اتوار , 01 رجب 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Sunday, 21 December,2025

ابووائل شفیق بن سلمہ رضی اللہ عنہ

ابووائل شفیق بن سلمہ،جوابن مسعود جاہلی کےمصاحب تھے،ان کا ذکرپہلے گزرچکا ہے،ابوموسیٰ نے انکاذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوواقد رضی اللہ عنہ

ابوواقدجورسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزادکردہ غلام تھے،ان سے زاذان نے روایت کی،ابوعمر نے اسے مرفوع کہاہے،آپ نے فرمایا،جوشخص اللہ کی اطاعت کرتاہے،گویاوہ اللہ کاذکرکرتاہےخواہ اسکی نمازیں روزے اورتلاوتِ قرآن کم ہی کیوں نہ ہو،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوالیسع رضی اللہ عنہ

ابوالیسع رضی اللہ عنہ،انہوں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں پوچھا،توبتایاگیاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عرفات میں ہیں،ان کی حدیث محمدبن خالدنے عبداللہ بن ابوحمیدسے،انہوں نے ابوعثمان المہدی سےروایت کی،تینوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابویزیدجذامی رضی اللہ عنہ

ابویزیدجذامی رضی اللہ عنہ ابویذیدجذامی رضی اللہ عنہ،وہ ابویزید بن عمرو ہیں،واقدی نے انہیں ان لوگوں میں شمارکیاہے،جوبنوجُذام سے اسلام لائے،ابن الدباغ نے ابوعلی غسانی سے انکاذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوزیدالجرمی رضی اللہ عنہ

ابوزیدالجرمی،ان سے مجاہد نے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،کہ ماں باپ کا نافرمان،احسان جتانے والااور دائم الخمر کبھی بہشت میں نہیں ہوں گے،ابونعیم ،ابوعمر اور ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوزیدانصاری رضی اللہ عنہ

ابوزیدانصاری رضی اللہ عنہ،ابوزید کے داداتھے،اوربنوحارث بن خزرج سے تعلق رکھتے تھے، انہیں صحبت نصیب ہوئی،ابنِ نمیر وغیرہ کہتے ہیں،کہ ابوزید تین تھے،ابوزید جامع القرآن ابوزید جو غزوہ بن ثابت کے داداتھے،ابوزید جو ابوزید نحوی کے داداتھے،بقول ابوعمر،ابوزید چھ تھے،جیسا کہ ان کی کتاب میں مذکور ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوزیداوس یا معاذ رضی اللہ عنہ

ابوزیداوس یا معاذ،اس میں شبہ ہے،ایک روایت کے روسے یہ وہی ابوزیدہیں،جنہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں قرآن حکیم جمع کیا تھا،بقول علی بن مدینی جن صاحب نے جمع قرآن کیا تھا،ان کا نا م اوس تھا،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوزییدبن صلت رضی اللہ عنہ

ابوزییدبن صلت،کثیربن صلت کے بھائی تھے،صلت بن زیید نے اپنے والد سے انہوں نےاپنےدادا ابوزییدسےروایت کی،کہ حضورِاکرم نے انہیں خرص کا والی مقررکیا تھا،ابومندہ اور ابونعیم نے انکا ذکرکیاہے۔ ` ۔۔۔

مزید

ابوزیدغافقی رضی اللہ عنہ

ابوزیدغافقی،مصری شمارہوتے ہیں،ان سے عمرو بن شراحیل المعافری نے روایت کی،حضورِ اکرم نے فرمایا،مسواک تین درختوں سے بنائے جائیں،پیلو،زیتون اروبن،ابونعیم اور ابن مندہ نے ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوزیدقیس بن عمروالہمدانی رضی اللہ عنہ

ابوزیدقیس بن عمروالہمدانی،انہوں نے حصین الحارثی کے ساتھ بنومراد کے خلاف جنگ کا معاہدہ کیا تھا،پھرانہوں نے اسلام قبول کرلیا،اورحضورِاکرم نے انہیں اپنی مکاتبت سے نوازا،یہ ہشام کلبی کا قول ہے۔ ۔۔۔

مزید