ابوزیدثابت بن زیدانصاری،بقول عباس وہ دوری تھے،یحییٰ بن معین سے میں نے سنا کہ اس ابوزید کے بارے میں جس نے قرآن جمع کیاتھا،پوچھاگیا،توابوعمر نے کہا،کہ میں زید بن ثابت کے علاوہ اور کسی کو نہیں جانتا،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
ابوزینب،انہوں نے ولید بن عقبہ کے خلاف شہادت دی تھی،ان کا نام زہیربن حارث بن عوف بن کاسرالحجرتھا،ابوعمرکاقول ہے،کہ جن لوگوں نے انہیں صحابی شمار کیا ہے،وہ غلطی پر ہیں،کیونکہ یہ دعوٰے بلادلیل ہے،ابوعمر نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
ابوذرغفاری،ان کے نام کے بارے میں بڑااختلاف ہے،ایک روایت میں جندب بن جنادہ ہے،جو باقی روایتوں کے مقابلوں میں اصح اورذیادہ عام ہے،ایک دوسری روایت میں بریر بن عبداللہ بریربن جنادہ بن قیس بن عمروبن ملیل بن صعیر بن حرام بن غفار ہے،ایک اور روایت کے مطابق جندب بن جنادہ بن سفیان بن عبید بن حرام بن غفار بن ملیل بن ضمرہ بن بکربن عبدمناہ بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکۃ الغفاری آیاہے،ان کی والدہ رملہ دختردقیعہ بنوغفارسے تھیں،ابوذرقدیم الاسلام تھے اور کبار صحابہ میں سے تھے،اور فاضل شمارہوتے تھے،اسلام لانے والوں میں پانچویں نمبر پر تھے،بعدازقبولِ اسلام وہ اپنے قبیلے میں واپس چلے گئے تھے،اور وہیں قیام پذیر رہے،تاآنکہ حضورِ اکرم نے مدینے کوہجرت فرمائی،توجناب ابوذر وہاں پہنچ گئے۔ کئی روایوں نے باسنادہم جو محمد بن اسماعیل تک ہے،عمروبن عباس سے،ان۔۔۔
مزید
ابوذرہ حرمازی،صحابی شمارہوتے ہیں،ابوالبشر دولابی نے کتاب الاسماء والکنی میں ان کا ذکر کیا ہے،یہ ابن ماکولا اور ابوسعد السمعانی کاقول ہے اور حرمازی،حرماز بن مالک بن عمرو بن تمیم کی طرف منسوب ہے۔ ۔۔۔
مزید
ابوذرہ حارث بن معاذ بن زرارہ انصاری ظفری،نملہ انصاری کے بھائی تھے،دونوں بھائی اپنے والد معاذ کے ہمراہ غزوۂ احد میں موجود تھے،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
ابوزیادانصاری رضی اللہ عنہ،ان کے بیٹے زیاد نے ان سے روایت کی ہے،کہ انہوں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن کی آیت" اِنَّ المُجرِمِینَ فِی ضَلَالِ وَسعر "پڑھتے سنا،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
ابوذویٔب الہذلی،شاعر تھے اور مسلمان اور حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمعصر تھے،لیکن حضورِ اکرم کی زیارت نصیب نہ ہوئی،اور اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ وہ جاملی تھے اور اسلامی بھی،ایک روایت کی روسے ان کا نام خویلد بن خالد بن محرث بن روبید بن مخزوم بن صاہلہ بن کاہل بن حارث تمیم بن سعد بن ہذیل ہے،ابن اسحاق کہتے ہیں،ابوذویٔب شاعر سے مروی ہے،مجھے پتہ چلا کہ حضورِ اکرم بیمار ہیں،توغمر سے میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے رات کو سویا ،تو رات اتنی طویل تھی،کہ اس کا اندھیرا ختم ہونے کا نام نہیں لیتاتھا،اور نہ صبح طلوع ہوتی تھی،میں رات بھر اس کی طوالت پر غور کرتا رہا،جب صبح ہونے کو آئی تومیں سوگیا،اور میں نے ایک ہاتف کو یہ کہتے سُنا۔ ۱۔خطب اجل اناخ بالاسلام بین النخیل ومعقد الاطام ترجمہ۔اسلام پر جو نخلستا ن اور شہری آبادی کے درمیان واقع ہے ز۔۔۔
مزید
ابوعبدالرحمٰن انصاری رضی اللہ عنہ،ان کا نام یزید بن ثعلبہ بن خرمہ بن احرم بن عمارۃ البلوی ہے، جو بنوسالم (ازانصار) کے حلیف تھے،بدراوراحد میں شریک ہوئے ابوعمرنے مختصراً ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
ابوعبدالرحمٰن مذحجی،ان کی حدیث کو عیاض بن عبدالرحمٰن نے اپنے والد سے،انہوں نے داداسے روایت کی،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،جیساکہ پہلے ذکرہوچکاہے،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کی تخریج کی ہے۔ ۔۔۔
مزید
ابوسُلمی حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چرواہے تھے،اوران کا نام حریث کوفی یا شامی تھا،ان سے ابوسلام اسود اورابومعمر عبادبن عبدالصمد نے روایت کی۔ فتیان بن محمد بن سودان نے ابونصراحمدبن محمدبن عبدالقاہر طوسی سے،انہوں نے حسین بن نقور سے،انہوں نے ابوالقاسم عیسیٰ بن علی بن جراح سے،انہوں نے ابوالقاسم البغوی سے،انہوں نے ابوکامل حجدری سے،انہوں نےعباد بن عبدالصمد سے،انہوں نے ابوسلمی سے روایت کی، حضورِاکرم نے فرمایا،جوشخص اللہ سے ایسی حالت میں ملے کہ خداکی وحدانیت،میری رسالت کا قائل ہواورقیامت اور حساب کتاب پر ایمان رکھتاہو،وہ ضرور جنّت میں داخل ہوگا،میں نے کہا،کیا آپ نے حضورِاکرم سے یہ بات سنی ہے،انہوں نے دونوں کانوں میں انگلیاں ڈال لیں اور کہا،کہ میں نے ان کانوں سے بارہایہ بات سنی ہے۔ فضل بن حسین نے عباد بن عبدالصمد سے۔۔۔
مزید