منگل , 18 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 05 May,2026

حضرت امام جمال الدین احمد بن زاہری

حضرت امام جمال الدین احمد بن زاہری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت بشر طبرانی

حضرت بشر طبرانی علیہ الرحمۃ           آپ طبریہ کے متقدمین مشائخ میں سے ہیں اور کامل بزرگ صاحب کرامت تھے ۔اسکی بابت مشائخ نے کہا کہ جب تک بشر طبریہ میں ہیں ہم کو روم سے بے فکری ہے جب انہوں نے یہ بات سنی تو ان غلاموں کو جن کی قیمت ہزار ہزار دینار تھی سب کو آزاد کردیا ۔آپ کے بیٹے نے کہا کہ آپ نے ہم کو درویش کردیا ،فرمایا کہ اے بیٹا میں اسکا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ حق تعالیٰ نے میرے دوستوں کے دلوں میں ایسی بات ڈال دی۔ (نفحاتُ الاُنس)۔۔۔

مزید

حضرت فتح بن شنجرف مروزی

حضرت فتح بن شنجرف مروزی رحمۃ اللہ علیہ           آپ کی کنیت ابو نصر ہے خراسان کے متقد مین مشائخ میں سےہیں ۔سپاہیوں کی طرح قبا پہن کر پھر تےتھے ۔ عبداللہ بن احمد حنبل کہتے ہیں کہ خراسان کی زمین سے کوئی فتح جیسا پیدا نہ ہوا ۔تیرہ سال تک بغداد میں رہےبغداد کی خوراک کی وجہ یہ بتلاتے ہیں کہ بغداد وقف تھا )نہیں کھائی۔انطاکیہ سے انکے لیے ستو لایا کرتے تھے۔نزع کی حالت میں کچھ چپکے باتیں کرتے تھےلوگوں نے کان لگائے تو یہ کہ رہے تھے"الہی اشتد شوقی الیک فعجل قدومی علیک " یعنی اے خدا میرا شوق تیری طرف بڑھ گیا ہے سو میرے پہنچنے میں اپنی طرف جلدی کر جب انکو غسل دیا گیا تو انکی پنڈلی کی سبز رگ جو چمڑے سے اٹھی ہوئی تھی یہ لکھا گیا تھا "الفتح للہ" یعنی فتح خدا کا ہے ۔شیخ الاسلام کہتے ہیں کہ ابراھیم حربی کہتے ہیں میں حاضر تھا اس لکھے ہوئے کو میں نےدیکھا کہتے ہیں ک۔۔۔

مزید

حضرت ابراھیم شماس سمرقندی

حضرت ابراھیم شماس سمرقندی رحمۃ اللہ علیہ           آپ مدتوں بغداد میں رہے اور سمرقند میں مدت کے بعد آئے۔ایک دفعہ کفار کا لشکر سمرقند میں آیا ۔وہ رات کواٹھے باہر گئے اور لشکر پر ایک آواز دی جس سے وہ سب متفرق ہوئے اور ایک دوسرے کو بہت مارنے لگے اور صبح کا بھاگ گئے انکا مقولہ ہے کہ ہر شخص کہتا ہے کہ ادب کیا ہے اور میں کہتا ہوں کہ اپنے آپ کوتو پہچان لے انکی وفات سمر قند میں ہوئی۔ (نفحاتُ الاُنس)۔۔۔

مزید

حضرت محمد بن خالد آجری

حضرت محمد بن خالد آجری رحمۃ اللہ علیہ           آپ بڑے مشائخ میں سے ہیں ۔جعفر غلدی انکی بہت سی باتیں بیان کرتا ہے۔کہتے ہیں کہ اس نے یہ کہا ہے کہ ایک وقت میں اینٹوں کے کام میں مشغول تھا  اینٹوں کے درمیان جو راہ بنائی گئی تھی جارہا تھا۔اتفاقًا ایک اینٹ نے دوسری اینٹ سے کہا کہ تم کو سلام ہو آج رات میں آگ میں جاؤں گی۔میں نے مزدوروں کو اینٹوں کے آگ میں ڈالنے سے منع کردیا اور سب کو اسی حال پر چھوڑ دیا اور اسکے بعد پھر میں نے اینٹوں کو نہ پکایا ۔ (نفحاتُ الاُنس)۔۔۔

مزید

حضرت ابراھیم آجری کبیر

حضرت ابراھیم آجری کبیر رحمۃ اللہ علیہ           حضرت جنید علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں کہ عبدون شیشہ گر سے میں نے سنا ہے کہ ابراھیم آجری کببیر نے مجھے کہا "لان ترد الی اللہ عزوجل ہمک ساعۃ خیر لک مما طلعت علیہ الشمس" یعنی تیرا ایک گھڑی خدا کی طرف قصد و اہتمام کرنا ان سب چیزوں سے بہتر ہے کہ جن پر آفتاب چڑھتا ہےیعنی دنیا سے۔۔۔۔

مزید

حضرت ابراھیم آجری صغیر

حضرت ابراھیم آجری صغیر رحمۃ اللہ علیہ           آپ کی کنیت ابو اسحق ہے۔ابو محمد جریری اور ابو احمد مغازلی کہتے ہیں کہ ایک یہودی ابراھیم آجری کے پاس اپنی چیز کے تقاضے کے لیے آیا  باہمی باتوں کے بعد یہودی نے کہا کہ مجھ کو کوئی ایسی چیز دکھا کہ جس سے مجھے تیرے دین کی بزرگی معلوم ہوجائے اور پھر میں ایمان لاؤں۔ابراھیم نے کہا کہ یہ سچ کہتا ہےاسنے کہا ہاں۔ابراھیم نے کہا کہاپنی چادر مجھے دے۔اسکی چادر لےکر اسکو اپنی چادر میں لپیٹ دیا اور آتش خانہ کی آگ میں ڈال دیا اور اسکے بعد آکر چادر کو پکڑ اور اپنی چادر کو کھولا ۔یہودی کی چادر اسکے اندر جل گئی تھی اوراسکے باہر کی چادر جو ابراھیم کی چادرتھی وہ صحیح  سلامت تھی،یہ دیکھ کر یہودی ایمان لے آیا۔ نوٹ:آجری کے معنی پکی اینٹ(خاکی) (نفحاتُ الاُنس)۔۔۔

مزید

حضرت سید ابراہیم المسبوع الربوقیہ

حضرت سید ابراہیم المسبوع الربوقیہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت ابراھیم الصیاد البغدادی

حضرت ابراھیم الصیاد البغدادی رحمۃ اللہ علیہ           آپ کی کنیت ابو اسحق ہےمعروف کرخی ؒکی صحبت میں رہے ہیں معروف نے ان سے کہا تھا کہ فقر کو لازم پکڑو اور اس سے نہ ڈرو ۔انکا مذہب مجرد رہنا اور انقطاع تھا ۔حضرت جنید ؒ فرماتے ہیں کہ وہ ایک دن سری سقطی کے سامنے آئےایسے حال میں کہ ایک بورے کا ٹکڑا تہبند بنائے ہوئے تھے۔جب سری نے انکو دیکھا تو اپنے ایک یار سے کہاکہ ان کے لیے بازار سے ایک جبہ خرید لاؤاور کہا اے ابو اسحق اسکو پہن لو۔میرے پاس ایک دس درھم تھے ان سے تمہارے لیے ایک جبہ خرید لیا گیا ہے۔ابراھیم نے کہا کہ تم فقرا کے ساتھ بیٹھے ہو اور دس درھم جمع رکھتے ہو پس وہ جبہ نہ پہنا۔ (نفحاتُ الاُنس)۔۔۔

مزید

حضرت ابراھیم اطروش

حضرت ابراھیم اطروش رحمۃ اللہ علیہ           شیخ الاسلام کہتےہیں کہ آپ متاخرین میں سے ہیں۔انکا مقولہ ہے کہ صوفی کا پیالہ اسکی ہتھیلی ہے،اسکا تکیہ اسکا ہاتھ ہے اور خزانہ اسکا وہی ہے یعنی حق سبحانہ و تعالیٰ۔شیخ الاسلام کہتے ہیں کہ جوشخص اس پر اور بڑھائے وہ کام اپنے ہاتھ میں لیتا ہے۔جس سے گر جاتا ہے اور یہ بھی کہا کہ ایک صوفی دنیا میں پڑ گیا ، لوگوں نے کہا کس سبب سے کہا ایک سوئی کے سبب سے سفر میں جارہا تھا ،میں نے کہا کہ ایک سوئی چاہیے۔جب سوئی ملی تو پھر مجھے خیال ہوا کہ کوئی شئے چاہیےکہ جس میں اسکو رکھوں ،ایک تلہ دانی مہیا کی،پھر میں نے کہا اسکو ہاتھ میں نہیں رکھ سکتا اس کے لیے ایک لوٹا مہیا کریں ،پھر دل میں کہا کہ اسکو میں اٹھا نہیں سکتا،پھر ایک رفق کو مہیا کیا یہ اسباب موجود ہوئےیہاں تک میری حالت ہو گئی ہے۔یہ سب کچھ ایک سوئی کی وجہ سہ سےہوا۔ ابر۔۔۔

مزید