مناظر اعظم حضرت علامہ مولانا محمدعمر اچھروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: محمد عمر۔لقب: مناظرِ اسلام۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا محمد عمر بن مولانا محمد امین بن عبدالمالک قریشی۔آپ حضرت غلام محی الدین قصوری علیہ الرحمہ کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ 1901ء کوقصبہ "شیروکانہ" ضلع قصور پنجاب (پاکستان ) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی۔ علوم دینیہ مولانا صلاح الدین، مولوی محمد حسین لکھوی،مولوی عطاء اللہ لکھوی،مولوی محمد عالم سنبھلی(لاہور)سے پڑھے۔ امام اہلسنت امام احمد رضا قادری علیہ الرحمہ کے شاگرد رشید مولانا محمد حسین (امام و خطیب پلٹن فیروز پور)کے ہاں کچھ عرصہ زیر تعلیم رہے ۔آپ نے مدرسہ رحیمیہ دہلی میں درس حدیث کی تحصیل کی اور سند مولوی عبداللہ روپڑی اہل حدیث،سے حاصل کی۔مولانا احمد علی سہارنپوری تلمیذ۔۔۔
مزیدحضرت مولانا قاضی ابو الخیر عبد اللہ جتوئی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا الحاج قاضی ابو الخیر عبداللہ بن حاجی حافظ محمد یات جتوئی گوٹھ کھڈیوں نزد سیتاواہ (ضلع ٹھٹھہ) میں ۱۲۵۳ھ/۱۸۱۳ء میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم اپنے والد صاحب سے حاصل کی اس کے بعد مولانا ابو اسحاق عبدالغفور دھوبی، مولانا غلام صدیق لواری اور مولانا محمد صدیق دھوبی ٹھٹوی کے پاس تعلیم حاصل کی، آخر الذکر کے پاس درسی نصاب کی تکمیل کرکے فارغ التحصیل ہوئے۔ علامہ شیخ الاسلام محمد عابد سندھی محدث مدنی علیہ الرحمۃ سے بھی استفادہ کیا تھا۔ بیعت: آپ سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ میں حضرت خواجہ عبدالرحمن سرہندی فاروقی قدس سرہ سے بیعت تھے۔ درس و تدریس: بعد فراغت اپنے گوٹھ میں مدرسہ قائم کیا جہاں درس و تدریس کا مشغلہ جاری رکھا۔ والد ماجد کے انتقال کے بعد گوٹھ آمری (تحصیل جاتی ضلع ٹھٹھہ) میں مستقل سکونت اختیار کی۔ وہیں پر بھی ۔۔۔
مزیدحضرت ابوعبداللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۱۳ / رمضان المبارک ۳۶۵ھ میں گیلان میں پیدا ہوئے۔ ۲۴ / رجب المرجب ۳۸۷ھ میں اپنے والد مکرم سے بیعت ہو کر خلافت حاصل کی۔ ربیع الاوّل ۴۷۳ھ میں وصال فرمایا اور گیلان میں دفن ہوئے۔ (شریفُ التواریخ)۔۔۔
مزیدذکر حضرت شیخ کبیر الدین اسمٰعیل سُہروردی رحمۃ اللہ علیہ پوتے اور مرید کے تھے اور چند سے مخدوم میں حاضر رہ کر ولایت اور کرامت میں مشہور ہوئے اور آدھی رات سے روضہ مخدوم پر صبح تک عبادت میں مشغول رہتے تھے۔وفات حضرت کی ۸۲۵ھ میں ہوئی۔۔۔۔
مزید