حضرت شیخ یحیی بن وجہ اللہ عظیم آبادی علیہ الرحمۃ نام ونسب: آپ کا نام یحیٰ اور والد کا نام وجہ اللہ جو کہ کاملین و صالحین میں سےتھے جن کو دیکھ کر خدا یاد آجاتا تھا۔ سیرت وخصائص: عالمِ ربانی، قدوۃ العلماء،فقیہ ملتشیخ یحیٰ بن وجہ اللہ عظیم آبادی حسینی رضوی رحمۃ اللہ علیہ جس طرح آپ اپنے وقت کے ایک بہت بڑے عالم تھے اِسی طرح عظیم المرتبت اولیاء میں سے آپ کا شمار ہوتا تھا۔آپ نےحصولِ علمِ دین کے لئے کئی مقامات کا سفر کرکےعلومِ عقلیہ ونقلیہ پرعبورحاصل کیا۔ علمِ دین کی حصول سے فراغت کے بعد آپ خدمتِ خلق کی طرف متوجہ ہوکر عوام کےظاہر وباطن کی اصلاح فرمائی ۔اور جس طرح عوام آپ کے فیض سے مستفیض ہوتے اسی طرح جلیل القدر علمائے کرام بھی آپ سے استفادہ فرماتے تھے کہ جن میں علامہ شیخ احمد ابو الخیر مکی علیہ الرحمہ کا نام سرِ فہرست ہے۔ وصال:آپ علیہ الرحمہ کا وصال 24 ذی قعدہ1302 ھ/۔۔۔
مزیدحضرت مولانا شیخ مراد اللہ تھانیسری رحمۃ اللہ علیہ سیرت و خصائص: شیخ مراد اللہ تھانیسری فاروقی نسب، مجددی ومظہری مشرب،شیخ نعیم اللہ بہرائچی کے خلیفہ وجانشین تھے۔لکھنؤ میں چالیس سال سے زیادہ عرصہ مجددیہ،مظہریہ طریقہ کی ترویج میں مشغول رہے۔ ایک جہاں کو شرک و بدعت کی تاریکی سے نجات بخشی اور ترکِ دنیا، تجرید، اتباعِ سنتِ نبوی ﷺ، تزکیہ نفس اور تہذیبِ باطن میں مخلوق کی رہنمائی فرمائی۔ وصال: 82 کی عمر میں21 ذو القعدہ 1248ھ/بمطابق 1اپریل 1833ء میں اس سرائے فانی سے رحلت فرمائی۔ ماخذ مراجع: تذکرۂ علمائے ہند۔۔۔
مزیدحضرت علامہ محمد بن عمر المعروف ابن السراج رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ محمد بن عمر بن شہاب الدین محمود بن ابی بکر بن عبد القاہررازی المعروف بہ ابن السراج: ابی العباس احمد سروجی کی سبط میں سے بڑے عالم فاضل،فقیہ، مفتی تھے۔نجم الدین ابراہیم طرسوسی عمر تلمیذ حصیری سے حاصل کی اور شنبہ کے روز ۲۰؍ذیعقد ۷۶۶ھ میں وفات پائی۔’’ماہِ خلق‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔ حدائق الحنفیہ۔۔۔
مزیدحضرت علامہ عبدالغنی بن عبدالعلی حنفی رامپوری علیہ الرحمۃ۔۔۔
مزید