حضرت شیخ الحدیث علّامہ مشتاق احمد چشتی ملتان علیہ الرحمۃ استاذ العلماء حضرت علامہ مشتاق احمد چشتی ابن حافظ غلام محمد صاحب (مرحوم) ۱۶ ؍ ذوالحجہ ۱۳۵۹ھ / میں بمقام بستی بختاور (بھکّر) ضلع میانوالی میں بلوچ چانڈیہ خاندان کے ایک عظیم علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے خاندان کے اکثر افراد علوم دینیہ سے بہرہ ور ہونے کے علاوہ حفظِ قرآن کی طرف بھی گہرا شغف رکھتے ہیں۔ آپ کے آباؤ اجداد میں سے حضرت فقیر محمد عیسیٰ قدس سرہ علاقہ بھکرے کے مشہور بزرگ ہوئے ہیں ان کے علاوہ حضرت فقیر غلام حیدر، فقیر غلام اسحاق، حافظ غلام محمد، مولانا محمد موسیٰ اور مولانا اللہ بخش صاحب اہلِ علم و روحانیت بزرگ گزرے ہیں۔ اس وقت آپ کے دو بڑے بھائیوں علامہ مولانا فیض احمد صاحب (مفتی و صدر مدّرس دار العلوم غوثیہ دربارِ عالیہ گولڑہ شریف) اور مولانا سیّد احمد (آپ کے استاذِ محترم) کے علاوہ دو بھتیجے مولانا م۔۔۔
مزیدحضرت فاضل جلیل حضرت مولانا محمد ریاض الدین، کیمبلپور عمدۃ المدرسین حضرت مولانا محمد ریاض الدین عرف گلاب خان ابن ملک عبدالستار خان مرحوم ۸ ذوالحجہ ۱۳۵۱ھ/ ۴؍اپریل ۱۹۳۳ء میں موضع لنگر (مضافات کیبلپور) میں پیدا ہوئے۔ آپ ہاشمی اعوان کے ایک علم دوست گھرانے کےچشم و چراغ ہیں۔ آپ کے پردادا ملک نواب خان اپنے وقت کے مشہور صاحبِ علم اور دین دار انسان تھے، چنانچہ ان کی یاد میں حضرت مولانا محمد ریاض الدین کے والد گرامی ملک عبدالستار خان مرحوم نے آٹھ کنال اراضی وقف (فی سبیل اللہ) کرکے اپنے گاؤں میں آبائی مشن کو جاری کیا۔ حصولِ تعلیم: علومِ عربیہ کے علاوہ آپ نے مڈل تک مروجہ انگریزی تعلیم بھی حاصل کی۔ علوم دینیہ کی کتب متداولہ کی تعلیم کے لیے آپ لنگر شریف، چورہ شریف، مکھڈ شریف، احسن المدارس راولپنڈی، فیض العلوم پاک پتن شریف اور جامعہ رضویہ مظہر اسلام فیصل آباد سے متعلق رہے۔ آپ کے اساتذہ میں مح۔۔۔
مزیدحضرت استاذ العلماء حضرت مولانا ابو الضیاء محمد باقر ضیاء النوری بصیر پور علیہ الرحمۃ ماہرِ تدریس و تحریر ابوالضیاء مولانا محمد باقر نوری ولد مولانا محمد سلطان ۱۰؍ ذوالحجہ ۱۳۴۳ھ / ۲ ؍ جولائی ۱۹۲۵ء بروز جمعۃ المبارک بوقت عصر بستی منگا بھڈال تحصیل دیپالپور ضلع ساہیوال میں پیدا ہوئے۔ خاندان کے اکثر افراد علومِ اسلامیہ سے بہرہ ور رہے۔ آپ نے نانا مولانا احمد دین، ماموں مولانا ابوالنور محمد صدیق رحمہما اللہ اپنے علاقے میں علم و حکمت کے سرچشمہ تھے۔ تعلیم و تربیت: حضرت مولانا محمد باقر نوری نے ابتدائی کُتب اپنے والد مولانا محمد سلیمان سے پڑھیں۔ فارسی کی بعض کتب اپنے نانا اور کچھ اپنے ماموں سے پڑھیں۔ فلسفہ و منطق کی آخری کتب کا درس دار العلوم حنفیہ فریدیہ، فرید پور جاگیر ضلع ساہیوال میں مولانا چراغ دین سے لیا۔ باقی تمام فنون، فقہ، تفسیر، اصولِ تفسیر وغیرہ اپنے ماموں زاد بھائی فقیہ اعظم ح۔۔۔
مزیدحضرت مولانا قاضی زین العابدین دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قاضی زین العابدین بن حضرت حافظ غیاث الدین تارک الدنیا بن حضرت قاضی رحیم الدین ، محلہ پہاڑ گنج شہر دہلی میں ۹ ذوالحجہ ۱۳۱۹ھ/۱۹۰۱ء کو تولد ہوئے۔ آپ کے جد بزرگوار قاضی رحیم الدین شاہان مغلیہ کے ادوار سے محکمہ قضاء کے عہدے پر فائز تھے اور آپ کا خاندان ’’شاہی قاضی‘‘ کے نام سے موسوم تھا۔ آپ کے والد قاضی حافظ غیاث الدین بحالت جوانی میں داعی اجل کو لبیک کہہ کر دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کے وصال کے وقت قاضی زین العابدین کی عمر صرف ڈھائی سال تھی۔ آپ کی نگہداشت اور پرورش آپ کی والدہ مکرمہ کے ظل عاطفت میں انجام پذیر ہوئی۔ تعلیم و تربیت: آپ نے ابتدائی تعلیم اردو و حفظ قرآن کی سعادت بعمر گیارہ سال میں حافظ عبدالقادر سے حاصل کی۔ دارالعلوم فتحپوری دہلی کے ’’شعبہ فارسی‘‘ میں داخلہ لیا۔ جناب من۔۔۔
مزیدحضرت سید طفیل محمد بن سید شکر اللہ بلگرامی علیہ الرحمۃ۔۔۔
مزیددرویش اہلسنت رہبر شریعت مناظر اسلام شیخ الحدیث حضرت علامہ پیر سید مراتب علی شاہ سیالوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ( سجادہ نشین، سلسلہ عالیہ سہلوکی شریف،ضلع گجرانوالہ) درویش اہلسنت رہبر شریعت مناظر اسلام شیخ الحدیث حضرت علامہ پیر سید مراتب علی شاہ سیالوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ( سجادہ نشین، سلسلہ عالیہ سہلوکی شریف،ضلع گجرانوالہ) بروز منگل ۱۲ ذوالقعدۃ ۱۴۳۷ ہجری بمطابق ۱۶ اگست ۲۰۱۶ ء رضائے الہی سے انتقال فرماگئے۔ ِانا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔
مزیدحضرت خواجہ نظام الدین نقشبندی کیانوی (کیاں شریف آزاد کشمیر) رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔
مزید