۴ء میں سندِ فراغت اور  دستارِ فضیلت حاصل کی۔ دستار  بندی جامع مسجد  شاہ جہانی  دربارِ عالیہ  حضرت خواجہ  اجمیری رحمہ اللہ میں ہوئی۔ آپ نے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، حضرت خواجہ غریب نواز رحمہ اللہ کی ۔۔۔

مزید

حضرت فاضلِ نبیل علامہ مولانا عبدالمنان، شہباز گڑھی

حضرت فاضلِ نبیل علامہ مولانا عبدالمنان، شہباز گڑھی، مردان علیہ الرحمۃ  استاذالعلماء حضرت مولانا عبدالمنان المعروف صاحبِ حق بن مولانا اول خان (م۳؍ذی قعدہ ۱۳۵۷ھ) ۱۸۹۵ء/ ۱۳۱۳ھ میں موضع شہباز گڑھ ضلع مردان میں پیدا ہوئے۔ آپ ایک علمی گھرانے کے چشم و چراغ ہیں۔ آپ کے والد ماجد مولانا اول خان ضلع مردان کے معروف علماء میں سے تھے۔ فقہ، اصول اور صرف و نحو میں کامل مہارت رکھتے تھے۔ آپ کے شاگردوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچتی ہے۔ آپ نے شرح ملا جامی اور کافیہ اپنے ہاتھ سے لکھی، نیز حواشی بھی تحریر کیے۔ حضرت مولانا اول خان اہل سنت و جماعت کے عقائد کی ترویج کے لیے شب و روز مصروفِ عمل رہنے کے بعد ستر برس کی عمر میں اس دارِ فانی سے رخصت ہوئے۔ حصولِ علم: حضرت مولانا عبدالمنان المعروف صاحبِ حق نے صرف و نحو، اور فقہ کی کتابیں اپنے گھر میں والد ماجد سے پڑھیں۔ بیس سال کی عمر میں مزید علوم کی تحصیل کے لیے سفر اخ۔۔۔

مزید

عبدالاول بن شعیب سنجری ہاروی

شیخ۔۔۔

مزید

عبدالعزیز

حضرت شیخ۔۔۔

مزید

عبدالعزیز

شیخ شمس الدین۔۔۔

مزید

عبدالعزیز آفریدی

صوفی۔۔۔

مزید