کوکب نورانی اوکاڑوی، جگر گوشہ خطیب اعظم پاکستان ،علامہ مولانا، مدظلہ العالی علامہ محمد کوکبِ نورانی اوکاڑوی علّامہ محمد شفیع اوکاڑوی ماہِ محرم الحرام ، 17اگست 1957ء بہ وقتِ فجرِ صبح صادق بمقام سلطان مینشن عقب بولٹن مارکیٹ کراچی میں پیدا ہوئے ، آپ راسخ العقیدہ اور متصلّب سُنّی حنفی ہیں۔آپ کا پیدائشی نام عقیقے کے موقع پر ’’ احمد ‘‘ رکھا گیا آپ نے پورے نام کا سجع یوں کہا ہے: کوکبِ نورانی را اَحمد ( ﷺ ) شفیع آپ یمنی شیوخ کے اس تاجر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو حضرت ابوبکر صدّیق کی بدولت مشرف بہ اسلام ہُوا، اِس خاندان کے افراد بغرضِ تجارت ہندوستان آئے اور کچھ وہاں آباد ہوگئے ، آپ کے خاندان کے بزرگ تاجر پیشہ اور صوفی منش تھے۔ آپ گیارہ بہن بھائی تھے جن میں سے آپ سے دو بڑے بھائی کم سِنی میں وفات پاگئے، اب آپ سمیت تین بھائی اور چھ بہنیں بِفَضْلِہٖ تَعَالٰی حیات ہیں۔ ابتد۔۔۔
مزید