/ Thursday, 16 May,2024

حضرت لطف اللہ مخدوم نوح ہالائی

حضرت لطف اللہ مخدوم نوح ہالائی رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب: آپ کااسمِ گرامی لطف اللہ اور لقب مخدوم نوح ، والد کا نام نعمت اللہ ہے۔آپ کا سلسلۂ نسب حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جاملتا ہے۔آپ کے جدِ اعلیٰ شیخ ابوبکر کتانی سب سے پہلے کوٹ کروڑ(حدود ملتان)میں آکر آباد ہوئے۔ تاریخ و مقامِ ولادت: حضرت مخدوم نوح کی ولادتِ باسعادت  911 ھ میں پاکستان کے صوبۂ سندھ کے شہرہالہ میں ہوئی۔ سیر وخصائص: اللہ تعالیٰ نے آپ کو علمِ لدنی سے مالا مال فرمایا تھا۔ آپ کا شمار سندھ کے سرکردہ اولیاء کرام میں ہوتا ہے۔ ہر شخص سے اس کے حسبِ حال خود ہی گفتگوکا آغاز فرماتے اور برمحل قرآنی آیات سے استدلال فرماتے۔قرآن مجید کے معانی و مطالب اس انداز سے بیان فرماتے کہ جید علماء کرام بھی دم بخود رہ جاتے۔بزرگانِ دین کے احوال و آثار کا ذکر ایسے پر تاثیر انداز میں فرماتے کہ سامعین کو رجوع الی اللہ کی دولت حاصل ہوجاتی۔۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا مخدوم یارمحمد صدیقی

حضرت علامہ مولانا مخدوم یارمحمد صدیقی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:حضرت علامہ مخدوم یارمحمدصدیقی ۔لقب: خانوادۂ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی نسبت سے"مخدوم صدیقی" کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مخدوم یارمحمد صدیقی بن مخدوم محمد قاسم صدیقی نقشبندی بن شیخ مخدوم محمد کبیر صدیقی ۔نو شہرو فیروز سے تقریباً 30میل دور جانب سکھر قومی شاہراہ پر گوٹھ "کوٹری کبیر" واقع ہے۔ یہ گوٹھ مشہور زمانہ بزرگ حضرت مخدوم شیخ محمد کبیر علیہ الرحمۃ کے نام سے موسوم ہے۔ ان کے جد امجد حضرت اسحاق بن قیس اسدی صدیقی فاتح سندھ مجاہد اسلام غازی محمد بن قاسم علیہ الرحمۃ کے ساتھ سندھ میں آئے تھے۔ حضرت محمد بن قاسم نے اسے فتح کرکے "اروڑ" کارخ یا اور اس علاقے کی فتح کے بعد اسحاق بن قیس اسدی صدیقی کو اس علاقہ کا ناظم اعلیٰ مقرر کیا۔ اسحاق بن قیس کو خلیفہ خالد ولید بن  عبدالملک کی طرف سے "نواب" کا لقب عطا کیا گیا مگر ان ۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام حضرت خواجہ سید حافظ محمد علی شاہ خیرآبادی

شیخ الاسلام حضرت خواجہ سید حافظ محمد علی شاہ خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ نام  ونسب: اسمِ گرامی:محرم علی،المعروف محمد علی شاہ۔خیرآباد کی نسبت سے "خیرآبادی" کہلاتے تھے۔لقب: شیخ الاسلام۔ والد کا اسمِ گرامی: مولانا شاہ شمس الدین خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ۔آپ حضرت مخدوم سید نظام الدین معروف بہ مخدوم اللہ دیا خیر آبادی قدس سرہ اور حضرت شیخ سعد خیرآبادی قدس سرہ کی نسل سے تھے۔ آپ ایک علمی خاندان کے چشم وچراغ تھے۔تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1192ھ،بمطابق 1779ء کو ہوئی۔تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم وتربیت اپنے گھر سے ہوئی۔قرآنِ مجید حفظ کیا۔ پھرحضرت مولانا عبدالوالی نبیرۂ حاجی صفت اللہ محدث خیر آبادی سے ابتدائی کتب پڑھ کر شاہجہانپور کا سفر کیا اور وہاں کے علماء سے تحصیل ِعلم کیا، دہلی میں حضرت شاہ عبدالقادر محدث دہلوی علیہ الرحمہ سے حدیث اور "فصوص الحکم" پڑھی، اور غوث وقت حضرت خواجہ شاہ محمد۔۔۔

مزید

حضرت سید ابو صالح موسی جنگی دوست

حضرت سید  ابو صالح  موسیٰ  جنگی  دوست  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سید موسیٰ ۔ کنیت: ابو صالح۔ لقب: جنگی دوست۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:  سید ابوصالح  موسیٰ جنگی دوست،بن سید ابو عبد اللہ الجیلانی، بن سید یحییٰ زاہد، بن سیدمحمد،بن سیدداؤد،بن سیدموسیٰ ثانی،بن سید عبداللہ، بن سید موسیٰ الجون،بن سیدعبداللہ المحض،بن سیدحسن المثنیٰ،بن سیدنا امام المتقین سیدنا امام  حسن،بن امیرالمؤمنین سیدنا علی کرم اللہ وجہ الکریم۔(رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت بروز اتوار،27/رجب المرجب 400ھ،بمطابق 9/اپریل648ء کوگیلان(عربی میں "جیلان" ایران کے صوبوں میں سے ایک صوبہ ہے،جوآذربائیجان کے ساتھ ہے) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ علیہ الرحمہ  تمام علوم وفنون میں کامل و اکمل تھے۔ علوم کی تحصیل وتکمیل،اور اسی طرح روحانی  تعلیم وتربیت اپنے والد۔۔۔

مزید

صاحبزادۂ بانی شمس العلوم حضرت مولانا قاسم سیالوی

صاحبزادۂ بانی شمس العلوم حضرت مولانا قاسم سیالوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بانیٔ شمس العلوم جامعہ رضویہ حضرت علامہ غلام محمد سیالوی دامت برکاتہم العالیہ کے بڑے صاحبزادے حضرت مولانا قاسم سیالوی بروز ہفتہ ۹ ذی القعدۃ ۱۴۳۷ہجری بمطابق ۱۳۔اگست ۲۰۱۶ء حرکتِ قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔

مزید

حضرت مولانا فقیر محمد صالح قادری

حضرت مولانا فقیر محمد صالح قادری علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت ملا عبدالغفور خورجوی

حضرت ملا عبدالغفور خورجوی علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ سید امیر محمد شاہ الحسینی

حضرت علامہ سیدامیر محمد شاہ الحسینی رحمۃ اللہ تعالی علیہ و  ۱۰۔۱۳۰۹ھ/ف۱۳۷۹ھ/ ۱۹۶۰م           آپ  اپنے وقت کے اہلِ  دل ، صوفی،عالم، بے نظیر عاشقِ رسول ہوئے ہیں۔ آپ کی عمر کا بیشتر حصّہ تعلیم و تعلّم میں گزرا ہے۔ پورے سندھ میں اور اس سے باہر آپ کے تلامذہ کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ تدریس کے ساتھ فتویٰ نویسی میں بھی آپ کو بڑا کمال حاصل تھا۔ دور دور سےفتاوٰی آپ کے پاس آتے تھے۔ آپ کے والدِ ماجد کا نام سیّد سوڈھل شاہ اور دادا  کا نام سیّدویدھل شاہ تھا۔ قریہ امینافی ضلع و تحصیل دادومیں اقامت گزیں تھے جہاں پر حضرت سیّد امیر محمد شاہ الحسینی کی ولادت باسعادت ہوئی۔ قرآنِ حکیم میاں الھندو تنیو سے پڑھا۔ (سندھ جا اسلامی درس گاہ،  ص ۵۲۳) اس کے بعد بستی’’پرھیاڑن‘‘  میں مولوی محمدعارف کے پاس فارسی کی تعلیم مکم۔۔۔

مزید

عبدالوہاب گیلانی بن حضرت غوث الاعظم، سیّد

   عبدالوہاب گیلانی  بن حضرت  غوث الاعظم، سیّد اسمِ گرامی:    سیّد عبدالوہاب گیلانی۔ کنیت:           ابو عبداللہ۔ اَلقاب:                  سیف الدین، فخر الاسلام، جمال الاسلام،قدوۃ العلما، فخرالمتکلمین، قدوۃ السالکین، حجۃ علی الصادقین اور امامِ اہلِ طریق واہلِ حق۔ حضرت سیّد عبدالوہاب گیلانی﷫ محبوبِ سبحانی قطبِ ربانی شہبازِ لامکانی  غوث الاعظم سیّدنا شیخ عبدالقادر جیلانی﷜ کے فرزندِ ارجمند اور جانشیں تھے۔ ولادت: جس  دن سے آپ نے  والدہ کے شکمِ  مبارک میں قرار پکڑا،  اُس دن سے جناب  غوث الاعظم اس طرف پشت نہ کرتے تھے۔ آپ کی ولادتِ باسعادت ماہِ شعبان المعظّم 522ھ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شیخ عبدالرحمن نقشبندی مجددی

حضرت مولانا شیخ عبدالرحمن نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا شیخ عبدالرحمن نقشبندی مجددی سکھروی﷫۔لقب:فاضلِ کامل،عارفِ واصل۔جامع شریعت وطریقت۔والد کااسم گرامی: مولانا کمال الدین﷫۔آبائی وطن بلوچستان تھا۔آپ کےوالد گرامی بلوچستان  سےسکھر آئےاور پھر یہیں پہ مستقل سکونت اختیار کرلی۔اس وقت سکھر شہرنیاآباد ہورہاتھا۔(انوار علمائے اہل سنت سندھ:459/سندھ کےصوفیائے نقشبندحصہ دوم:543) مقامِ ولادت:آپ کی ولادت باسعادت بلوچستان میں ہوئی ۔ تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم مولانا کمال الدین﷫ سے حاصل کی ۔ اس کے بعد سندھ کے نامور فقیہ،ممتاز عالم دین ،شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا محمد یعقوب ہمایونی قد س سرہ کی مرکزی درسگاہ ہمایوں شریف میں ظاہری و باطنی تعلیم حاصل کر کے فارغ التحصیل ہوئے ۔ (انوار علمائے اہل سنت سندھ:459) بیعت و خلافت : حضرت علامہ عبدالرحمن سلسلہ عالیہ نقشبن۔۔۔

مزید