/ Thursday, 07 November,2024

حضرت سائیں محمد عبداللہ ساقی سرمست قلندر

حضرت سائیں محمد عبداللہ ساقی سرمست قلندر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابراہیم بن شعبان کرمان شاہی

حضرت شیخ ابراہیم بن شعبان کرمان شاہی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  آپ کی کنیت ابواسحاق تھی جیلان کے قدما مشائخ میں سے تھے، حضرت ابوعبداللہ مغربی کے خاص احباب میں سے تھے، حضرت عبداللہ منازل رحمۃ اللہ علیہ سے لوگوں نے پوچھا کہ شیخ ابراہیم کا کیا مقام ہے، آپ نے فرمایا ابراہیم حجۃ اللہ علی الفقراء دلاہل الادآب والمعاملات ہیں۔ آپ ۳۳۸ھ میں فوت ہوئے۔ شیخ ابراہیم شاہی شاہ دین جست سرور سال ترحیلش زدل   شد چو از دنیا سوئے جنت روان گفت ابراہیم ہادیٔ جہاں ۳۳۸ھ (خزینۃ الاصفیاء)۔۔۔

مزید

شیخ عبداللہ  ابدال دہلوی قدس سرہ

  بڑے صاحب حال اور صاحب جذب بزرگ تھے بازاروں میں رقص کرتے رہتے اور ہندی میں دوہڑے گاتے پھرتے تھے، ایک دن بیمار ہوگئے گھر والوں کو کہا مجھے گھر کی دہلیز پر بٹھادو، لوگوں نے  کندھوں کو سہارا دے کر آپ کو گھر کی دہلیز پر بٹھادیا، اور گھر آگئے آپ وہاں سے غائب ہوگئے  تلاش بسیار کے باوجود نہ مل سکے، اس دن کے بعد آپ کو کسی نے بھی نہ دیکھا۔ اخبار الاخیار کے مؤلّف نے لکھا ہے کہ میرے عم مکرم جناب رزق اللہ فرماتے ہیں کہ میں گجرات گیا وہاں لوگوں کی زبانی شیخ عبداللہ ابدال کا تذکرہ سنا، لوگ آپ کی بے حد تعریف کرتے، میں نے کہا وہ یہاں کدھر آگئے وہ تو دہلی میں تھے میں کچھ دنوں بعد دہلی آیا تو انہیں وہاں موجود پایا، آپ کی تاریخ معلوم نہیں ہوسکی۔ (حدائق الاصفیاء)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ کمال الدین چشتی صابری

حضرت شیخ کمال الدین چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ  آپ رحمۃ اللہ علیہ شیخ  عثمان المعروف زندہ پیر چشتی صابری بن عبد الکبیر چشتی صابری پانی پتی بن شیخ عبد القدوس گنگوہی کے بڑے صاحبزادے تھے۔آپ اسم با مسمیٰ تھے۔ والد صاحب کے انتقال کے بعد آپ نے دستار سجادہ اُتار کر اپنے چھوٹے بھائی شیخ نظام الدین چشتی صابری کے سر پر رکھ دی۔ آپ ہر وقت ذکر و اذکار میں مصروف رہتے ۔۔۔۔

مزید

حضرت شیخ نظام الدین چشتی صابری

حضرت شیخ نظام الدین چشتی صابری علیہ الرحمۃ تعارف:۔           صاحب فضل و کمال و کشف و کرامات کا عارف حق ، ہمہ صفت موصوف حضرت شیخ نظام الدین چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ مصدر جو دیز دانی ہیں۔آپ شیخ عبد الکبیر چشتی صابری پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ کے بیٹے ہیں۔           مشائخ وقت میں آپکا بہت بلند مقام تھا۔ دور دور تک آپکی ولایت کا شہرہ تھا۔ ہمہ وقت مخلوق خداد ادرسی اور اپنی حاجات پر آری کےلیے  آپ کے پاس جمع رہتی۔ آپ انتہائی راست گو انسان تھے۔ آنے والوں سے وجہ اللہ پیارا اور شفقت فرماتے تھے۔ فقر و وفاقہ اور ترک و تفرید میں اپنے اسلام کا نمونہ تھے۔ آپ اپے والد گرامی حضرت عثمان زندہ پیر چشتی صابری علیہ الرحمہ کے مرید و خلیفہ اور جانشین تھے۔           جب آپ کے وال۔۔۔

مزید

مصلح عظیم، مرد میدان، امیر جند اللہ حضرت پیر حافظ محمد شاہ غازی بھیروی

مصلح عظیم،مرد میدان،امیر جند اللہ حضرت پیر حافظ محمد شاہ غازی بھیروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           مصلح عظیم،مرد میدان،امیر جند اللہ حضرت پیر حافظ محمد شاہ غازی ابن حضرت امیر السالکین پیر امیر شاہ (قدس سرہما) تقریباً ۱۳۰۸ھ؍۱۸۹۰ء میں بھیرہ ضلع سرگودھا میں رونق افزائے وار دنیا ہوئے۔آپ کا سلسلۂ نسب حضرت شیخ الاسلام بہاء الحق و الدین ابو محمد زکریا سہروردی ملتانی قدس سرہ (جن کی دینی خدمات تاریخ اسلامی کا رشن ترین باب ہیں) سے ہوتا ہوا اصحاب صفہ میں سے صحابیٔ رسول حضرت ہبار رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔قریباً تین سو سال پہلے حضرت شیخ الاسلام کے خاندان کے ممتاز فرد حضرت دیوان پیر فتح شاہ رحمہ اللہ تعالیٰ بھیرہ میں تشریف لائے اور شدو ہدایت اور تبلیغ اسلام کا وہ چراغ روشن کیا جو آپ کی اوالاد امجاد کی بدولت ہمیشہ در خشندہ وتابند رہا حتیٰ کہ یہ مر۔۔۔

مزید

حضرت شیخ احمد قادری

حضرت شیخ احمد قادری رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت سید محمد موسیٰ شاہ غوث گیلانی اول

  حضرت سید محمد موسیٰ شاہ بن سید محمد عابد بن سید عبدالجلیل جیلانی گھوٹکی(سندھ) کے جیلانی سادات کرام کی حویلی میں تولد ہوئے۔ سلسلہ نسب یوں ہے: الشیخ ابو صالح سید موسیٰ شریف عارف باللہ بن سید محمد عابد بن سید عبدالجلیل بن سید کمال الدین بن سید مبارک شاہ عادلپوری بن سید حسین دہلوی بن سید محمد مکی العربی بن سید یونس بن سید احمد بن سید جعفر بن سید عبدالقادر بن سید حسین بن ابو نعمان بن سید حمید الدین بن سید عبدالجلیل بن سید عبدالجبار بن شیخ محی الدین ابو محمد سید عبدالقادر حسنی حسینی جیلانی غوث اعظم پیران پیر دستگیر رضی اللہ عنہ (آستانہ عالیہ قادریہ بغداد شریف ) حضرت سلطان باہوکا اثر: حضرت موسیٰ شاہ کم سنی میں یتیم ہو گئے تھے والدہ ماجدہ نے پرورش کی۔ گھوٹکی میں ایک گلال شخص رہتا تھا ، وہ سلطان العارفین حضرت سلطان باہو قدس سرہ ( متوفی ۱۱۰۲ھ)کے فیض یافتہ مرید تھے۔ اس پر ہدایت کے آثار اور ف۔۔۔

مزید

حضرت سید عبد اللہ گیلانی

حضرت سید عبد اللہ گیلانی رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ سید ابو علی صالح محمد گیلانی حلبی

حضرت علامہ سید ابو علی صالح محمد گیلانی حلبی علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید