/ Sunday, 19 May,2024

حضرت فاضل جلیل مولانا قاضی غلام محمود ہزاروی

حضرت فاضل جلیل مولانا قاضی غلام محمود ہزاروی کھلا بٹ(ہزارہ)علیہ الرحمۃ عمدۃ المدّرسین حضرت علامہ ابو الفح قاضی غلام محمود بن جامع معقول و منقول قاضی محمد عبد السبحان بن مولانا قاضی مظہر جمیل بن مولانا مفتی محمد غوث تقریباً ۱۹۲۰ء میں بمقام کھلابٹ[۱](ہزارہ) میں پیدا ہوئے۔ [۱۔ موضع کھلابٹ، ہری پور شہر سے چھ میل کے فاصلے پر آباد تھا اب تربیلہ بند کی وجہ سے پانی میں آگیا اور اب ہری پور کے قریب کھلابٹ کالونی تعمیر ہوگئی ہے۔] آپ کے جدِّ اعلیٰ مولانا قاضی محمد غوث ریاست بھوپال کے قاضی القضاۃ(چیف جسٹس) تھے۔ آپ نے تین سال مدینہ منّورہ میں درسِ حدیث دیا۔ مولانا مفتی مظہر جمیل (جدِّ امجد قاضی غلام محمود صاحب) علم و فقہ میں ماہر اور ظاہری و باطنی کمالات کے حامل تھے ان کے بھائی مولانا محمد خلیل، حضرت مولانا محمد خلیل، حضرت مولانا احمد علی سہانپوری کے شاگرد تھے ار مکّہ مکرمہ میں ان کا انتقال ہوا۔[۱] [۱ٍ۔۔۔۔

مزید

مفتی محمد سعد اللہ مراد آبادی

مفتی محمد سعد اللہ مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا  مفتی محمد سعدا للہ مرادآبادی/رام پوری۔تلخص: آشفتہ۔لقب: جامع العلوم،امام العلماء،مرجع الفضلاء،قاضی الوقت۔والد کا اسم گرامی: مولانا نظام الدین علیہ الرحمہ۔شیخ قوم سے تعلق  تھا۔آپ کے والدگرامی اپنے وقت کےجید عالم وعارف تھے۔(تذکرہ کاملان رام پور:151) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 17/رجب المرجب 1219ھ،مطابق  اکتوبر/1804ء کو’’محلہ کسرول،مولسری والی مسجد کےعقب میں اپنےموروثی مکان،مرادآباد(انڈیا) میں ہوئی‘‘۔(ایضا :151)۔تاریخِ پیدائش لفظ ِ ’’ظہورِ حق‘‘اور ’’بیدار بخت‘‘ سےنکلتی ہے۔(تذکرہ علمائے ہند:197) تحصیلِ علم: آپ کے والد گرامی مولانا نظام الدین کا بچپن میں انتقال ہوگیا،بڑے بھائی نے تربیت و تعلیم دی،بھاوج کی معمولی شکایت  پر ب۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ غلام قطب الدین برہمچاری

حضرت مولانا شاہ  غلام قطب الدین برہمچاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: مولاناشاہ قطب الدین ۔لقب: سہیل ِ ہند،برہم چاری۔(یعنی ویدوں اور شاستروں کاعالم/پرہیزگار)۔والد کااسم گرامی:فخر العلماء حضرت مولانا حکیم سخاوت حسین چشتی فخری سلیمانی حافظی سہسوانی  رحمۃ اللہ علیہ۔خاندانی تعلق قطب المشائخ حضر ت خواجہ ابو یوسف چشتی  اور خواجہ مودود چشتی علیہما الرحمہ سےہے۔آپ کےوالد گرامی(مولانا حکیم سخاوت حسین علیہ الرحمہ مرید وخلیفہ  شیخ الاسلام حافظ محمد علی خیر آبادی،وہ مرید وخلیفہ حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی،واستاذمولانا فضل حق خیرآبادی علیہم الرحمہ کےہیں۔تونسوی غفرلہ)۔ جائے ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت سہسوان،ضلع بد ایوں(ہند) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم والد ماجد سے حاصل کی،بعدہ استاذ العلماء مفتی محمد لطف اللہ علی گڑھی علیہ الرحمہ سے تکمیل کی۔آپ علیہ الرحمہ تمام علوم عقلی۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مفتی شعیب رضا نعیمی

خلیفہ، تلمیذ و دامادِ تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی شعیب رضا نعیمی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ موت العالم موت العالم خلیفہ، تلمیذ و دامادِ تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا مفتی شعیب رضا نعیمی بروز اتوار 15؍ رمضان المبارک 1438 سنہ  ہجری مطابق 11؍ جون 2017 سنہ عیسوی دن 12 بجے بریلی شریف میں قضائے الٰہی سے انتقال فرماگئے۔ نمازِ جنازہ اولڈ سٹی قبرستان میں تقریباً رات 11 بجے ادا کی گئی۔۔۔۔

مزید

فیض ملت علامہ مفتی فیض احمد اویسی

فیضِ ملّت حضرت علامہ مفتی فیض احمد اویسی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت علامہ مولانا فیض احمد اویسی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ۔ کنیت: ابوالصالح۔ لقب: فیضِ ملت،محدث بہاولپوری،مصنّفِ اعظم،صاحبِ تصانیفِ کثیرہ۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت علامہ مولانا فیض احمد اویسی بن مولانا نوراحمد بن مولانا محمدحامد بن محمد کمال علیہم الرحمۃ والرحمٰن۔آپ کا تعلّق قوم ’’لاڑ‘‘ سے ہے۔ آپ کا سلسلۂ نسب حضورﷺ کےچچا محترم سیّدنا عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ تک منتہی ہوتاہے،اس لیے نسبتاً  ’’عباسی‘‘ ہیں۔(تعارف علمائے اہلِ سنّت: ص40؛ مظلوم مصنّف، ص12) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادتِ باسعادت 1351ھ مطابق 1932ء کو گاؤں ’’حامد آباد‘‘ تحصیل خان پور،ضلع رحیم یارخان، پنجاب پاکستان میں ہوئی۔(تعارف علمائے اہلِ سنّت:40) تحصیلِ علم: والدِ گرامی دین۔۔۔

مزید

حضرت سچل سرمست

حضرت سچل سرمست رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:  حافظ عبدالوہاب فاروقی۔لقب:سچل سرمست۔ سلسلہ ٔنسب اس طرح ہے: حضرت حافظ عبد الوہاب المعروف سچل سرمست بن میاں صلاح الدین  بن میاں محمد حافظ المعروف میاں صاحب ڈنو۔علیہم الرحمہ۔ سچل سرمست لقب کی وجہ تسمیہ:’’ ہمیشہ گفتگو میں سچائی،کردار میں عظمت،اور ذاتِ حق میں استغراق کی بنیاد پر آپ ’’سچل سرمست‘‘ کےلقب سےعالم میں مشہور ہوگئے‘‘۔سچل سرمست کےدادا محترم علم وفضل،تقویٰ وشرافت میں مشہور تھے۔اپنے علاقے میں علم دین عام کیا۔آپ کےجد اعلیٰ  شیخ شہاب الدین بن عبدالعزیز بن عبداللہ ،فاتحِ  سندھ  حضرت محمد  بن قاسم کےساتھ  جہاد میں تشریف لائے تھے۔انہوں نے آپ کو سیوستان کاحاکم مقرر کیا،پھر وہ یہیں مقیم ہوگئے۔حضرت سچل سرمست کا سلسلہ نسب امیر المؤمنین حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عن۔۔۔

مزید

قاضی حمیدالدین ناگوری

قاضی حمیدالدین ناگوری رحمۃ اللہ علیہ نا م ونسب: اسم گرامی:محمد۔لقب:قاضی  حمیدالدین۔اسی  لقب سے مشہورہوئے۔والد کااسم گرامی:عطاءاللہ محمود۔بخاراکے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔سلطان معزالدین کے زمانے میں بخاراسے دہلی آئے۔(علیہما الرحمہ) تاریخِ ولادت: آٖپ کی ولادت باسعادت 463ھ/مطابق  1071ء کو "بخارا"(ازبکستان)میں  ہوئی۔اپنے والد کےہمراہ دہلی دتشریف لائے۔ تحصیلِ علم: آپ نے بخارا ، بغداد،اورمدینۃ المنورہ   کے علماء ومشائخِ سے علوم حاصل کیے۔ آپ تمام علوم کے جامع تھے۔بالخصوص فقہ میں درجہ اجتہاد پرفائز تھے۔جب ہندوستان تشریف لائے تو آپ تبحرِ علمی کی وجہ سے "ناگُور"کےقاضی  مقرر کیے گئے۔ بیعت وخلافت: آپ سلسلہ عالیہ سہروردیہ میں  حضرت شیخ الشیوخ شیخ شہاب الدین سہروردی علیہ الرحمۃ کے مرید و خلیفہ تھے۔حضرت شیخ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا قاضی عبدالرزاق صدیقی

حضرت مولانا قاضی عبدالرزاق صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا حافظ اللہ بخش

حضرت مولانا حافظ اللہ بخش رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

عبدالہادی صابری, شاہ

عبدالہادی صابری. شاہ  (امروہہ)۔۔۔

مزید