حضرت شاہ اعلی عبدالسلام پانی پتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کااسمِ گرامی عبد السلام پانی پتی اور لقب:شاہ اعلیٰ تھا۔ تاریخِ ولادت: شاہ اعلیٰ کی ولادت 890 ھ میں ہوئی۔ بیعت وخلافت: آپ کو اپنے والد نظام الدین رحمۃ اللہ سے خرقۂ خلافت ملا پھر آپ نے شیخ نظام نارنولی سے بھی ارادت وخلافت پائی۔ سیرت وخصائص: شاہ اعلیٰ عبد السلام پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ اعلیٰ مراتب اور بلند درجات کے مالک تھے۔ ایک شخص" اللہ دیا "جو آپ کا مرید تھا نے آپ کے ملفوظات اور واقعات پر ایک کتاب لکھی جس کا نام" جواہر اعلیٰ" تھا۔ اُس میں آپ کے تمام حالات اور مقامات لکھے گئے ہیں۔ ان کا اپنا نام عبد السلام تھا مگر نارنولی نے آپ کو شاہ اعلیٰ لقب دیا۔ سیر الاقطاب کے مصنف فرماتے ہیں کہ شاہ اعلیٰ ابتدائی عمر میں بابر کے ایک امیر خرا خان کی نوکری کرتے تھے کچھ عرصے کے بعد ان کا کاروبار اس قدر کم۔۔۔
مزید
آپ کا نام الحاج بشیر احمد خان قادری جیلانی تھا آپ کی ولادت بروز جمعۃ المبارک ۱۰ شعبان ۱۳۳۵ ہجری کو ہوئی اور آپ کا وصال مبارک بروز منگل ۲۴ ربیع الاول ۲۰۰۳ کو ہوئی۔۔۔۔
مزید
شیخ الحدیث علامہ سر دار احمد فیصل آبادی علیہ الرحمۃ۔۔۔
مزید
حضرت مولانا الحاج محمد یوسف نوشاہی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:محمدیوسف۔لقب:بابو،نوشاہی۔پورانام اسطرح ہے:مولانا بابو محمد یوسف نوشاہی علیہ الرحمہ ۔والدکااسمِ گرامی:حافظ کرم الٰہی علیہ الرحمہ۔آپ کے اجداد میں سےجگجیت سنگھ کھو کھرراجپوت،بجواڑہ کے حاکم تھے۔حضرت اورنگ زیب عالمگیر رحمہ اللہ تعالیٰ کے زمانے میں حلقہ بگوش اسلام ہوئے توان کا نام نواب محمد رحمت اللہ رکھاگیا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1304ھ،مطابق1886ءکو"موضع مردانہ" ضلع شیخوپورہ میں پیدا ہوئے۔ مولانا محمد یوسف سن شعور کو پہنچنے کے بعد جب علوم دینیہ سے بہرہ ور ہوئے توا زراہ انکسار آیۂ مبارکہ "وکلبہم باسط ذراعیہ بالوصید"(1304ھ)سےاپنی تاریخ ِولادت اخذ فرمائی۔ بیعت وخلافت: آپ سلسلۂ عالیہ قادریہ نوشاہیہ میں حضرت مولانا محمد اعظم رحمہ اللہ تعالیٰ سے ۔۔۔
مزید
حضرت علامہ مولانا فضل احمد صوفی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مولانا فضل احمد صوفی۔والد کا اسمِ گرامی:سلطان الواعظین خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا عبدالاحد محدث پیلی بھیتی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا فضل احمد صوفی بن مولاناعبدالاحد محدث پیلی بھیتی بن مولانا شاہ وصی احمد محدث سورتی بن مولانا محمد طیب بن مولانا محمد طاہرعلیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ سلطان الواعظین خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا عبدالاحد محدث پیلی بھیتی کےمنجھلے صاحبزادے فضل احمد صوفی اپنے برادر مولانا حکیم قاری احمد پیلی بھیتی کے ساتھ 28/ذوالحجہ 1329ھ،مطابق 20/ دسمبر 1911ء بروز بدھ اپنے ننھیال گنج مراد آباد ( ضلع کانپور )میں جڑواں پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے والد اور چچا مولانا عبدالحئی پیلی بھیتی سے حاصل کی۔ صرف ونحو کی کچھ کتابیں مولانا فضل حق رحمانی پیلی بھیتی سے پڑھیں پھر کانپور چلے گئے ۔۔۔۔
مزید
حضرت خواجہ میر درد دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:آپ کا اسمِ گرامی سید خواجہ میر اور درد تخلص تھا۔والد ماجد کا نام خواجہ محمد ناصر تھا جو فارسی کے اچھے شاعر تھے اور عندلیب تخلص رکھتے تھے۔ نسب: خواجہ بہاو الدین نقشبندی اور والدہ کی طرف سے حضرت غوث اعظم سے ملتا ہے۔رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم تاریخ ومقامِ ولادت:خواجہ میر درد دہلی میں 1720ءمیں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: خواجہ میر درد دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ظاہری و باطنی کمالات اور جملہ علوم اپنے والد سے حاصل کیے ۔ بیعت وخلافت: خواجہ میر درد رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد ماجد کے مرید وخلیفہ تھے۔ سیرت وخصائص: خواجہ میر درد دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ صاحب ِ کرامات وکمالات تھے۔آپ نے درویشانہ تعلیمِ روحانیت کو جلا دی اور تصوف کے رنگ میں ڈوب گئے۔ آغاز جوانی میں سپاہی پیشہ تھے۔ پھر دنیا ترک کی اور والد صاحب کے انتقال کے بعد سجادہ نش۔۔۔
مزید
حضرت خواجہ یوسف بن محمد بن سمعان علیہ الرحمۃ آپ محمد بن ابی احمد کے ہمشیرہ زاد اور ان کے مرید و ترتیب یافتہ ہیں۔ خواجہ محمد ۶۵ سال تک عیالدار نہیں ہوئے۔ایک ان کی ہمشیرہ تھی جن کی وہ خدمت کیا کرتے تھے۔ان کا کھا نا پہننا ان کے ہاتھ کے کاتے ہوئے سے ہوتا تھا۔آپ کا سن چالیس سال تک پہنچا تھا۔بھائی کی خدمت اور خدا کی بندگی کی وجہ سے نکاح کی خواہش نہ رکھی تھی۔ آپ رات خواجہ محمد ان کے پدربزر گوار نے خواجہ ابو احمد کو خواب میں دیکھا کہ یوں کہتے ہیں۔تمہاری ولایت میں فلاں شخص ہے۔محمد بن سمعان اس کا نام ہے۔جس نے علم تحصیل کیا ہے اور زمانہ کی اصلاح کردی ہے۔ تم اپنی ہمشیرہ کا نکاح کردو۔خواجہ نے ان کو طلب کیا اور اپنی ہمشیرہ کا نکاح ان سے کردیا۔پھر وہ بھی چشت میں رہ گئے تھے۔خواج۔۔۔
مزید
حضرت مولانا شاہ نسیم احمد دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت مولانا شاہ نسیم احمد دہلوی۔لقب:استاذا لعلماء۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت مولانا شاہ نسیم احمد دہلوی بن مولانا حبیب احمد دہلوی بن مولانا حسن علی علیہم الرحمہ۔مولانا نسیم احمد صاحب کے دادا مولانا حسن علی صاحب تھے۔ جو دہلی کے قدیمی باشندے تھے۔ انہوں نےحضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلوی اور حضرت شاہ عبد القادر دہلوی سے علوم دینی کی تعلیم حاصل کی۔ دہلی میں فوت ہوئے۔ مولانا حسن علی صاحب کے صاحبزادے مولانا حبیب احمد صاحب تھے جو دہلی میں 1270ھ کو پیدا ہوئے۔ مولانا شاہ کرامت اللہ دہلوی سے تکمیل علوم کی۔ پہلے مدرسہ فتح پوری دہلی میں مدرس قائم ہوئے۔ بعد میں صدر مدرس مقرر ہوئے۔ دہلی ہی میں آپ کا انتقال ہوا۔ مولانا حبیب احمد صاحب کے چار صاحبزادے بشیر اح۔۔۔
مزید
حضرت مولانا قاری عبدالرزاق کشمیری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:علامہ قاری عبدالرزاق کشمیری۔علاقۂ کشمیر کی نسبت سے’’کشمیری‘‘ کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: علامہ قاری عبدالرزاق بن مولانا عبدالغفور خان علیہماالرحمہ۔ آپ اپنے والد کے ہاں تین صاحبزادیوں کے بعد پہلی نرینہ اولاد تھے ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1351ھ مطابق 1932ء کو ’’تتر وٹ،پاڑہ‘‘ کے مضافات تحصیل راولا کوٹ،ضلع پونچھ، آزاد کشمیر میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے والد صاحب سے حاصل کی پھر پرائمری اسکول رٹھاڑہ میں داخل کرادیا ۔ جب آپ نے سال سوم کا امتحان پاس کیا تو والد گرامی نے فارسی کتب پڑھنے کیلئے آپ کے چچا مولانا محمد سعید خان کے پاس بھیجا جو کہ گاوٗں رٹھارہ میں ہی مقیم تھے ۔ آپ نے فارسی کا مشہور رسالہ ’’کریما ‘&۔۔۔
مزید