/ Monday, 06 May,2024

کرم شاہ ازہری ،ضیاء الامت، علامہ پیرمحمد

علامہ پیر محمد کرم شاہ ازہری، بھیرہ (سرگودھا)  پیرِ طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا پیر محمد کرم شاہ الازہری بن سلطان العارفین پیر محمد شاہ غازی ابن حضرت امیر السالکین پیر امیر شاہ (قدس سرہما) ۲۱؍ رمضان المبارک ۱۳۳۶ھ / یکم جولائی ۱۹۱۸ء بروز سوموار بھیرہ (ضلع سرگودھا) میں تولّد ہوئے۔ آپ کا سلسلہ نسب شیخ الاسلام بہاء الحق والدین ابو محمد زکریا سہروردی ملتانی قدس سرہ سے ہوتا ہوا اصحاب صُفّہ میں سے صحابیٔ رسول حضرت ہبّار رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ قریباً تین سو سال قبل حضرت شیخ الاسلام کے خاندان کے ممتاز فرد حضرت دیوان پیر فتح شاہ رحمہ اللہ بھیرہ میں تشریف لائے اور رشدو ہدایت اور تبلیغ اسلام کا وہ چراغ روشن کیا جو آپ کی اولاد امجاد کی بدولت ہمیشہ درخشندہ و تابندہ رہا۔ حتٰی کہ یہ مرکزیّت اور دینی قیادت حضرت پیر محمد شاہ رحمہ اللہ اور پھر حضرت کے عظیم فرزند حضرت مولانا پیر کرم ۔۔۔

مزید

حضرت حاجی حسن سخی بابا منگھو پیر

حضرت حاجی حسن سخی بابا منگھو پیررحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           حضرت حافظ  حاجی حسن المعروف سلطان بابا منگھو پیر کا سالانہ عرس شریف آٹھ ذی الحجہ کو ہوتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ سخی سلطان منگھو پیر روحانی بزرگ اور بابا فرید گنج شکر کے مریدوں میں سے ہیں۔ دوسرے ترجمانوں کے مطابق آپ حضرت شاہباز قلندر کے مرید ہیں۔ اس سلسلے میں حتمی دستاویز شاید مزار کے سابق متولی کے پاس موجود ہے۔           کراچی شہر سے ۱۱ میل شمال کی جانب واقع پہاڑی جو لیاری ندی اور کھرتار ورب پہاڑوں کے دامن میں حضرت حافظ حاجی حسن المعروف سخی سلطان بابا منگھو پیر چشی مزار واقع ہے جو۷۰۰ سال قبل برصغیر میں تشریف لائے تھے آپ تیرہویں صدی عیسوی میں بخار ا سے آئے تھے حضرت منگھو پیر حضرت اما م حسن سے ماں کی طرف سے اور حضرت امام حسین سے باپ کی طرف۔۔۔

مزید

امام محمد تقی

امام محمد تقی رضی اللہ عنہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمد۔ کنیت: ابو جعفر۔لقب :تقی، جواد، قانع، مرتضیٰ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: امام محمد تقی بن امام علی رضا بن امام موسیٰ کاظم بن امام محمد جعفر صادق بن امام محمد باقر بن امام زین العابدین بن امام حسین  بن حضرت علی بن ابی طالب۔آپ کی والدہ کا اسم گرامی ریحان یاسکینہ یا خیزران تھا۔(رضی اللہ عنہم اجمعین) تاریخِ ولادت:   آپ 10رجب المرجب/195ھ،بمطابق /اپریل 811ء کو مدینۃ المنورہ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:  خاندانی روایت کے مطابق آپ نے تمام علوم ِ ظاہری وباطنی کی تحصیل  اپنے والدِ گرامی اور دیگر شیوخ سے فرمائی۔آپ اپنے وقت کے علماءو مشائخ میں علم وعمل،اور ہرلحاظ سے ممتازتھے۔شواہد النبوت میں ہے: کہ امام  حضرت امام تقی رضی اللہ عنہ صغرسنی میں علم وادب اور فضل میں اس قدر ترقی کر چکے تھے کہ اس زمانے میں کسی کو ایسے ظاہری وباطن۔۔۔

مزید

حضرت حاجی شاہ جی محمد شیر میاں صاحب (پیلی بھیت)

حضرت حاجی شاہ جی محمد شیر میاں صاحب (پیلی بھیت) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ       ادب اے دل یہ فخرِ اولیاء کا آستانہ ہے محمد شیر، شیرِ مصطفیٰ کا آستانہ ہے یہاں پر بٹ رہی ہے نعمتِ دنیا و دین دونوں یہ اے فیّاض اک بحرِ عطا کا آستانہ ہے۔۔۔

مزید

حضرت سیدمحمد فاضل متوکل

حضرت سیدمحمد فاضل متوکل علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

خطیب اعظم مولانا محمد توصیف رضا قادری بریلوی

صدر ‘‘جمیعۃ العوام’’۔۔ سودا گران بریلی شریف ولادت جانشین ریحان ملت خطیب اعظم، سیاح ایشیا مولانا محمد توصیف رضا قادری رضوی بن قائد اعظم ریحان ملت مولانا ریحان رضا بن مفسر اعظم ہند مولانا محمد ابراہیم رضا جیلانی بن حجۃ الاسلام مولانا محمد حامد رضا بن امام احمد رضا فاضل بریلوی پرانا شہر بریلی (ننہال میں) میں ۱۵؍جون ۱۹۶۲ء کو پیداہوئے اور قال اللہ وقال الرسول صلی اللہ علیہ وسلم کی صدا میں پرورش ہوئی۔ کچھ ایام وہاں رہ کر محلہ سودا گران آستانہ مقدسہ رضویہ آگئے۔ اور یہیں مستقل مستقر قرار ہوا۔ تعلیم وتربیت مولانا توصیف رضا نے عہد طفلی کا زمانہ والدہ ماجدہ اور والد بزرگوار مولانا ریحان رضا بریلوی کے آغوش میں گزارا۔۔ خاندان رضا کا علم و فضل، شوکتو جلال و جمال اور دینداری مشہور ہے۔ چودہویں صدی ہجری سےآج تک اسی خاندان کے علم کے چرچےہورہے ہین۔ ماں متقیہ، باپ نبی۔۔۔

مزید

منبع العلم مولانا بہاء المصطفیٰ رضوی

استاذ دار العلو م منظر اسلام بریلی شریف قصبہ گھوسی ضلع اعظم گڑھ کا محلہ کریم الدین اور بڑا گاؤں وہ مردم خیز خطہ ہے جہاں سے اپنے وقت کی نابالغۂ روزگار شخصیتیں پیدا ہوئیں جو اپنے وقت کے امام علم و فمن ہیں، اور یہ سب فیض ظاہری وباطنی ہے صدر الشریعہ مولانا امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ کا جن کے دم قدم سے گھوسی مدینۃ العلماء کے نام سےجانا پہچانا جاتا ہے۔ ولادت حضرت علامہ مولانا بہاء المصطفیٰ رضوی امجدی بن صدر الشریعہ مولانا امجد علی رضوی اعظمی بن حکیم مولانا جمال الدین شعبان المعظم ۱۳۶۳ھ؍ ۱۹۴۳ء کو قصبہ گھوسیم حلہ کریم الدین پور ضلع اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے۔ تعلیم وتربیت مولانا بہاء المصطفیٰ کی عمر جب چار پانچ سال ہوگئی تو والد ماجد صدر الشریعہ مولانا امجد علی رضوی نے بسم اللہ خوانی ادا کرائی۔ اور قرآن پاک کی تعلیم والدہ ماجدہ سے حاصل کی۔ تعلیم و تربیت ۔۔۔

مزید

مولانا بدرالدین احمد گور کھپوری

عمدۃ المحققین مولانا بدر الدین احمد رضوی گور کپھوری ولادت حضرت علامہ مولانا بدر الدین احمد رضوی بن عاشق علی بن  احمد حسن بن غلام نبی بن محمدنا در صدیقی ۱۲۴۸ھ ۱۹۲۹ء موضع حمید پور ضلع گور  کھپور میں پیدا ہوئے جو روات سے تقریباً دو  میل کے فاصلہ پر ہے۔ خاندانی حالات شیخ محمد نادر مرحوم کے آباواجداد وقصبہ یوسف پور محمد آباد ضلع غازی پور (یو۔پی) کے باشندے شاہ کوٹ تحصیل بانس گاؤں ضلع گور کھپور کےنواب سید شاہ عنایت علی  مرحوم کے شاہی خاندان سے گہرے روابط اور دیرینہ تعلیقات تھے۔ اسی دیرینہ تعلق کی بناء پر شیخ محمد نادر کے والد ماجد اور چچا سید عنایت علی کی ایک جنگیم ہم میں بحیثیت افسر فوج شریک ہوکر جاں بحق ہوئے۔ اس زمانے میں شیخ محمد نادر کمسن تھے۔ سید عنایت علی نے اپنے ایک جاںن ثار فوجی افسر کی سعادت مند یادگار کو اپنی تربیت وکفالت میں پروان چڑھایا۔ جب شیخ محمد نادر سن شع۔۔۔

مزید

حضرت شاہ غلام قطب الدین الہ آبادی

حضرت شاہ غلام قطب الدین الہ آبادی علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

سلطان اورنگ زیب عالمگیر

سلطان  اورنگ زیب عالمگیر رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:اورنگ زیب عالمگیر۔کنیت:ابوالمظفر۔لقب:محی الدین،سلطان المعظم،سلطان الہند۔پورانام:سلطان المعظم ابوالمظفر محی الملۃ والدین  محمد اورنگ زیب عالمگیررحمۃ اللہ علیہ ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:سلطان اورنگ زیب عالمگیر، بن سلطان  شاہ جہاں، بن نورالدین جہانگیر۔ تاریخِ ولادت:بروز ہفتہ،15ذیقعدہ/1027ھ،بمطابق 24/اکتوبر1618ء کو "مالوہ"اور گجرات کی آخری سرحد پر "دوحد"کے مقام پر پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ  علیہ الرحمہ  سلاطینِ مغلیہ  میں سے واحد شخصیت ہیں ،جوحافظِ قرآن تھے۔آپ کی خوش قسمتی ہےکہ آپ کو اپنے وقت کے جید مشائخ اور اساتذہ کی صحبت کا موقع ملا جن میں شیخ ِجلیل شیخ محمد معصوم سرہندی بن مجد الفِ ثانی شیخ احمد سرہندی فاروقی،اورشیخ احمد معروف بہ ملاجیون(صاحبِ تفسیراتِ احمدیہ) ۔ان کے علاوہ میر محمد ہاشم گیلانی،ملا موہن۔۔۔

مزید