ابوعبدالرحمٰن ضابحی رضی اللہ عنہ:ان سے حارث بن وہب نے روایت کی اور روایت ہے کہ یہ وہی شخص ہیں جن سے عطاءبن یسارنے روایت کی،ابوعبداللہ ضابحی اور آدمی ہیں،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحب نہیں ملی،اورالضابح کاوالداعسرتھا،اورایک روایت میں ہے کہ ضابحی اورآدمی تھا۔ صلب بن ابراہیم نے،حارث بن وہب سے،انہوں نے ابوعبدالرحمٰن ضابحی سے روایت کی،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،میری امت اس وقت تک دین پر ثابت قدم رہے گی،جب تک وہ ذیل کی تین باتوں کی مرتکب نہیں ہوگی،(ا)مغرب کی نمازکاانتظار کرنا ستاروں کے چمکنے تک(۲)اور جب تک یہود اور نصاریٰ سے مشابہت کے نتیجے میں نمازفجر کومؤ خر نہیں کرے گی(۳) اور جب تک نمازجنازہ میں عدمِ شرکت کی مرتکب نہیں ہوگی۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
ابوسُلمی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزادکردہ غلام تھے،ابوعمرکہتے ہیں،میں نہیں کہہ سکتا، کہ یہ اول الذکر حضورِاکرم کے چرواہے ہیں یاکوئی اور،ابوعمر نے مختصراً ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
ابوطحافہ غفاری،ایک روایت میں ابن طحفہ ہے،ہم ان کا ترجمہ قیس بن طحفہ کے تحت لکھ آئے ہیں، ابونعیم اورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
ابوتمیم الجیثانی،ابن لہیعہ نے ابوہبیرہ سے،انہوں نے ابو تمیم الجیثانی سے روایت کی،کہ جب معاذ بن جبل یمن آئے،تو انہوں نے ان سے قرآن پڑھا،دولابی نے انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
ابوطرفہ کندی،جعفر نے ان کا ذکرکیاہے،مگران کی صحبت کے بارے میں کچھ نہیں جانتے،بقیہ نے ولید بن کامل سے انہوں نے ابوطرفہ سے روایت کی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، جس کی صحبت مرض پر غالب ہو،وہ دوااستعمال نہ کرے،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
ابوعبیدزرقی،ان کی حدیث کا ذریعہ ان کے بیٹے ہیں،ان کی حدیث کو عبدریہ بن عطأ اللہ نے روایت کیا،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
ابوعبیدہ بن عمروبن محصن بن عتیک بن عمروبن مبذول بن عمرو،بن غنم بن مالک بن نجار،بئر معونہ کے حادثے میں شہید ہوئے،ابوعمرنے مختصراً ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
ابوعبیداللہ،حرب بن عبداللہ کے داداتھے،ابوعمرنے مختصراً ان کا ذکرکیاہے،وہ ان کی صحبت کے قائل ہیں،لیکن مجھے ان سے کوئی حدیث یادنہیں۔ ۔۔۔
مزید
ابوعَمیرہ رشیدبن مالک،انہیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سماع نصیب ہوا،ہم ان کا ذکررشید کے ترجمے میں کرآئے ہیں،ابونعیم اور ابوعمرنے مختصراً ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
ابوعَمیرہ رشیدبن مالک،انہیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سماع نصیب ہوا،ہم ان کا ذکررشید کے ترجمے میں کرآئے ہیں،ابونعیم اور ابوعمرنے مختصراً ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید