حضرت سلطان المشائخ کی کرامات میں سے سب سےبڑی کرامت حضرت شیخ نصیر الدین یحیی اودھی چراغ دہلی قدس سرہٗ ہیں۔ صاحب مراۃ الاسرار لکھتے ہیں کہ حضرت شیخ نصیر الدین محمود قدس سرہٗ کا شمار اکابر اولیاء ہند میں ہوتا ہے۔ آپکی شان بہت بلند، علم بے پایاں اور احوال (پوشیدہ) کے مالک تھے اور ابتدائے سلوک سےلیکر انتہا تک مسلسل ریاضت و مجاہدات میں مشغول رہے۔ تسلیم ورضا میں آپ کا ثانی نہیں تھا۔ آپ حضرت سلطان المشائخ کے بزرگ ترین خلیفہ ہیں اور آپ کے وصال کے بعد دہلی میں آپ سجادۂ خلافت پر متمکن ہوکر ایک جہان کے لیے منبع رشد و ہدایت بنے رہے۔ اور بے شمار بزرگوں کو آپکے فیض صحبت سے مرتبہ تکمیل وارشاد حاصل ہوا۔ اس کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ حضرت شیخ نصیر الدین قدس سرہٗ کےجد امجد شیخ عبد الطیف بزومی خراسان سے لاہور آکر سکونت پذیر ہوئے۔ لاہور میں آکر آپ کےہاں بیٹا پیدا ہوا جس کا ۔۔۔
مزید
شیخ الاسلام حضرت خواجہ سید نصیر الدین محمود چراغ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: سید نصیرالد ین محمود۔لقب: چراغ دہلی۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت خواجہ سیدنصیر الدین چراغ دہلی بن سید یحیٰ بن سید عبداللطیف یزدی۔علیہم الرحمہ۔آپ کاخاندانی تعلق حسنی ساداتِ کرام سے ہے۔آپ کےجد امجد خراسان سے لاہورتشریف لائے،اور پھر لاہور سےہجرت کرکےاودھ مستقل سکونت اختیار کرلی۔(خزینۃ الاصفیاء:219) چراغ دہلی کی وجہ تسمیہ:لقب ’’چراغ دہلی‘‘کی وجہ بعض سیرت نگاروں نے یہ لکھی ہے کہ ایک دن چند درویش سیروسیاحت کرتےہوئےحضرت سلطان المشائخ قدس سرہٗ کی خدمت میں پہنچے اور آپ کےگرد حلقہ بناکر بیٹھ گئے۔ اسی اثناء میں حضرت خواجہ نصیر الدین محمود تشریف لائے اور کھڑےہوگئے۔ حضرت سلطان المشائخ نے فرمایا بیٹھ جاؤ آپ نےعرض کیا کہ درویش بیٹھے ہوئےہیں انکی طرف پ۔۔۔
مزید
حضرت شاہ ابوصالح پیر محمد پناہ چشتی نظامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔
مزید
حضرت مولانا محمد عابد لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا محمد عابد لاہوری: بڑے عالم فاضل،فقیہ،اہل بیت علم سے تھے یہاں تک کہ علم و عمل اور ورع و تقوےٰ میں علمائے عصر اور اولیائے وقت سے سبقت لے گئےتھے۔آپ کا نسب آبائی حضرت ابا بکر صدیق پر منتہیٰ ہوتا ہے، ہر رات نماز تہجد میں ساٹھ دفعہ سورۂ یٰس پڑھتے تھے اور مرض الموت میں جو آپ کو اسہال کی بیماری تھی آپ نے ہر رات نماز تہجد میں ۳۵بار سورۂ یٰسن اور ۲۰ہزار بار ذکر کلمۂ طیبہ اور ہزار بار ذکر نفی واثبات بہ حبس دم اور تلاوت ایک منزل قرآن شریف و ہزار بار درو شریف روز مرہ وظیفہ مقرر کیا ہوا تھا۔آپ کے حلقۂ مجلس میں روزانہ قریب دوسو کے علماء وصلحاء بیٹھا کرتے تھے۔آپ نہایت اشتیاق سے پا پیادہ لاہور سے حرمین شریفین میں پہنچے اور حج و زیارت روضہ رسول مقبول سے مشرف ہوکر واپس آئے ۔۔۔
مزید