جدّ اعلیٰ ساداتِ مارہرہ حضرت میر سید محمد صغریٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت میر سید محمد صغریٰ خاندانِ برکات کے مورثِ اعلیٰ ہیں۔ ہندوستان میں خاندانِ برکات کا آغاز آپ ہی سے ہوا۔ سلسلۂ نسب: میر سید محمد صغریٰ بن سید علی بن سید حسین بن سید ابو لفرح ثانی بن سید ابو الفراس بن سید ابو الفرح واسطی رحمہم اللہ تعالیٰ اجمعین۔ بلگرام سے ہجرت: آپ سے پہلے آپ کے دادا حضرت سید حسین بن سیدابو الفرح ثانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سیر و سیاحت فرماتے ہوئے بلگرام کے پاس موضع ’’پینوٹی‘‘ میں تشریف لائے اور ایک ٹیلے پر قیام کیا۔ اہم واقعہ : پینوٹی کے ایک مسلمان نے آپ (حضرت سید حسین قدس سرہٗ) کو گائے بطور تحفہ پیش کی۔آپ نے اسے ذبح کر کے اپنے ساتھیوں کو کھلادیا۔ اس پر بلگرام کا سردار سیخ پا (آگ بگولا) ہوگیا اور اس نے راجہ سانڈی اور قنوج۔۔۔
مزیدحضرت سید ابو الفرح واسطی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: سید ابو الفرح واسطی، مشرقی عراق کے ایک شہر’’واسط‘‘ سے تعلق رکھنے کی نسبت سے واسطی کہلاتے ہیں۔ سلسلۂ نسب: سید داؤد بن سید حسین بن سید یحییٰ بن سید زید سوم بن سید عمر بن سید زید دوم بن سید علی عراقی بن سید حسین بن سید علی بن سید محمد بن سید عیسیٰ موتم الاشبال رحمہم اللہ تعالیٰ۔ ایک بار حاکم واسط سے کوئی امر غیر شرعی صادر ہوا، آپ نے اس کے دربار میں جاکر تنبیہ فرمائی، حاکم تو خاموش رہا مگر بعد میں اپنے حاشیہ نشینوں کے بہکاوے میں آکر آپ کو واسط سے چلے جانے کو کہا۔ آپ نے اولی الامر کی اطاعت کو واجب سمجھ کر واسط کو خیرباد کہا اور محمود غزنوی کے عہد سلطنت میں غزنی پہنچے۔ سرہند آمد: غزنی کے بعد آپ سر۔۔۔
مزیدسید عیسیٰ موتم الاشبال تاریخ پیدائش : ۱۲۰ھ اور تاج العلماء کی تحقیق کے مطابق ۱۰۷ھ ہے۔ والد کا نام: حضرت سیدنا زید شہید بن سیدنا امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہما لقب : موتم الاشبال۔ موتم الاشبال کا کیا معنی ہے اور یہ لقب ہونے کی کیا وجہ ہے؟ ’’موتم الاشبال‘‘ کا معنی ہے شیروں کے بچوں کو یتیم کردینے والا۔ ظالم و جابر حکمرانوں سے جان و مال اور عزت و شرافت کی حفاظت کے لیے آپ ’’واسط‘‘ کے جنگلوں میں رہتے تھے جہاں شیر کثرت سے رہتے تھے آپ ان کے شر سے بچنے کے لیے انہیں مکوں اور گھونسوں سے مار ڈالتے تھے اس لیے یہ لقب ہوگیا۔ اولادِ امجاد: جواب: چار (۱) سید احمد مختفی (۲) سید زید (۳) سید محمد (۴) سید حسین ساداتِ مارہرہ کے جدّ ِاعلیٰ : سید محمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جو حضرت موتم الاشبال کے سنجھلے بیٹے۔۔۔
مزیدسید الاشجعین زید شہید سنِ پیدائش: ۷۵ھ ۔ والد اور والدہ کا نام : والد کا نام حضرت امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور والدہ کا نام حضرت جیدا رضی اللہ تعالیٰ عنہا ہے۔ حضرت زید شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا حضرت امام باقر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رشتہ: حضرت زید رضی اللہ عنہ رشتے میں حضرت امام باقر کے چھوٹے بھائی ہیں۔ علمی امتیاز : امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا:’’ میں نے حضرت زید کو دیکھا جیسا ان کے اہل بیت کو دیکھا پس میں نے ان کے زمانے میں ان سے بڑا فقیہ ، صاحب علم، حاضر جواب اور روشن بات کہنے والا نہ دیکھا۔‘‘ آپ کی مہر مبارک پر کیا کندہ تھا؟ ’’إصبر توجر اصدق تنجح‘‘ صبر کر اجر ملے گا، سچ بول نجات۔۔۔
مزیدمعمر بزرگ حضرت مولانا سید عبد الغفور شاہ معمر بزرگ حضرت مولانا سید عبد الغفور شاہ (شیخوپورہ،پاکستان) مورخہ 06 جمادی الاولیٰ 1439ہجری بمطابق 24 جنوری 2018ء کو رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔اللہ رب العزت ان کی بخشش و مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔۔۔
مزیدپروفیسر سائیں محمد شفیق نقشبندی مجددی نعمتی گوجروی پروفیسر سائیں محمد شفیق نقشبندی مجددی نعمتی گوجروی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔اللہ رب العزت ان کی بخشش و مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ ان کی نمازِ جنازہ ڈگری کالج گوجرہ میں دن 1 بجے ادا کی گئی۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔۔۔
مزید