مولانا مظہر حسین کا 7رجب المرجب 1355/1936کو کمال حویلی محلہ ناگراں بدایوں شریف میں پیداہوئے آپ کاتعلق شیخ انصاری برادری سے ہے۔ آپ کی تعلیم کاآغاز بسم اللہ خوانی سے ہوایہ رسم حاجی امداداللہ بدایونی نے ادا کی بہت محنت ولگن سے قرآن مجید کاناظرہ کرلیا۔ ختم قرآن پاک کے بعداسکول میں درجہ ہشتم تک کی تعلیم پائی۔ آپ کے والد ماجد نے درس نظامیہ کے علوم کی تحصیل کے لئے مدرسہ شمس العلوم گھنٹہ گھر بدایوں میں داخلہ کرادیا۔ مدرسہ ظہیر الاسلام بدایوں شریف، جامعہ اہلسنت بدرالعلوم جسپور ضلع نینی تال، مدرسہ بحرالعلوم بہٹری ضلع بریلی شریف میں اکتساب علم کیا۔ حدیث، تفسیر وغیرہ کی اعلیٰ کتابوں کے درس کے لئے دارالعلوم منظراسلام پہنچے وہاں کے ماہر ین اساتذہ سے اکتساب علوم وفنون کے بعد 1382ھ/ 1963ء میں دستار فراغت سے نوازے گئے۔ چند مشاہیر اساتذہ یہ ہیں ۔ مفسر اعظم ہند مولانا ابراہیم رضاخاں جیلانی بریلوی مولانا مف۔۔۔
مزید
عبدالحنان بن صوفی ومولوی شاہ محمد اسمٰعیل رضوی بن مولوی شاہ محمد نجیب بن مولوی محمد فرحت اللہ کی ولادت ضلع اتردینا جپورپچھم بنگال کے ایک چھوٹے سے گاؤں بنام کھاڑی پارہ، پوسٹ پانچ دیمٹھی تھانہ اسلام پور میں مورخہ 3/مارچ 1978ءکو ہوئی۔ ابتدائی تعلیم وتربیت والدین کریمین نے دی اور ناظرۂ قرآن کی تکمیل گاؤں کے مدرسہ میں ہوئی مورخہ 26/مارچ 1987ء کو بر اور معظم خلیفہ حضور امین شریعت حضرت علامہ ومولانا مزمل حسین قادری شیخ الحدیث، شیخ المعقولات وپرنسپل الجامعہ الامجدیہ بھیونڈی نے جامع ہذا میں داخلہ کرادیا۔ جماعت ثانیہ تک تعلیم دی۔ 1992ءمیں اہلسنت وجماعت کی مرکزی درسگاہ الجامعہ الاشرفیہ مبارکپور اعظم گڑھ میں داخلہ لیا۔ مورخہ یکم جماد ی الاخری 1419ھ/23ستمبر 1998ء کو بدستہائے شہزادہ حضور حافظ ملت و مولانا عبدالحفیظ دستار فضیلت ہوئی، بعدہ فقیۃ السلف بحرالعلوم حضرت علامہ مفتی عبدالمنان اعظمی مدظلہ العال۔۔۔
مزید