/ Monday, 29 April,2024

صوفی زماں مولانا محمد سراج الباری رضوی

شھباز پور ضلع ویشالی، بہار ولادت حضرت مولانا شاہ محمد سراج الباری رضوی بن مولانا عبدالباری بن اصغر علی کی ولادت بمقام شہباز پور پوصت پرنیہ ضلع ویشالی بہار میں ۱۳۴۶ھ میں ہوئی۔ تعلیم وتربیت ابتدائی تعلیم جب مولانا محمد سراج الباری سخن آموزی کیم نزل عبور کر چکے تو آپکے والد بزرگوارنے آپ کی بسم اللہ خوانی کی رسم اداکرائی۔ اور پھر م حلہ ہی کےمکتب میں ختم قرآن شریف کی سعادت حاصل کی، بعدہٗ مدرسہ علیمیہ انوار العلولم دامودر پور ضلع مظفر پور میں تعلیم پائی۔ بعدہٗ مدرسہ بحر العلوم کٹیہار پہنچے، پھر مدرسہ دارالعلوم لطیفی فقیر ٹولہ میں درس لینےکے بعد اعلیٰ تعلیم کی حصول یابی کے لیے دارالعلوم مظہر اسلام بریلی میں آکر کتب متداولہ کی تعلیم حاصل کر کے فراغت حاصل کی۔ مولانا محمد سراج الباری بریلی شریف کی ایک مسجد میں رہ کر درس وتدریس کے فراض انجام دے رہے تھے ک۔۔۔

مزید

علمبردار اہلِ سنت مولانا سید ریاست علی قادری رضوی

بانی وصد ادارہ تحقیقات امام احمد رضا کراچی، پاکستان ولادت جاں نثار امام احمد رضا ناشر مسلکِ اعلیٰ حضرت علامہ مولانا سید ریاست علی قادری رضوی بن سید واحد علی رضوی ۲۷؍جون ۱۹۳۲ء کو محلہ شاہ آباد بریلی شریف کے علمی خانوادے میں پیدا ہوئے اور والدین کریمین کے سایۂ عاطفت میں رہ کر پرورش پائی۔ خاندانی حالات اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی کے منظور نظر مرید و تلمیذ حضرت مولانا سید ایوب علی رضوی بریلوی مولانا سید ریاست علی کے نسبتی ہمشیر زادہ تھے۔ مولانا سید ایوب علی رضوی بن سید شجاعت علی بن سید تراب علی بن سید ببر علی بہاری پور بریلی میں پیدا ہوئے۔ مڈل اسکو میں مڈل کرنے کے بعد فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ کچھ عرصہ اسلامیہ اسکول بریلی میں پڑھاتے رہے۔ پھر جب امام احمد رضا بریلوی قدس سرہٗ سے بیعت کا شرف حاصل ہوا تو اپنے آپ کو بارگاہِ رضویت کے لیے وقف کردیا۔ جماعت رض۔۔۔

مزید

شیخ الحدیث مولانا خادم رسول رضوی بہاری

جامعہ ا شرفیہ مسعود العلوم چھوٹی تکیہ بہرائچ قصبہ مہراج گنج (ضلع اورنگ آباد صوبہ بہار) یہ قصبہ شہر اورنگ آباد سے تقریباً ۲۵کلو میٹر جانب جنوب رائچی روڈ پر آباد ہے، اور بہت پرانا قصبہ ہے۔ انگریزوں کے دورِ حکومت میں بھی غیر معمولی شہرت یافتہ قصبہ تھا۔ ولادت اسی سرزمین مہراج گنج ضلع اورنگ آباد بہار میں حضرت مولانا خادم رسول رضوی ۱۱؍مئی ۱۹۲۵ء کو پیدا ہوئے، اور والدین کریمین نے تعلیم وتربیت کا خاص اہتمام رکھا، اور پرورش بھی والدین کی آغوش میں ہوئی۔ مولانا خادم رسول اپنے حسب ونسب کے متعلق خود تحریر فرماتے ہیں: کئی پشتوں سے ہمارے آباء واجداد اپنے کو انصاری کہلاتے تھے، آیا نسباً کیا تھے، اللہ ہی بہتر جانتا ہے، میں بھی اپنے آپ کو انصاری کہتا ہوں۔ والد ماجد حضرت مولانا خادم رسول کے والد ماجد مڈل اسکول میں ہیڈ ماسٹر تھے، اور انگریزوں کے دورِ ح۔۔۔

مزید

حضرت شیخ عبدالاحد سرہندی المعروف شاہ گل سرہندی

حضرت شیخ عبدالاحد سرہندی المعروف شاہ گل سرہندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت خاذن  الرحمت  کے پانچویں  فرزند شیخ عبد الاحد  مشتہر  بہ  شاہ گل اپنے  زمانہ  کے  بڑے  مشائخ  میں سے تھے ۔ اور صاحب  نصانیف تھے ۔ شعر  بھی کہتے تھے۔ وحدت  تخلص  تھا۔  چنانچہ آپ کا ایک دیوان  اور  مثنوی چار چمن  مشہور معروف ہیں ۔  رخساروں  کی شگفتگی  کی وجہ سے ان کو گل کہا کرتے تھے ۔ جمعہ  کے دن ۲۷ذی الحجہ ۱۱۲۷ھ کو دہلی  میں وفات پائی ۔  ۔۔۔

مزید

امام المحدثین حافظ ابنِ حجر عسقلانی

ابنِ حجر عسقلانی، امام المحدثین حافظاسمِ گرامی:       احمداَلقاب:           امیر المومنین فی الحدیث، حافظ الحدیث ،  شیخ الاسلام، امام المحدثیننسب: احمد بن علی بن محمد بن محمد بن علی بن محمود بن احمد بن احمد بن کنانی، عسقلانی، مصری، شافعی۔(رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم)ولادت:          ۲۲؍ شعبان المعظّم ۷۷۳ھ کو مصر میں پیدا ہوئے ۔تحصیلِ علم:پانچ سال کی عمر میں مدرسے میں داخل ہوئے اور نو سال کی عمر میں حفظِ قرآن کی دولت سے مالا مال ہوئے۔ شیخ عفیف الدین عبداللہ بن محمد نشاوری ، شیخ جمال الدین بن ظہیرہ،علامہ امام زین الدین عراقی اور دیگر تقریباً  سات سو سات (۷۷۰)  اساتذہ سے  مختلف فنون کا علم حاصل کیا۔ نیز، آپ اسکندریہ، قاہرہ، یمن، تعز، زبید،۔۔۔

مزید

عبداللہ شاہ غازی، سید محمد، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

عبداللہ شاہ غازی، سید محمد، رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام و نسب: آپ کا اسمِ گرامی سید عبد اللہ، کنیت ابو محمد اور لقب الاشتر ہے۔ آپ کا سلسلہ نسب پانچویں پشت میں حضرت سیدنا امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ سے کاکر ملتا ہے۔پورا سلسلہ نسب یوں ہے:سید عبد اللہ بن سید محمد ذو النفس الذکیہ بن سید عبد اللہ المحض بن سید حسن مثنیٰ بن سیدنا امام حسن بن علی (رضی اللہ تعالٰی عنہم) تاریخ ومقامِ ولادت: آپ کی ولادتِ باسعادت 98 ھ مدینۃ المنورہ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ کی تعلیم وتربیت اپنے والد محترم حضرت سید محمد نفس ذکیہ کے زیرِ سایہ ہوئی۔علمِ حدیث میں ملکہ تام رکھتے تھے۔بعض مصنفین نے آپ کو محدثین میں شمار کیا۔ سیرت وخصائص:سید عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ پیکرِ علم وعمل تھے۔ اللہ تبارک وتعالٰی کی رضا پر آپ کی خاص توجہ مرکوز تھی۔ مخلوق کی رہنمائی کرنے میں بھی آپ نے کامل توجہ دی، اور خدا کے خ۔۔۔

مزید

محسن اہلسنت حضرت علامہ شاہ مفتی محمد خالد رضا علی خان

 حضرت علامہ شاہ مفتی محمد خالد رضا علی خان علیہ الرحمہ نام ونسب:۔ حضرت مفتی خالد رضا علی خاں بن مولانا ساجد علی خاں بریلوی بن واجد علی خاں بن بخش اللہ( رحمۃ اللہ علیہم ) ۔ تاریخ ولادت:۔آپ کی ولادت 18 شعبان المعظم 1355ھ/ 1936ء کوبریلی شریف میں ہوئی ۔ محسن اہلسنت حضرت علامہ شاہ مفتی محمد خالد رضاعلی خان سرکار مفتیِ اعظم ہند مصطفٰی رضا خان نوری بریلوی کے خلیفہ اور نواسے تھے۔ حضور مفتی اعظم ہند قدس سرۂ نے چار سال کی عمر میں بسم اللہ خوانی سے کرائی، حضور مفتی اعظم ہند نے بوقت خلافت اپنے دست مبارک سےآپ کو حضور اعلیٰ حضرت کا عمامہ وجبہ شریف پہنایا اور دیگر تبرکات سے سرفراز فرمایا، حضور مفتی اعظم ہند نے خلافت سے نوازتے وقت جملہ سلاسلِ حقہ یعنی سلسلۂ قادریہ، چشتیہ ، نقشبندیہ، سہروردیہ کی اجازت مرحمت فرمائی، حضور مفتی اعظم ہند کے ساتھ دومرتبہ زیارت حرمین شریفین کاشرف حاصل ہوا، دوران سفر حضو۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ عبدالرشید مجددی

حضرت مولانا شاہ عبدالرشید مجددی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت مولانا عبدالرشید مجددی﷫۔لقب:جامع شریعت وطریقت۔سلسلۂ  نسب اس طرح ہے: حضرت مولانا شاہ عبدالرشید مجددی بن  حضرت مولانا شاہ احمد سعید مجددی بن مولانا شاہ ابو سعید مجددی رام پوری بن شاہ صفی القدر بن شاہ عزیز القدر بن شاہ عیسیٰ بن خواجہ سیف الدین  بن خواجہ محمد معصوم سرہندی بن امام ربانی حضرت مجدد الفِ ثانی (علیہم الرحمۃ والرضوان)۔(تذکرہ کاملان رام پور:219/تذکرہ علمائے اہل سنت:137) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت  باسعادت 2/جمادی الاخریٰ1237ھ مطابق ماہ فروری/1822ءکولکھنؤ میں ہوئی۔(ایضاً) تحصیل ِعلم: آپ ﷫ ایک علمی ومذہبی  گھرانے میں پیداہوئے۔صغر سنی میں آثار سعادت چہرے سےہویدا تھے۔انتہائی ذہین وفطین  تھے۔یہی وجہ ہے کہ  دس برس کی عمر پوری نہ ہونے پائی تھی کہ حافظ قرآن ہوگئے۔صرف ونحو مولانا حبیب۔۔۔

مزید

عبد القیوم غازی شہید

 عبد القیوم غازی شہید نام ونسب:اسمِ گرامی:غازی عبدالقیوم خان شہید﷫۔والد کااسم گرامی:عبداللہ خان علیہ الرحمہ۔لقب: غازی ِاسلام،محافظ ناموس مصطفیٰﷺ۔آپ کاتعلق  غیوروبہادرقوم پٹھان سےتھا۔آپ کاتعلق ایک غریب اور مذہبی گھرانےسےتھا۔1932ء میں ان کےوالدِگرامی عبداللہ خان کاانتقال ہوگیا۔ تاریخِ ولادت: غالباً آپ کی ولادت باسعادت 1330ھ مطابق 1912ء کو’’غازی آباد‘‘ضلع ہزارہ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:غازی عبد القیوم خان کو بچپن ہی سے مذہبی تعلیم کا شوق تھا۔ چھٹی جماعت پاس کرکے گاؤں کے علمائے کرام سے پڑھنا شروع کردیا۔ اکثر قرآنِ مجید کی تلاوت کرتے رہتے۔ اسکول چھوڑ کر قرآنِ مجید کی تعلیم کی طرف ہمہ تن متوجہ ہوگئے، صوم و صلوٰۃ کی آخری وقت تک پوری پابندی کرتے رہے۔ سیرت وخصائص: غازی اسلام،شہید اسلام،محافظِ ناموس رسالت ،محسن ِ امت،پیکرِغیرت وحمیت،کشتۂ عشق ومحبت،عاشق رسول حضرت۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اکبر رضوی

حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اکبر رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پیرمحل:شیخ الحدیث سنی علماء بورڈ کے ڈوثیرنل وائس چیئر مین مولانا مفتی محمد اکبر رضوی علالت کے باعث بروز ہفتہ ۱۴ ذی الحجۃ ۱۴۳۷ ہجری بمطابق ۱۷ ستمبر ۲۰۱۶ء کو بقضائے الہی انتقال کر گئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ بعداز نماز مغرب اقبال پارک عیدگاہ میں ادا کی گئی ۔  ۔۔۔

مزید