/ Sunday, 28 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(281)  تلاش کے نتائج

حضرت مولانا حافظ موسی چشتی مانک پوری

حضرت مولانا حافظ موسیٰ چشتی مانکپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ اعظم روپڑی کے خلیفہ تھے ابتدائی زندگی میں قلعی گری کیا کرتے تھے۔ دوبیویاں تھیں جب اللہ سے لگن لگی تو دونوں کو طلاق دے دی ایک عرصہ تک ریاضت اور مجاہدہ میں مشغول رہے اور آپ اس عرصہ بہلول پور روپڑ میں قیام پذیر رہے زندگی کے آخری حصہ میں روپڑ سے چل کر مانک پور رہنے لگے یہاں بے پناہ مخلوق آپ کے دروازے پر آنے لگی حالت جذب و مستی یہاں تک پہنچی کہ جو شخص بھی آپ کے دروازے پر آتا جذب و مستی کا حصہ پاتا تھا۔ آپ اس میں جس پر نگاہ ڈالتے اسے اپنا منظور نظر بنالیتے تھے بعض حضرات تو آپ کی ایک نگاہ سے مجذوب بن جاتے تھے۔ چنانچہ کریم شاہ اور محمد شاہ اسی علاقہ کے مشہور مجذوب آپ کی ایک نگاہ کی زد میں آئے اور مجذوب بھی تھے۔ آپ سولہ (۱۶) ماہ رمضان المبارک بروز ہفتہ ۱۲۴۷ھ میں فوت ہوئے آپ کا مزار مانک پور میں زیارت گاہ عوام و خواص ہے آپ کے با کمال خلفا۔۔۔

مزید

حضرت سید شاہ آل امام جما میاں

حضرت سید شاہ آل امام جما میاں قدس سرہٗ   ولادتِ با سعادت: حضرت سید آل امام جما میاں کی ولادت 1194ھ میں ہوئی۔ والدِ ماجد:  حضرت سید شاہ آل برکات ستھرے میاں رحمۃ اللہ علیہ کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ بیعت:  اپنے چچا حضرت سید شاہ آل احمد اچھے میاں سے۔ عقد: پہلا عقد چچا جان حضرت سید شاہ آل حسین سچے میاں صاحب کی صاحبزادی سے ہوا اور دوسرا عقدحضرت سید فقیر صاحب بن شاہ گدا صاحب کی صاحبزادی سے ہوا۔ اولادِ امجاد:  عقد اول سے ایک صاحبزادہ حضرت سید اولاد حسین اور تین لڑکیاں ہوئیں جبکہ ثانی سے دو لڑکے حضرت سید ابن امام اورحضرت سید آل محمد تولد ہوئے۔ وصال ِ پُر ملال:  موضع کوات میں 8؍ رمضان المبارک 1248ھ میں ہوا اور وہیں آخری آرام گاہ ہے۔   بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی۔۔۔

مزید

حضرت شاہ ابو سعید مجددی رام پوری

حضرت شاہ ابو سعید  مجددی  رام پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:حضرت شاہ ابوسعیدرحمۃ اللہ علیہ۔لقب:عارف باللہ۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:آپ کا سلسلہ نسب حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ سے بایں طور ملتا ہے: حضرت مولانا شاہ ابو سعید مجددی رام پوری بن شاہ صفی القدر بن شاہ عزیز القدر بن شاہ عیسیٰ بن خواجہ سیف الدین  بن خواجہ محمد معصوم سرہندی بن امام ربانی حضرت مجدد الفِ ثانی (علیہم الرحمۃ والرضوان)۔(تذکرہ کاملان رام پور:14) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 2/ذیقعد 1196ھ،مطابق اکتوبر1782ءکورام پور(انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیل علم:تقریباً دس سال کی عمر میں آپ نے قرآن شریف حفظ کرلیا بعد ازاں قاری نسیم ﷫ سے علم تجوید حاصل کیا۔ آپ قرآن مجید ایسی ترتیل سے پڑھا کرتے تھے کہ سننے والے محو ہوجایا کرتے۔ حتیٰ کہ جب آپ حرم مکہ معظّمہ میں وارد ہوئے تو اہلِ عرب نے آپ کی قرأت سُن کر تعریف و تحس۔۔۔

مزید

ستھرے میاں قادری برکاتی مارہروی، سیّد شاہ آلِ برکات

 ستھرے میاں قادری برکاتی  مارہروی، سیّد شاہ آلِ برکات اسمِ گرامی:    ستھرے میاں۔اَلقاب:                  سند الکاملین، شاہ، آلِ برکات۔والد ماجد:               اسد العارفین حضرت سیّد شاہ حمزہ عینیؔ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ۔ولادت:سند الکاملین حضرت سیّد شاہ آلِ برکات ستھرے میاں قادری برکاتی مارہروی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی پیدائش 10؍ رجب المرجب 1163ھ کو ہوئی۔تقویٰ:آپ کو مسجد میں نماز پڑھنے اور یادِ الٰہی کا بہت شوق تھا۔ مارہرہ شریف میں رہتے ہوئے سخت بیماری کے سبب صرف تین روز آپ مسجد میں نہ جاسکے جس کا عمر بھر قلق رہا۔شاعر ی سے شغف:آپ شاعر  بھی تھے اور ’’آشفتہ‘‘ تخلص رکھتے تھے۔اَولاد و امجاد:آپ کے چار(4) صاح۔۔۔

مزید

حضرت حافظ شاہ محمد عبداللہ قدوسی

حضرت حافظ شاہ محمد عبداللہ قدوسی (جے پور) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت محمد حنیف

حضرت محمد حنیف رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ گل محمد تونسوی رحمۃ اللہ علیہ

حضرت خواجہ گل محمد تونسوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: خواجہ گل محمد تونسوی۔لقب: جگر گوشۂ پیر پٹھان﷫۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے: خواجہ گل محمد تونسوی بن خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی بن محمد زکریا بن عبدالوہاب بن عمر خان بن خان محمد۔﷭۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1210ھ ؍مطابق 1795ء کو تونسہ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم والد ماجد سے حاصل کی۔پھر علوم مروجہ کی تحصیل کےلئے میاں گل محمد دامانی﷫ اور حافظ حسن صاحب﷫،اور مولانا نور محمد ﷫ کےسامنے زانوئے تلمذ تہ کیے۔علوم ِ تصوف و اخلاق والد ِ ماجد سےحاصل کیے۔ بیعت وخلافت: تکمیل ِ علوم وسلوک کےبعد سلسلہ عالیہ چشتیہ نظامیہ میں اپنے والدگرامی حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی﷫ کےدستِ حق پرست پر بیعت ہوئے اور خلافت سےمشرف ہوئے۔ سیرت وخصائص: حضرت خواجہ گل محمد تونسوی﷫ نہایت عبادت گزار،منکسرالمزاج،اور بااخلاق شخصیت کےحامل تھے۔حضرت خواجہ۔۔۔

مزید

حضرت مولوی محمد جعفر سندیلی

حضرت مولوی محمد جعفر سندیلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ محمد نور اللہ فریدی

حضرت مولانا شاہ محمد نور اللہ فریدی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت مولانا شاہ محمد نور اللہ فریدی رحمۃ اللہ علیہ۔لقب:زبدۃ الموحدین۔بچھراؤں ضلع مراد آباد کے ساکن حضرت مخدوم دائم الحضوری شاہ عبدالغفور صاحب اعظم پوری خلیفہ حضرت شیخ عبدالقدوس گنگوہی قدس سرہما آپ کی آٹھویں پشت کے بزرگ ہیں۔آپ کے نانا حضرت شاہ مقبول عالم محب النبی حضرت مولانا شاہ محمد فخر الدین فخر جہاں  چشتی دہلوی کے خلیفہ ، اور حضرت  فرید الدین گنج شکر قدس سرہٗ کی اولاد سے تھے۔ تحصیلِ علم:  ابتدائی درسیات کی تعلیم گھر پر حاصل کی،بعدہٗ رام پور میں حضرت مولانا مفتی شرف الدین سے اور لکھنؤ میں حضرت مولانامرزا حسن علی محدث سے اخذِ علوم کیا۔اپنے وقت کےجیدعالم اور عارف بااللہ صوفی تھے۔ بیعت وخلافت:  حضرت رئیس الموحدین، واقف اسرار قاب قوسین مولانا سید شاہ عبدالرحمٰن صوفی قدس سرہٗ سے مرید ہوئے اجازت وخل۔۔۔

مزید

حضرت مولانا معشوق علی جونپوری

حضرت مولانا معشوق علی جونپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید