حضرت مولانا ظہور الحسین رام پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا شاہ ارشاد حسین علیہ الرحمۃ کے بھانجے،۱۸۵۷ھ میں رام پور میں ولادت ہوئی اپنے والد مولوی نیاز اللہ بن مولوی عظمت اللہ فاروقی مجددی سےفارسی اور مولانا امداد حسین سے عربی نحو پڑھی،حضرت شمس العلماء مولانا عبد الحق خیر آبادی سےاول سے آخر تک کتب معقولات کا درس لیا، دینیات حضرت مولانا شاہ ارشاد حسین سے پڑھی،بعض کتب کا مولانا مفتی سعداللہ سے درس لیا،صحاح ستہ کی سند حضرت مولانا شاہ فضل رحمٰن سےپائی، مدرسہ منظر اسلام بریلی میں صدر مدرس تھے،شمس العلماء مولانا عبد الحق خیر آبادی کو درسی قوت وصلاحیت پر پورا اعتماد تھا اپنے شاگردوں کو آپ کےسپرد کردیتےتھے۔۔۔۔تذکرۂ کاملان رام پور میں ہےکہ ۱۳۱۹ھ میں شمس العلماء نے مدرسہ عالیہ کےمدرسین کو نواب حامد علی خاں دائی رام پور کے سامنے بغرض امتحان پیش کیا،مولانا کی باری آئی تو شمس العلماء نے ان سےقا۔۔۔
مزید
حضرت شاہ رضا شطاری (لاہور) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے عہد کے صوفیِٔ کمال، جیّد عالم اور صاحبِ فتویٰ بزرگ تھے۔ علومِ تفسیر و حدیث و فقہ میں اپنا ثانی نہ رکھتے تھے۔ دُور دُور سے طالبانِ علم و ہدایت آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر فیض یاب ہوتے۔ زہدہ عبادت اور دعوتِ اسمائے الٰہی میں بے نظیر تھے۔ مستجاب الدعوات تھے۔ مولانا شیخ محمد فاضل لاہوری کے مرید و خلیفہ تھے۔ سلسلۂ بیعت حضرت شیخ وجیہہ الدین گجراتی تک منتہی ہوتا ہے جو شیخ محمد غوث گوالیاری کے مرید تھے۔ ۱۱۱۸ھ میں وفات پائی۔ مزار لاہور میں ہے۔ بانعمتِ خلد گشت راضیدل گفت کہ آفتابِ خلد است۱۱۱۸ھچوں شاہ رضا والئِ والاتاریخِ وصالِ آں معلّٰی۔۔۔
مزید