اتوار , 01 رجب 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Sunday, 21 December,2025

حضرت بابا فقیر محمد چوراہی نقشبندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

  حضرت بابا فقیر محمد چوراہی نقشبندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سلسلہ نقشبندیہ کے جلیل القدر بزرگ ہیں آپ زہد و ورع اور ریاضت میں درجہ کمال پر فائز تھے بلا شبہ ریاضت و مجاہدہ میں یکتائے زمانہ تھے۔ ولادت باسعادت: حضرت بابا فقیر محمد چوراہی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ولادت باسعادت چورہ شریف ضلع کیمبل پور میں ہوئی آپ کے والد ماجد کا نام حضرت نور محمد تیراہی تھا جو زہد و ورع اور ارشادِ طریقت میں باکمال تھے شیخ کامل اور ولی اللہ تھے۔ کہا جاتا ہے کہ جب آپ کی ولادت باسعادت ہوئی تو اس وقت آپ کے جد امجد حضرت خواجہ فیض اللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ باحیات تھے آپ کی ولادت کی خبر سن کر فرمایا کہ بچے کو میرے پاس لے کر آؤ چنانچہ حضرت بابا فقیر محمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو گود میں لے کر ان کی خدمت میں حاضر کیا گیا تو حضرت خواجہ فیض اللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنا لعاب دہن حضرت بابا فقیر محمد رحمۃ اللہ تعال۔۔۔

مزید

ابو اسحاق ابراہیم بن محمد اسفرائینی

حضرت رکن الدین ابو اسحاق ابراہیم بن محمد اسفرائینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

خواجہ عبد الخالق

حضرت خواجہ عبد الخالق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ولادت با سعادت:آپ ۱۲۷۰ھ میں پیدا ہوئے، قریباً تین سال کے تھے کہ آپ کے والد بزرگوار حضرت خواجہ شمس العرفاں قدس سرہ نے شہادت پائی۔ اُن کے چہلم پر حضرت حاجی محمد قدس سرہ نے آپ کے سر مبارک پر دستار خلافت باندھ کر سجادہ نشین مقرر کیا۔ اور حضرت شمس العرفان کے مرید ان کامل میں سے خلفائے نامدار امام بخش راہوانی، بلاقی شاہ، عالم شاہ، بیگے شاہ او رنور احمد کی بھی دستار بندی کی اور فرمایا کہ یہ پانچوں وزیر اور عبدالخالق بادشاہ ہے۔ اس گدی کو سنبھالو۔تحصیل علم:جب آپ چلنے پھرنے کے قابل ہوئے تو درویش آ پ کو تحصیل علم کے لیے سائیں نیک محمد کے پاس جہانخیلاں میں لے جاتے۔ اور رخصت کے وقت لے آتے۔ کچھ عرصۃ کے بعد آپ کو مولوی پیر محمد صاحب ساکن بنگہ کے سپرد کردیا گیا۔ مولوی صاحب بڑی محبت سے پیش آتے تھے مگر اُن کی والدہ کا سلوک اچھا نہ تھا۔ اس لیے مولوی صاحب نے آپ کو ۔۔۔

مزید

ابن ابی داؤد

حضرت ابن ابی داؤد علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

شیخ محمد صالح بن عبد اللہ الفرفور الدمشقی

 حضرت علامہ شیخ محمد صالح بن عبد اللہ الفرفور الدمشقی الحنفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

سائیں ولایت حسین رسول نگری

  آپ شیخ سجاول شیربن شیخ چنن شاہ صاحب رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ کے چھوٹے بیٹے تھے۔ ارادت وبیعت آپ کی اپنے حقیقی چچاشیخ حیات حسین المعروف سائیں حیاتیانوالہ صاحب رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔ آپ مدت العمرجنگلات کے محکمہ میں گاڈرہے۔ اولاد آپ کی شادی پیرمحمد شاہ بن شیخ گوہر شاہ صاحب سلیمانی رنملوی کی لڑکی سے ہوئی۔ان کے بطن سے تین بیٹے ہیں۔ ا۔صاحبزادہ عابد حسین۔ ۲۔صاحبزادہ عارف حسین۔ ۳۔صاحبزادہ افضل حسین۔تینوں اس وقت ۱۳۷۵ھ؁ میں موجودہیں۔رسول نگرمیں سکونت رکھتے ہیں۔ تاریخ وفات سائیں ولایت حسین کی وفات بروزپنجشنبہ ۔چوتھی محرم ۱۳۶۴ھ؁ میں ہوئی۔ قبررسول نگرمیں ہے۔ مادہ تاریخ ہے    "غنچہ معصومین"۔ (سریف التواریخ جلد نمبر ۲)۔۔۔

مزید

امام احمد بن عبد اللہ محدث ابو نعیم اصبہانی

حضرت امام احمد بن عبداللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ المعروف ابی نعیم اصبہانی محدث (مصنف حلیۃ اولیاء) ولادت ۳۳۶ھ/وفات ۴۳۰ھ           اسمِ گرامی احمد کنیت ابو نعیم سلسلۂ نسب یہ ہے احمد بن عبداللہ بن احمد بن اسحاق بن موسیٰ بن وائل بن مہران۔ آپ کی ولادت رجب ۳۳۶ھ میں بمقام اصفہان ہوئی۔ ابو نعیم اگر چہ عجمی نژاد تھے مگر آپ کے جد اعلیٰ مہران کو خاندان نبوت سے شرف ولاء حاصل تھا جس کی برکت نے آپ کے خاندان میں علم و عمل کو فروغ دیا آپ کے والد عبداللہ زبردست عالم تھے انہوں نے فرزندار جمند کو کم عمری ہی سے تحصیل علم اور سماع حدیث کے مشغلہ سے وابستہ کر دیا تھا۔ شوق علم دیکھ کر مشائخ عمدہ نے بطریق تبرک آپ کو سند حدیث عنایت فرمائی۔ حافظ ذہبی لکھتے ہیں ’’اجازلہ مشائخ الدنیا سنۃ نیف واربعین وثلاث مائۃ ولہ ست سنین‘‘ ۳۴۰ھ کے بعد جب آپ کی عمر۔۔۔

مزید

سید شاہ محی الدین ویلوری

حضرت سید شاہ محی الدین ویلوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سید شاہ محی الدین دیلوری۱۲۰۷ھ بمطابق ۱۷۹۳ءمیں پیدا ہوئے ۔عارف بزرگ،عالم اجل اور حافظ قرآن تھے۔فقہ،حدیث اور تفسیرمیں کامل مہارت رکھتے تھے۔دیلور میں ایک مدرسہ تعمیرکیا ۔ہمیشہ طلباء کی تدریس میں مشغول رہتے ۔علاقہ مدراس میں علم کی جو روشنی ہے وہ سب ان کے فیض عام کی جھلک ہے،تصانیف کثیرہ کے مالک تھے۔ان میں جواہر الحقائق ،فصل الخطاب ،اور جواہر السلوک وغیرہ مشہورو معروف ہیں ۔۳ محرم الحرام ۱۲۸۲ھ کو مدینہ طیبہ علی صا حبہاالصلٰوۃ والتحیتہ میں رحلت فرمائی ۔ان کے بڑے صاحب زادے مولوی رکن الدین ان کے جانشین ہوئے۔۔۔۔

مزید

مفتی سید مسعودعلی قادری

استاذ العلماءحضرت علامہ مفتی سید مسعودعلی قادری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:سیدمسعودعلی۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے:حضرت علامہ مفتی سید مسعود علی قادری بن حافظ سید احمد علی بن سید قاسم علی بن سید ہاشم علی(رحہم اللہ تعالیٰ)۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  1327ھ،بمطابق 1909ء کو ضلع  علیگڑھ کے ایک قصبہ"بوڑھا گاؤں"میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم ضلع ایٹہ میں پائی۔1919ء میں مدرسہ لطفیہ جامع مسجد علی گڑھ میں مولانا عبد الرحمن سے عربی کی تعلیم شروع کی1921ء میں نواب ابو بکر خاں کے قائم کردہ مدرسہ عربیہ قادریہ دادوں ضلع علی گڑھ میں داخلہ لیا اور مولانا وجیہ الدین احمد خاں رامپوری،مولانا نعمانی اور قاری محی الدین ایسے فاضل اساتذہ سے اکتساب علم و فضل کیا۔1928ء  میں مدرسۂ عالیہ رامپور میں تعلیم حاصل کی، دیگر اساتذہ کے علاوہ مولانا فضل حق رامپوری اور ان کے فرزند گرامی۔۔۔

مزید

حضرت مولانا غلام رسول داجلی

شیخ الفقہ والادب حضرت مولانا غلام رسول داجلی  شاگرد رشید مولانا امام بخش جام پوری (ثانی سیبویہ) رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

مزید