اتوار , 07 جمادى الأول 1448 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Sunday, 18 October,2026

حضرت شیخ عز الدین بن امام محمد بن جعفر کتانی

حضرت شیخ عز الدین بن امام محمد بن جعفر کتانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالم حضرت شیخ عز الدین بن امام محمد بن جعفر کتانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ دارِ بیضاء مراکش میں 16 ذو القعدۃ 1438 ہجری بمطابق 8 اگست 2017ء کو وصال فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔

مزید

محدث مراکش حضرت علامہ حافظ عبد اللہ بن عبد القادر تلیدی

محدث مراکش حضرت علامہ حافظ عبد اللہ بن عبد القادر تلیدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالم محدثِ مراکش ، سلسلہ شاذلیہ درقاویہ کے مرشد، صاحبِ تصانیفِ کثیرہ، علامہ حافظ عبد اللہ بن عبد القادر تلیدی بروز ہفتہ 13 ذوالقعدۃ 1438 ہجری بمطابق 5 اگست 2017ء کو شام کے وقت اس دنیائے فانی سے رحلت فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔

مزید

استاذ الاساتذہ حضرت علامہ مولانا اعجاز احمد صاحب (استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور)

استاذ الاساتذہ حضرت علامہ مولانا اعجاز احمد صاحب (استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالم استاذ الاساتذہ حضرت علامہ مولانا اعجاز احمد صاحب (استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ذوالقعدۃ 1438ہجری بمطابق 27 جولائی 2017ء بروز جمعرات نمازِ مغرب سے قبل اس دارِ فانی سے طویل علالت کے انتقال فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔

مزید

قطب مکہ مکرمہ شیخ الدلائل حضرت علامہ شیخ عبد الحق الہ آبادی مہاجر مکی

قطب مکہ مکرمہ شیخ الدلائل حضرت علامہ شیخ عبد الحق الہ آبادی مہاجر مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمد عبدالحق۔لقب:شیخ الدلائل،قطبِ مکۃ المکرمہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: محمد عبدالحق بن شاہ محمد بن یار محمد مہاجر مکی(علیہم الرحمہ)۔آپ صدیقی  النسب تھے۔ تاریخِ ولادت:  آپ علیہ الرحمہ 1252ھ بمطابق 1836ء میں الہ آباد (انڈیا) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: مولانا تراب  علی لکھنوی اور مولانا عبد اللہ صاحب  وغیرہ سے درسیات پڑھیں۔ایک وقت آیا کہ آپ مفسر،محدث  متکلم اور اپنے وقت کے عظیم فقیہ وصوفی،اور شیخ الدلائل کے لقب سے مشہور ہوئے۔ بیعت وخلافت: حضرت مولانا  عبد اللہ  صاحب  گور کھپوری سے بیعت  ہوئے۔ سیرت وخصائص: آپ مفسر، فقیہ حنفی  اور اس کے اصول کے عالم و فلسفی اور تصوف میں  سیدنا  محی الدین  ابن  عربی  قدس سرہ کے۔۔۔

مزید

شیخ محمد بن علی حصکفی

شیخ محمد بن علی حصکفی رحمۃ اللہ علیہ(صاحبِ در مختار) نام ونسب: اسمِ گرامی:شیخ فقیہ محمد بن علی حصکفی :لقب:علاؤالدین حصکفی۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے: محمد بن علی بن محمد بن علی بن عبد الرحمٰن بن محمد بن جمال الدین بن حسن بن زین العابدین۔(علیہم الرحمہ) حصکفی نسبت کی وجہ تسمیہ: دیارِ بکر میں ایک چھوٹا ساقصبہ"حصن کیفا"ہے۔جسے آجکل "شرناخ"کہا جاتا ہے،کی نسبت سے حصکفی کہا جاتاہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت 1025ھ بمطابق 1616ء کو دمشق میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی ،آپ کے والدِ گرامی اپنے وقت کے جید عالمِ دین تھے۔علامۂ زمان امام محمد محاسنی خطیب دمشق سے درسِ حدیث لیا۔اس کے بعد "رملہ" کی طرف تشریف لے گئے،وہاں شیخ الحنفیہ فقیہ خیر الدین رملی سے فقہ حاصل کی،ان کے علاوہ شیخ فخربن زکریا مقدسی حنفی ،شیخ صفی قشاشی،شیخ منصور بن علی السطوحی،شیخ ایوب خلوتی،شیخ عبد الباقی حنبلی (ع۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ حذیفہ مرعشی

حضرت خواجہ حذیفہ مرعشی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:خواجہ حذیفہ۔لقب: سدیدالدین،المرعشی،رکن الکعبہ۔والد کا اسمِ گرامی:ابنِ قتادہ۔ تحصیلِ علم: سات سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کرلیا تھا۔حضرت خواجہ فضیل  بن عیاض ،اور خواجہ ابراہیم  بن ادہم کی صحبت میں کامل واکمل ہوئے۔آپ علیہ الرحمہ اپنے وقت کے سب سے بڑے عالم اور فقیہ بے بدل تھے۔فقہ وتصوف میں آپ نے کثیر مفید کتب تصنیف فرمائیں۔ بیعت وخلافت: ظاہری علوم میں تکمیل کے بعدحضرت خضر علیہ السلام کی راہنمائی میں حضرت ابراہیم بن ادہم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔تکمیلِ سلوک کے بعد آپ نے خرقۂ خلافت حضرت خواجہ ابراہیم بن ادہم سے حاصل کیا ، اور حضرت خواجہ  ابراہیم نے جو نعمت حضرت خضرعلیہ السلام، حضرت امام باقررضی اللہ عنہ اور خواجہ فضیل بن عیاض علیہ الرحمہ سے حاصل کی تھی آخر عمر میں آپ نے تمام خواجہ حذیفہ کے حوالہ کردی اور اپنا جانشین مقرر۔۔۔

مزید

ہدایت اللہ رامپوری

حضرت مولانا ہدایت اللہ رامپوری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی مولانا ہدایت اللہ بن مولانا رفیع اللہ خان ہے۔ آپ کا آبائی وطن سوات تھا۔ مقامِ ولادت: آپ مولانا رفیع اللہ خان کے گھر محلّہ الف خان رام پور میں پیدا ہوئے، لیکن ہمیں تاریخِ ولادت بسیار کوشش کے باوجود نہ مل سکی۔ تعلیم وتربیت: ابتدائی کتابیں والدِ ماجد سے پڑھیں، صرف ونحوحافظ غلام علی سے اور منطق میر زاہد تک مولانا جلال الدین (المتوفّٰی 1313ھ) سے حاصل کی۔پھرحضرت علامہ مولانا فضلِ حق خیر آبادی علیہ الرحمۃ کے ورودِ رام پور کے بعد حلقہ تلامذہ میں داخل ہوکر تمام علو م وفنون میں کمال حاصل کیا، اور حدیث مولانا عالم علی حسینی نگینوی (المتوفّٰی 1295ھ)  سے حاصل کی۔ بیعت وخلافت: اپنے استاذِگرامی مولانا جلال الدین علیہ الرحمۃ کےبرادرِ اصغر حضرت شاہ چھوٹے میاں علیہ الرحمۃ کے دستِ حق پرست پرسلسلۂ عالیہ قادریہ میں بیع۔۔۔

مزید

عبداللہ بلگرامی، حافظ سید

حافظ سید عبداللہ بلگرامی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: حافظ سید  عبداللہ بلگرامی۔حنفی المذہب۔قادری المشرب۔سلسلہ نسب:آپ  سید آل احمد واسطی بلگرامی کے بیٹے تھے۔آپ کا سلسلہ نسب چند واسطوں سے حضرت سیدنا زین العابدین رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت:21/جمادی الاول 1248ھ،بمطابق1832ء ،"قصبہ بلگرام"میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:سید عبد اللہ بلگرامی علیہ الرحمہ نے 12 سال کی قلیل عمر میں ناظرہ قرآن ِ پاک اور فارسی کی مروجہ کتب مکمل فرمالیں تھیں۔صرف ونحو اور منطق کی ابتدائی کتابیں جناب مولانا محمد سلامت اللہ بد ایونی کا نپوری کے بعض شاگر دوں سے پڑھیں،اس کے بعد قطبی سے شرح سلم حمد اللہ تک، خاص مولانا سلامت اللہ بدایونی سےپڑھیں،منطق و فلسفہ کی بقیہ کتا بیں،عربی قصائد ،استاذالکل مجاہدِ جنگِ آزادی مولانا فضل حق خیر آبادی علیہ الرحمہ  سے رام پور اور لکھنؤ میں پڑھیں،اس کےبعد۔۔۔

مزید

عبد الواحد بلگرامی، سند المحققین، میر سیّد

 عبد الواحد بلگرامی، سند المحققین، میر سیّد نام ونسب: اسمِ گرامی: میر سیّد عبد الواحد بلگرامی ۔لقب:سند المحققین۔ ’’شاہد‘‘ تخلص فرمایا کرتے تھے۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: سیّد شاہ عبد الواحد بن سیّد شاہ ابراہیم بن سیّد شاہ قطب الدین علیہم الرحمۃ۔آپ کا سلسلۂنسب چند واسطوں سے حضرت سیّدنا امام زین العابدین رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت: حضرت تاج العلما (علامہ سیّد محمد میاں قادری برکاتی مارہروی﷫) کی تحقیق کے مطابق آپ کی تاریخِ ولادت:915ھ/ یا 916ھ ہے۔ایک قول 912ھ کا بھی ہے۔ تحصیلِ علم: خاندانی روایات کے مطابق آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والدِ گرامی سے حاصل کی۔ آپ اپنے وقت کے بہت بڑے عالم اور صاحبِ تصانیف بزرگ تھے۔آپ نے درسِ نظامی کی معروف کتاب ’’کافیہ‘‘  کی شرح تا بحث غیر منصرف، تصوف کی اصطلاحات میں حل فرمائی ہے،لیکن بسیار۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا عبد الوہاب صدیقی

حضرت علامہ مولانا عبد الوہاب صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید