/ Saturday, 27 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(318)  تلاش کے نتائج

شمس العلماء علامہ عبد الحق خیرآبادی

شمس العلماء  علامہ عبد الحق خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:عبدالحق۔لقب:شمس العلماء۔خیرالبلاد "قصبہ خیرآباد" کی نسبت سے خیرآبادی کہلائے۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:علامہ عبدالحق خیرآبادی بن امام المناطقہ  مجاہدِ جنگ آزادی علامہ فضلِ حق خیرآبادی بن  علامہ فضلِ امام خیرآبادی (علیہم الرحمہ)۔(خیرآباد ضلع سیتاپور،ریاست اترپردیش انڈیا میں واقع ہے،یہ قصبہ سیتاپور سے6 کلومیٹر،اور لکھنؤ سے 75کلومیٹر دہلی لکھنؤ ہائی پر واقع ہے۔) تاریخِ ولادت:  آپ  1244ھ بمطابق ستمبر/1828ءکو دہلی میں پیدا ہوئے، حضرت مولانا سید شاہ مصباح الحسن پھپھوندی اپنے استاذ مولانا ہدایت اللہ خاں جون پوری کی روایت سے فرماتے تھے: کہ حضرت علامہ خیر آبادی نے آپ کے عقیقہ میں ساٹھ ہزار روپے خرچ کیے تھے۔ تحصیلِ علم: آپ نے تمام علوم عقلیہ ونقلیہ کی تحصیل وتکمیل اپنے والد ماجد سے کی۔1258ھ میں سولہ ب۔۔۔

مزید

حضرت مولانا حکیم محمد ابراہیم لاکھو

حضرت مولانا حکیم محمد ابراہیم لاکھو  علیہ الرحمۃ حکیم مولانا حافظ محمد ابراہم بن محمد عباس لاکھو (گوٹھ مٹھا خان جو کھیہ تحصیل  دولت پور صفن ضلع نواب شاہ) تقریباً ۱۲۴۳ھ کو تولد ہوئے۔ میاں محمد ابراہم کو بچپن میں چہرے پر ماتا ہوئی جس کے سبب آنکھوں کی روشنی ختم ہوگئی۔ اس کے ساتھ ساتھ بچپن ہی میں والدین انتقال کر گئے اس طرح سخت تکالیف میں پرورش پائی۔ کفالت کا ذمہ آپ کے چچا نے اپنے سر اٹھایا۔ تعلیم و تربیت: گوٹھ دودوبگھیہ میں آخوند ہارون کے پاس قرآن شریف ناظرہ پڑھا ۔ اس کے بعد مورو میں نامور فقیہ عالم حضرت علامہ مفتی قاضی عبدالرئوف کے مدرسہ میں داخل ہو کر سب سے پہلے قرآن مجید حفظ کیا اس کے بعد فارسی عربی کی کتابیں پڑھ کر درس نظامی مکمل کیا۔ فارغ التحصیل ہونے کے بعد اسی درسگاہ میں طب میں تحصیل کی ۔ آنکھیں نہ ہونے کی وجہ سے رب کریم نے انہیں آنکھوں والی توانائی دماغ میںودیعت فرمائ۔۔۔

مزید

حافظ العلوم حضرت علامہ مفتی محمد ہاشم یاسینی

حافظ العلوم حضرت علامہ مفتی محمد ہاشم یاسینی  علیہ الرحمۃ مفتی محمد ہاشم بن محمد بخش سومرو، شہداد کوٹ( ضلع لاڑکانہ ) میں ۱۲۵۹ھ کو تولد ہوئے ۔  تعلیم و تربیت: شہداد کوٹ کی نامور دینی درسگاہ میں داخل ہوئے جہاں استاد الکل ، سند الکاملین ، حضرت علامہ نور محمد شہداد کوٹی قدس سرہ سے تعلیم و تربیت حاصل کرنے کے بعد فارغ التحصیل ہوئے۔ بیعت : شیخ طریقت ، ولی کامل حضرت مولانا میاں تاج محمد صاحب قادری سجادہ نشین درگاہ کٹبار شریف ( بلوچستان ) کے دست اقدس پر سلسلہ عالیہ قادریہ میں بیعت ہوئے۔ درس و تدریس :  شہداد کوٹ کی پسگردائی میں گوٹھ بھری سے درس و تدریس کا آغاز کیا، اس کے بعد حضرت مولانا میاں تاج محمد قادری سجادہ نشین درگاہ کٹبار شریف کے اصرار کے پیش نظر ان کی درگاہ شریف پر تدریس کے فرائض انجام دیئے ۔ اس کے بعد نواب اسد اللہ خان رئیسانی بروہی کے اصرار پر رئیسانیوں کے ’’گوٹ۔۔۔

مزید

حسن رضا خان بریلوی، شہنشاہِ سخن، مولانامحمد

 حسن رضا خاں حسؔن بریلوی، شہنشاہِ سخن   مولانامحمد اسمِ گرامی:    محمد حسن رضا خان۔لقب:           شہنشاہِ سخن،استاذِ زمن،تاجدارِ فکر وفن۔نسب:           سلسلۂ نسب اس طرح ہے:محمد حسن رضا خان بن مولانا مفتی نقی علی خان بن مولانا رضا علی خان(علیہم الرحمۃ )۔ولادت:آپ 4؍ ربیع الاوّل1276ھ مطابق19؍ اکتوبر1859ءکو حضرت مولانا نقی علی خان﷫ کے گھر پیدا ہوئے۔تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم وتربیت اپنے والدِ گرامی مولانا مفتی نقی علی خان﷫ اور  برادرِ اکبر شیخ الاسلام والمسلمین الشاہ امام احمد رضا خان﷫کے زیرِ سایہ ہوئی۔ فَنِّ شاعری میں برادرِ اکبر اور مرزا داغ دہلوی  سے استفادہ فرمایا۔بیعت وخلافت:سراج العارفین  سیّد شاہ ابوالحسین احمد نوری قادری برکاتی۔۔۔

مزید

خاتم الاسلاف افتخار الاخلاف حضرت سید شاہ محمد صادق مارہروی

خاتم الاسلاف افتخار الاخلاف حضرت سید شاہ محمد صادق مارہروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

سید الصادقین حضرت سید شاہ محمد صادق

سید الصادقین حضرت سید شاہ محمد صادق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   پیدائش:  حضرت سید شاہ محمد صادق قدس سرہٗ کی پیدائش  7؍ رمضان المبارک 1248ھ کو ہوئی۔ والد ماجد: حضرت سید شاہ اولاد رسول قدس سرہٗ۔ بیعت وخلافت: آپ کو عم مکرم حضرت سید شاہ غلام محی الدین امیر عالم قدس سرہٗ سے بیعت و خلافت ہے۔ ان کے علاوہ عم اعظم حضرت سید شاہ آل رسول قدس سرہٗ اور اپنے والد ماجدسید شاہ اولاد رسول قدس سرہٗ سے بھی اجازت و خلافت حاصل ہے۔ زوجہ کا  نام: سیدہ سکینہ بیگم بنت حضرت سید شاہ غلام محی الدین امیر عالم قدس سرہ۔ اولادِ امجاد: دو صاحبزادے تھے:       (۱) حضرت سید شاہ ابو القاسم محمد اسمٰعیل حسن قدس سرہٗ (جن کا لقب شاہ جی میاں ہے)  (۲) حضرت سید شاہ ابو الکاظم محمد ادریس حسن قدس سرہٗ (ان کا لقب ستھرے میاں ہے)۔ سیتا پور میں قیام: تقریباً 45؍ سال۔ مشہور ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ محمد فاروق چڑیا کوٹی

حضرت علامہ محمد فاروق چڑیا کوٹی علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

قطب مکہ مکرمہ شیخ الدلائل حضرت علامہ شیخ عبد الحق الہ آبادی مہاجر مکی

قطب مکہ مکرمہ شیخ الدلائل حضرت علامہ شیخ عبد الحق الہ آبادی مہاجر مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمد عبدالحق۔لقب:شیخ الدلائل،قطبِ مکۃ المکرمہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: محمد عبدالحق بن شاہ محمد بن یار محمد مہاجر مکی(علیہم الرحمہ)۔آپ صدیقی  النسب تھے۔ تاریخِ ولادت:  آپ علیہ الرحمہ 1252ھ بمطابق 1836ء میں الہ آباد (انڈیا) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: مولانا تراب  علی لکھنوی اور مولانا عبد اللہ صاحب  وغیرہ سے درسیات پڑھیں۔ایک وقت آیا کہ آپ مفسر،محدث  متکلم اور اپنے وقت کے عظیم فقیہ وصوفی،اور شیخ الدلائل کے لقب سے مشہور ہوئے۔ بیعت وخلافت: حضرت مولانا  عبد اللہ  صاحب  گور کھپوری سے بیعت  ہوئے۔ سیرت وخصائص: آپ مفسر، فقیہ حنفی  اور اس کے اصول کے عالم و فلسفی اور تصوف میں  سیدنا  محی الدین  ابن  عربی  قدس سرہ کے۔۔۔

مزید

حضرت مولانا فضل احمد بد ایونی رحمۃ اللہ علیہ

بد ایوں کے باشندہ ، مولوی غلام جیلانی کے فرزند، بد ایوں میں ولادت ہوئی، مدرسہ عالیہ قادریہ کے اساتذہ سے کسب علوم کیا، تاج الفھول مولانا شاہ عبد القادر محب رسول کے شاگر خاص، دیوبندیوں وہابیوں کے رد سے شغف خاص تھا، ضلع علی گڈھ حبیب گنج کے قرب و جوار میں ایک حادثہ میں جاں بحق ہوئے، ۱۳۳۴؁ھ شوال کا مہینہ تھا ۱۹۱۶؁ء تھی۔ ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا فتح محمد اچھروی

حضرت مولانا فتح  محمد اچھروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا فتح محمد اچھروی۔کنیت:ابوالمشتاق۔لقب:زبدۃ الکاملین،رئیس العلماء الراسخین۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا فتح محمد اچھروی بن میاں امام دین۔علیہما الرحمہ۔ مقامِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت اچھرہ لاہور میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نےعلماءِ لاہور سےعلمی استفادہ کیا۔اپنےوقت کےجیدعالم دین وعارف تھے۔بہترین مدرس،صاحبِ تقویٰ وفضیلت عالم تھے۔بڑےبڑےاکابرین نےآپ سےاکتساب علم کیا۔ بیعت وخلافت: آپ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں حضرت خواجہ غلام محی الدین قصوری﷫کےدستِ حق پرست پربیعت ہوئے،اورانہی سےمجازتھے۔ سیرت وخصائص: زبدۃالکاملین،عمدۃالعارفین،رئیس الفضلاءوالمتکلمین،حضرت علامہ مولانا فتح محمد اچھروی﷫۔آپ﷫نےساری زندگی قال اللہ اور قال رسول اللہ کی صدائیں بلندفرمائیں۔ایک زمانہ  آپ سےفیض یاب ہوا۔ بچپن میں آپ پر چیچک کا شدید حملہ ہوا جس سے ۔۔۔

مزید