/ Monday, 06 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(312)  تلاش کے نتائج

حضرت علامہ سید دیدار علی شاہ الوری

امام الفقہاءوالمحدثین حضرت علامہ سید محمد دیدار علی شاہ الوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: کنیت :ابو محمد ۔اسمِ گرامی :سید دیدارعلی شاہ بن سید نجف علی شاہ۔آپ کے پردادا سید خلیل شاہ علیہ الرحمہ" مشہد مقدس " سے ہندوستان تشریف لائے اور" ریاست الور" میں قیام پذیر ہوئے ۔آپ کا سلسلہ نسب حضرت امام موسیٰ رضا رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتاہے ۔ تاریخِ ولادت: امام المحدثین سید محمد دیدار علی شاہ۔1273ھ/1856ء بروز پیر محلہ نواب پورہ ، الور میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: قرآنِ پاک آپ نے اپنے عمِ محترم ولیِ کامل مولانا سید نثار علی شاہ الوری علیہ الرحمہ سے پڑھا۔ابتدئی درسیات کی کتب مولانا قمرالدین اورمولانا شاہ کرامت علی سے پڑھیں، فقہ و منطق کی تحصیل مولانا ارشاد حسین رام پوری سے کی ،اور دورہ ٔحدیث کی تکمیل مولانا احمد علی محدث سہارنپوری اور حضرت مولانا شاہ فضل الرحمٰن گنج مراد آبادی سے حاصل کی ، حضرت شیخ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ علی حسین اشرفی کچھوچھوی

شیخ المشائخ شبیہِ غوث الاعظم مولانا سید شاہ ابواحمد محمد علی حسین اشرفی  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم ِ گرامی شاہ محمد علی حسین ،کنیت ابو احمد ،خاندانی خطاب اشرفی میاں ۔ تاریخِ ولادت: 22/ ربیع الثانی 1266ھ بروز  پیر  ،بوقت صبح صادق   پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: حضرت مولانا گل محمد خلیل آبادی علیہ الرحمۃ نےبسم اللہ خوانی کی رسم ادا کرائی، مولانا  امانت علی کچھوچھوی، مولانا سلامت علی گور کھپوری اور مولانا قلندر بخش کچھوچھوی علیہم الرحمۃ سے علومِ دینیہ کی تحصیل و تکمیل فرمائی۔ بیعت وخلافت: 1282ھ میں اپنے برادر اکبر قطب المشائخ حضرت شاہ اشرف حسین  علیہ الرحمہ سےمرید ہوکر تکمیل سلوک فرماکر اجازت وخلافت حاصل فرمائی۔ سیرت وخصائص: خانوادۂ اشرفیہ  کے مشہور ومعروف بزرگ حضور  اشرفی میاں علیہ الرحمہ  کی  تبلیغی خدمات اور ارشادات کا دائرہ کاراتنا ۔۔۔

مزید

مولانا عثمان قرانی

علامہ ابو سعید محمد عثمان قرانی بن حافظ جام قوم بھنبھرا ۲۷، صفر المظفر ۱۲۹۶ھ بروز جمعرات گوتھ ڈھینگان بھر گڑی تحصیل جیمس آباد ( کوٹ غلام محمد ) ضلع میر پور خاص ( سندھ ) میں تولد ہوئے۔ قرانی کی وجہ تسمیہ : قرانی لفظ کے معنی ’’قریب شدن چیزے بچیزے ‘‘ یعنی دو چیزوں کو آپس میں ملانا جیسے حج و عمرہ ملانا جس کو حج قران کہتے ہیں وغیرہ اور نجومیوں کی اصطلاح میں دو ستاروں کا ملنا، ایک وقت برج میں۔ ان کو قران السعدین ‘‘بھی کہتے ہیں ۔ یعنی نیک بخت اور سعادت مند۔ تعلیم و تربیت: مولانا محمد عثمان کے والد حافظ دجام نے آپ کو سات سال کی عمر میں گوٹھ امیر علی خان رند میں میاں حاجی  سید احمد شاہ صاحب کے پاس قرآ ن شریف کی تعلیم کیلئے مکتب میں داخل کرایا۔ حاجی سید احمد شاہ صاحب اس مکتب سے جلد رخصت ہو گئے جس کے سبب آپ واپس اپنے گھر آئے اور والد محترم کے پاس تعل۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابو عبداللہ محمد بن یوسف ابراہیم سورتی

حضرت شیخ ابو عبداللہ محمد بن یوسف ابراہیم سورتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا خواجہ احمد حسین امرو ہوی

حضرت مولانا خواجہ احمد حسین امرو ہوی رحمۃ ا للہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت مولانا خواجہ احمد حسین امروہوی رحمۃ اللہ علیہ۔لقب:شیخ المشائخ،امام العلماء۔والد کااسم گرامی:شیخ المشائخ حضرت خواجہ حافظ محمد عباس علی خان علیہ الرحمہ۔آپ کاسلسلہ نسب بہ واسطہ  حضرت مولانا سید شاہ فخرالدین احمد، حضرت حکیم بادشاہ الہ آبادی، ومولانا سید محمد عاشق  ،ومولانا  شاہ ابوالحسن نصیر آبادی، ومولانا مراداللہ تھانیسری ،ومولانا نعیم اللہ بہرائچی ،حضرت مرزا جان جاناں تک پہنچتاہے۔یہ وہی مولانا نعیم اللہ ہیں جن کو حضرت  مرزا صاحب نےمکتوبات شریف دےکر فرمایاتھا:"لو امانت حضرت مجدد علیہ الرحمہ آپ کو تفویض کردی گئی ہے،یہ تمام خزانوں سےبڑاخزانہ ہے"۔(جواہر مجددیہ:7)۔ اسی طرح آپ کےخاندان کےایک اوربزرگ حضرت شیخ جان محمد خان قادری بلخی علیہ الرحمہ حضرت مجددالف ثانی علیہ الرحمہ کے خلیفہ  تھے۔یہ۔۔۔

مزید

حضرت ابو عبداللہ شیخ محمد بن یوسف سورتی

حضرت ابو عبداللہ شیخ محمد بن یوسف سورتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

احمد بخش صادق تونسوی

مولانا احمد بخش صادق تونسوی﷫ مولانا احمد بخش بن مولانا دین محمد بن مولانا عطاء اللہ بن مولانا حافظ محمد شفیع بن مولانا عبد الکریم بن مولانا عبد اللہ۔(﷭) آپ کی ولادت باسعادت 1262ھ کو ڈیرہ غازی خاں میں ہوئی۔آپ کے مورث اعلیٰ بنوں سے نقل مکانی کرکے ڈیرہ غازی خاں تشریف لائے، آپ ’’بہلیم ‘‘ قوم سے تعلق رکھتے تھے۔آپ نے ہوش سنبھالنے کےبعد اپنے نانا مولانا رحمت اللہ ﷫ (مرید خاص حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی﷫) اور والد ماجدکے حضور زانوئے تلمذ تہ کیا،اور چودہ برس کی عمرمیں تمام علوم نقلیہ و عقلیہ سے فراغت پائی، آپ کو فقہ حنفی اور عربی ادب میں ید طولیٰ حاصل تھا۔چنانچہ ایک نعتیہ قصیدہ عربی زبان میں لکھ کر اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں﷫ کی خدمت میں ارسال کیا اور استدعا کی کہ اس قصیدہ کا پہلا شعر اپنے قلم سے تحریر فرمادیں، چنانچہ اعلیٰ حضرت﷫ نے آپ کی خواہش کی تکمیل فرماتے ہوئے،۔۔۔

مزید

فیض محمد شاہ جمالی چشتی نظامی،مولانا خواجہ ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

فیض محمد شاہ جمالی چشتی نظامی،مولانا خواجہ ، رحمۃ  اللہ تعالی علیہ نام ونسب:عالمِ کبیر محدث ِ جلیل خواجہ فیض محمد شاہ جمالی بن مولانا نور الدین علیہماالرحمۃ۔ تاریخ ِ ولادت: 16/ذیقعدہ1290ھ 5 جنوری بمطابق/1874ءبروز جمعرات بوقتِ سحر  اپنے وقت کے ممتاز عالم وعارف حضرت مولانا نور الدین علیہ الرحمتہ کے گھر قصبہ شاہ جمال (ڈیرہ غازی خان  )میں ہوئی۔ تحصیلِ  علم: آپ نے ابتدائی تعلیم قر آنِ پاک اور ابتدائی درسی کتب اپنے والد گرامی سے حاصل کی،اسکے بعد علوم متد اولہ کی کتب حضرت مولانا نصیر بخش  چشتی سے پڑھیں ۔بعدازاں مولانا خلیل احمد (قصبہ  روہیلا انوالی )ضلع مظفر گڑھ ،اور حضرت حافظ صاحب سیلا نوالی ضلع میا نوالی سے دیگر کتب متداولہ اور درس حدیث شریف کی  تحصیل و تکمیل کی۔ بیعت وخلافت: آپ حضرت خواجہ عبد الرحمن ملتانی چشتی نظامی علیہ الرحمہ کے دست حق پر بیعت سے س۔۔۔

مزید

حضرت پیر محمد حسن جان سرہندی مجددی علیہ الرحمۃ

حضرت پیر محمد حسن جان سرہندی مجددی علیہ الرحمۃ           بقیۃ السلف حجۃ الخلف حضرت مولانا خواجہ محمد حسن جان فاروقی مجددی ابن حضرت خواجہ عبد الرحمن قدس سرہ(م ۱۳۱۵ھ؍۱۸۹۷ئ) ابن حضرت شیخ عبد القیوم سر ہندی قدس سرہ (۱۲۷۲ھ؍۱۸۵۵ئ) ۶؍شوال،۶؍اپریل(۱۲۷۸ھ؍۱۸۶۲ئ) کو قندھار میں پیدا ہوئے[1]آپ کا سلسلۂ نس حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی قدس سرہ تک پہنچتا ہے۔آپ کے والد ماجد حالات کی پراگندگی اور طوائف الملوکی کے سبب ۱۲۸۱ھ؍۱۸۶۵ء میں قندھار سے ارغستان چلے گئے۔جب امیر عبد الرحمن نے خراسان پر تسلط کر قتل و غارت کا بازار گرم کیا تو حضرت خواجہ عبد الرحمن قدس سرہ نے ۱۲۹۷ھ میں شریفین کی طرف ہجرت کرنے کے لئے رخت سفر باندھا،سندھ،کراچی اور بمبئی سے ہوتے ہوئے عرب شریف پہنچتے،۱۳۰۰ھ سے ۱۳۰۲ھ تک تین سال مکہ مکرمہ اور طارف میں قیام کیا،بعد ازاں مدینہ طیبہ دربار رسالت میں ح۔۔۔

مزید

حضرت سائیں محمد عبداللہ ساقی سرمست قلندر

حضرت سائیں محمد عبداللہ ساقی سرمست قلندر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید