اتوار , 07 جمادى الأول 1448 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Sunday, 18 October,2026

ابوزرارہ نخعی رضی اللہ عنہ

ابوزرارہ نخعی،حضوراکرم کی خدمت میں حاضر ہوئے،ابن الدباغ نے ابن الکلبی سے ان کا ذکر کیا ہے،ابن کثیر لکھتے ہیں کہ ابن الکلبی کی تالیف الجمہرہ میں زرارہ ان کا نام ہے کنیت نہیں۔ ۔۔۔

مزید

عدی بن کعب رضی اللہ عنہ

عدی بن کعب،بردبن سنان بنوعدی بن کعب کے ایک آدمی سے،یہ لوگ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے،توآپ بیٹھ کرنمازپڑھ رہے تھے،انہوں نے وجہ دریافت کی، تو آپ نے بتایاکہ آپ کو بچھونے ڈنگ ماراہے،اس کے بعد فرمایا،جب تم نماز میں بچھوکودیکھ پاؤ،تو اسے بائیں جوتےسے مارڈالو۔ ۔۔۔

مزید

اخوعمروبن امیہ ضمری رضی اللہ عنہ

اخوعمروبن امیہ ضمری،ابواحمد عسکری کاخیال ہےکہ انہیں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی۔ ۔۔۔

مزید

العَرَکی رضی اللہ عنہ

العَرَکی،یہ وہی صاحب ہیں جنہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سمندری پانی سے وضوکے بارے میں دریافت کیاتھا،ان سے عبداللہ بن جریرنےروایت کی،یہ ایسانام ہے،جوصفت نسبتی سے ملتاجلتاہے۔ ۔۔۔

مزید

علی بن علی بن سائب رحمتہ اللہ علیہ

علی بن علی بن سائب نےاپنےبھائی سے،انہوں نےایک صحابی سے،حمادبن سلمہ نےحجاج بن رطاہ سے،انہوں نےعلی بن علی بن سائب سے،انہوں نےاپنےبھائی سے،انہوں نےایک صحابی سے روایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےعورتوں کی دبرکواستعمال کرنے سے منع فرمایا، دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

علی بن ربیعہ رحمتہ اللہ علیہ

علی بن ربیعہ ایک صحابی سے،عبدالعزیزبن رفیع نےعلی بن ربیعہ سے،انہوں نےایک صحابی سے روایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازپڑھائی اورپھرصحابہ کی طرف منہ پھیرااور فرمایا کہ اللہ اوراس کےفرشتےپہلی صف میں کھڑےنمازیوں پردرودبھیجتے ہیں،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عم الحساس رضی اللہ عنہ

عم الحساس کےترجمےمیں ذکرکرآئے ہیں،ابوموسیٰ نے اختصارسےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عمِ مجیہ رضی اللہ عنہ

عمِ مجیہ کےترجمےمیں ان کاذکرہوچکاہے،ابوموسیٰ نےمختصراًذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عمِ معاویہ بن حکیم رضی اللہ عنہ

عمِ معاویہ بن حکیم،اسماعیل بن عیاش نے سلیم بن سلیمان سے،انہوں نے یحییٰ بن جابرالطائی سے، انہوں نے معاویہ بن حکیم سے،انہوں نے اپنےچچاسےروایت کی،حضورِاکرم نے فرمایا، نحوست کوئی چیزنہیں،ہاں البتہ بعض عورتیں،مکان اورگھوڑےبرکت والے ہوتےہیں،ابنِ مندہ اور ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عمِ قردبن دعموص رضی اللہ عنہ

عمِ قردبن دعموص،ایک دفعہ چچاکی معیت میں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے،ان کاذکرگزرچکاہے،ابنِ مندہ اورابونعیم نے مختصراً ان کاذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید