/ Friday, 03 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(196)  تلاش کے نتائج

حضرت مولانا حکیم مظفر احمد قادری رضوی

حضرت مولانا حکیم مظفر احمد قادری رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ولادت حضرت مولانا حکیم مظفر احمد رضوی بن صوفی منور حسین بن حفظ الرحمٰن بن الٰہی بخش صدیقی یکم مئی ۱۹۳۶ء کو اپنے وطن داتا گنج ضلع بدایوں شریف میں پیدا ہوئے۔ حکیم مظفر احمد کے والد ماجد بڑے پار سابزرگ تھے پنجوقتہ نمازی، جماعت سے نماز ادا فرماتے۔ صوفی منور حسین رحمہ اللہ علیہ داتا گنج میں ۹۰سال کی عمر شریف میں بروز جمعہ دن کے سو ا نو بجے ۲۳؍جمادی الآخر ۱۳۹۴ھ کو وصال فرماگئے۔ تعلیم وتربیت مولانا حکیم مظفر احمد نے قرآن، حدیث، تفسیر، منطق وغیرہ کی تعلیم مدرسہ محمدیہ، مدرسہ عالیہ قادریہ بدایوں،د ارالعلوم منظرِ اسلام بریلی سے حاصل کی، اور سندِ فراغت وفضیلت ۱۹۵۲ء میں منظرِ اسلام، مدرسہ عالیہ قادریہ بدایوں سے حاصل کی۔ حکیم مظفر احمد نے الٰہ آ﷜باد بورڈ سے مولوی، عالم وغیرہ کے امتحانات بھی پاس کیے اور علمِ طب بھی پڑھا، تجربہ کار حکیم ہیں۔ بیع۔۔۔

مزید

حضرت مولانا الحاج حافظ عبدالعزیز مبارک پوری

استاذ العلماء جلالۃ  العلم حافظِ ملت حضرت علامہ مولاناشاہ عبد العزیز محدث  مبارک پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:نام عبد العزیزاورلقب حافظِ ملت ہےآپکے دادا مولانا عبد الرحیم نے دہلی کےمشہورمحدث شاہ عبد العزیز کی  نسبت سے آپ کا نام عبد العزیز رکھا تاکہ میرایہ بچہ بھی عالم دین بنے۔ سلسلۂ نسب :عبدالعزیز بن حافظ غلام نور بن مولانا عبدالرحیم(رحمہم اللہ تعالیٰ) تاریخ ِولادت:آپ۱۳۱۲ھ بمطابق۱۸۹۴ء قَصْبہ بھوج پور(ضلع مراد آباد، یوپی ہند )بروز پیر صبح کے وقت پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والدِ ماجد حضرت حافظ محمد غلام نوراور مولانا عبدالمجىد بھوجپورى سے حاصل کی۔کچھ عرصہ حکیم محمد شریف حیدر آبادی صاحب سے علم ِ طب پڑھا۔اس کے علاوہ جامعہ نعیمیہ(مراد آباد)میں حضرت مولانا عبدالعزىز خان فتح پورى،حضرت مولانا اجمل شاہ سنبھلى،حضرت مولانا وَصى احمدسہسرامى اورج۔۔۔

مزید

حجۃ الحدیث عارف باللہ سید الشیخ محمد الحافظ بن عبد اللطیف بن سالم المصری التیجانی

حجۃ الحدیث عارف باللہ سید الشیخ محمد الحافظ بن عبد اللطیف بن سالم المصری التیجانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا سید جلال الدین چشتی

حضرت مولانا سید جلال الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت مولانا سید جلال الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ۔والدکااسم گرامی: آپ کے والد ماجد حضرت صوفی سید عبدالشکورعلیہ الرحمہ  ایک عابد و زاہدشخص تھے۔ شریعت مطہرہ کے پابند تھے، انہوں نے اپنے خاندان کی ایک نہایت متقی پرہیزگارو نیک سیرت خاتون حضرت برکت فاطمہ سے نکاح کیا۔آپ کاخاندان ہندوستان میں ورود کےبعدضلع بجنورمیں سکونت پذیرہوا۔آپ کے خاندان میں کافی علماء و مشائخ گزرے ہیں۔ آپ کے نانا جان حضرت مولانا سید فرید الدین اور ماموں جان حضرت مولانا سید اصغرعلی کا شمار وقت کے جید علماء و مشائخ میں ہوتا تھا۔ تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت1328ھ،مطابق 1910ء کوبوقتِ صبح ہوئی۔ تحصیلِ علم: حضرت مولانا جلال الدین علیہ الرحمہ نے قریبی مدرسہ میں 8 سال کی عمر میں کلام پاک ناظرہ ختم کیا ہی تھا کہ والد مکرم کا سایہ شفقت سر سے اٹھ گیا۔۔۔

مزید

مصلح الدین صدیقی، پیر طریقت، علامہ قاری

مصلح الدین صدیقی ، پیر طریقت ، علامہ قاری   نام ونسب:اسمِ گرامی:حضرت قاری محمدمصلح الدین صدیقی۔لقب:مصلحِ اہلسنت،مصلحِ ملت۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: حضرت قاری محمد مصلح الدین صدیقی بن مولانا غلام جیلانی،بن محمدنور الدین،بن شاہ محمد حسین،بن شاہ غلام جیلانی عرف شبر استاد،بن شاہ غلام محی الدین ،بن شاہ محمد یوسف،بن شاہ محمد ،بن محمد یوسف(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت:11/ربیع الاول 1336ھ،مطابق 24/دسمبر1917ء، بروز پیر بوقت صبح صادق بمقام قندہا رضلع نانڈیرریاست حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم: آپ نے نو سال کی عمر میں ناظرہ قرآن کریم مکمل کیا۔ چودہ سال کی عمر میں والد ِگرامی سے حفظ قرآن کی تکمیل  اور ابتدائی تعلیم کا آغاز کیا۔ مزید تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے 1354ھ/ 1935ء دارالعلوم اشرفیہ مصباح العلوم مبارک پور میں داخلہ لیا  اس کے بعد جامعہ عربیہ ناگپور میں  داخلہ لیا او۔۔۔

مزید

حضرت علامہ عبدالشکور شیوا مردانی قادری

حضرت علامہ عبدالشکور شیوا مردانی قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا ہادی حسن نعیمی

حضرت علامہ مولانا ہادی حسن نعیمی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا ہادی حسن ۔لقب:خطیب اسلام ،صدرالافاضل کی نسبت سےنعیمی کہلاتےہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا محمد ہادی حسن نعیمی بن صوفی مسافر علی ایوبی انصاری۔ تاریخِ ولادت :  آپ کی ولادت تقریباً 1909ءکو غیاث پورضلع چھپرا صوبہ بہار (انڈیا)میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم کلکتہ 24 پر گنہ جگدل کی جامع مسجد میں مولانا عبدالستار ہاشمی سے حاصل کی ، پھر یوپی اور بہار کے مختلف مدارس میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کیلئے جامعہ نعیمیہ مراد آباد میں داخلہ لیا ،جہاں صدر الافاضل ، مفسر قرآن ، نعیم ملت علامہ سید محمد نعیم الدین مراد آبادی سے دورہ حدیث پڑھ کر فارغ التحصیل ہوئے۔ بیعت وخلافت: آپ سلسلہ قادریہ اشرفیہ میں حضرت صدر الافاضل سے بیعت ہوئے اور ڈھاکہ (بنگلہ دیش) کے قیام کے دوران حضرت پیر مولانا عبدالسلام نقشبندی سے متا۔۔۔

مزید

حضرت مولانا اعجاز الحق قدوسی

حضرت مولانا اعجاز الحق قدوسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

مولانا مفتی محمد مبین الدین محدث امروہوی

مولانا مفتی   محمد مبین الدین محدث امروہوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:محمد مبین الدین۔لقب:محدث امروہوی،رضوی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت علامہ مولانا الحاج محمد مبین الدین رضوی بن شیخ احمد الدین بن شیخ معین الدین عرف سلطان احمد۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت ماہِ جمادی الآخر/1337ھ،مطابق مارچ/1919ءکو"امروہہ"ضلع مرادآباد(انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:بسم اللہ خوانی کے بعد قرآن شریف کی تعلیم شروع ہوئی۔ ذہن رسا اور قوت حافظہ سنِ بلوغت کو پہنچنے سے قبل ہی حافظ بنادیا۔ حالانکہ اس دوران مولانا حاجی  مبین الدین علیہ الرحمہ کو والدہ ماجدہ کے سایہ عاطفت سے محروم ہونا پڑا اور اس کی وجہ سے چند سال تک تعلیمی مشاغل  کا تسلسل باقی نہ رہ سکتا۔ شفقت مادری سے محرومی، اور مالی حالت کی ابتری کی وجہ سے مولانا  حاجی مبین الدین کو بچپن میں بہت سے مسائل ومصائب ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا مفتی عبدالجلیل رضوی بہاری

حضرت مولانا  مفتی عبدالجلیل رضوی بہاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مفتی عبدالجلیل ۔لقب: فقیہ العصر،رضوی،بہاری۔والدکااسم گرامی:مولاناسخاوت علی۔آپ کےوالدماجدمولاناسخاوت علی علیہ الرحمہ  بہترین فارسی داں اور اپنے زمانے کےمشہور میلاد خواں تھے۔ تاریخ ِولادت:حضرت مولانا عبدالجلیل رضوی15/شوال المکرم 1352ھ،مطابق/ یکم فروری 1934ء کو ایک اعلیٰ گھرانے میں پیداہوٖئے۔ تحصیل علم:مولانا مفتی عبدالجلیل جب سخن آموزی کی منزل عبور کرچکے تو اپنے والد گرامی سے بسم اللہ خوانی کی رسم  ادا کر کے ابتدائی تعلیم تا قرآن شریف کی تعلیم مکمل کر کے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے متعدد مدارس اسلامیہ کا سفر کیا۔ پھر جامعہ نعیمیہ مراد آباد تشریف لے گئے، خصوصیت کے ساتھ مولانا الحاج محمد یونس اشرفی مفتی حبیب اللہ نعیمی بہاری اور مولانا طریق اللہ قادری کے سامنے زانوئے ادب تہہ کر کے فراغت حاصل کی۔مفتی حب۔۔۔

مزید