اتوار , 07 جمادى الأول 1448 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Sunday, 18 October,2026

حضرت شیخ سید محمد خالد بن محمد مکی کتانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت شیخ سید محمد خالد بن محمد مکی کتانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالم حضرت شیخ سید محمد خالد بن محمد مکی کتانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (دمشق ، شام) بروز جمعۃ المبارک 26 جمادی الاخریٰ 1438ہجری بمطابق 24 مارچ 2017ء رات میں مدینہ طیبہ میں انتقال فرماگئے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔

مزید

حسن حقانی اشرفی، استاذ العلماء علامہ مولانا مفتی محمد

استاذ العلماء علامہ مولانا مفتی محمد حسن حقانی اشرفی نام :                              محمد حسن حقانی والد گرامی:                    مفتی اعظم آگرہ عبدالحفیظ تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت ماہ دسمبر  1930ء /1349ھ کو  ’’ٹانڈہ ‘‘ ضلع فیض آباد یوپی ا نڈیا میں ہوئی ۔  سلسلہ نسب  :  مفتی حسن حقانی بن مفتی عبدالحفیظ حقانی بن مولانا عبدالمجید آنولوی  بن شیخ عبدالکریم بن شیخ عبداللہ۔ (رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم وتربیت اپنے گھرپرہوئی،1937ء میں دہلی سے حفظ قرآن کا آغاز۔۔۔

مزید

ہادی علی خاں, حکیم محمد

ہادی علی خاں, حکیم محمد۔۔۔

مزید

الحاج سردار ولی خاں

الحاج سردار ولی خاں علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت خلیل الرحمن بہاری

مولانا خلیل الرحمن صاحب بہاری﷫ (بہار) خلیفہ اعلی حضرت جناب مولاناخلیل الرحمن صاحب ﷫، آپ ﷫ کو اعلیٰ حضرت امام اہل سنت امام احمد رضا خاں قادری﷫ نے اجازت و خلافت عطاء فرمائی تھی۔ امام اہل سنت﷫ نے جو خلافت و اجازت کا اشتہار شائع فرمایا تھا اس میں مولانا خلیل الرحمن صاحب ﷫ کا ذکر بایں الفاظ موجود ہے: ’’جناب مولانا مولوی محمد خلیل الرحمن صاحب بہاری ﷫، مدرس مدرسہ عربیہ مدراس،عالم واعظ مجاز طریقت‘‘۔ (تذکرہ خلفائےاعلیٰ حضرت، ص10) آپ﷫کےمزید حالات معلوم نہیں ہوسکے۔ احباب اہل سنت سے گزارش ہے کہ جن کے پاس آپ ﷫ کی معلومات ہوں وہ افادۂ عام کےلئے ’’ضیاءِ طیبہ‘‘کے ای میل ایڈریس ( info@ziaetaiba.com) پر بھیج کر اس کا ر خیر میں تعاون فرمائیں۔ ہم ان شاء اللہ تعالیٰ اس کو ویب سائٹ پر (Upload) کردیں گے۔۔۔۔

مزید

حضرت علامہ شیخ احمد الشمس القادری

حضرت علامہ شیخ احمد الشمس القادری  رحمۃ اللہ علیہ       نام ونسب: اسمِ گرامی:شیخ احمدالشمس۔کنیت:ابولعباس۔لقب: المالکی،الشنقیطی۔ آپ کا سلسلۂ نسب قبیلہ اداوالحاج سے ملتا ہے جن کی خاندانی  نسبت قبیلۂ انصار سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1240ھ کومراکش میں ہوئی۔ تحصیلِ علم : آپ سیدی محمد مصطفٰی ماء العینین قدس سرہ العزیز کے شاگرد و مرید اور خلیفہ  و اماد تھے۔  1279ھ میں ہجرت فرما کر مدینہ طیبہ آگئے، شیوخ و محدثین مدینہ میں بلند مقام والے تھے،قلیل الکلام اور قناعت پسند تھے، محدث حجاز کے لقب سے معروف تھے۔ بیعت وخلافت:  آپ سیدی محمدمصطفیٰ ماء العینین کےمریدوخلیفہ تھے۔ سیرت وخصائص: قدوۃ السالکین ،امام المحدثین،شیخ المتقین،محدث اعظم حجاز، حضرت علامہ ابو العباس شیخ احمد الشمس المالکی الشنقیطی رحمۃ اللہ علیہ۔آپ علیہ الرحمہ علم ۔۔۔

مزید

حضرت ابو عبداللہ محمد داستانی

حضرت ابو عبداللہ محمد داستانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسم گرامی محمد بن علی داستانی تھا۔ لقب شیخ المشائخ پایا۔ آپ کی نسبت تین واسطوں سے شیخ عمر بسطامی جو حضرت شیخ بایزید بسطامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے خواہر زادہ اور خلیفہ تھے سے ملتی ہے۔ حضرت ابوالحسن خرقانی کے احباب میں سے تھے۔ ظاہری اور باطنی علوم میں ماہر تھے۔ شیریں کلام اور خوش بیان تھے۔حضرت داتا گنج بخش﷫ اپنی کتاب کشف المحجوب میں لکھتے ہیں کہ میں نے حضرت شیخ ہیتی سے جو آپ کے احباب میں سے تھے۔ سنا ہے۔ کہ ایک دفعہ بسطامی میں مکڑی کا طوفان امڈ آیا۔ مکڑی تمام درخت اور فصلیں چاٹ گئی۔ اور بسطام کے نواح و مضافات مکڑی کے لشکروں سے سیاہ ہوگئے۔ لوگ چلا اٹھے۔ اس طرح ہر طریقہ سے مکریوں کو اڑارہے تھے۔ حضرت شیخ نے دریافت کیا کہ یہ کیا شور و غوغا ہے۔ لوگوں نے مکڑی کے بارے میں بتایا۔ تو آپ چھت پر آئے اور آسمان کی طرف نظریں اٹھائیں مکڑی کا لشکر زمین سے۔۔۔

مزید

حضرت شیخ محب اللہ صدیقی صدرپوری

  حضرت شیخ ابو سعید کے تیسرے خلیفہ حضرت شیخ  محب اللہ صدیقی صدر پوری تھے۔ جنکا  شمار اکابر خلفاء میں ہوتا ہے۔ صاحب مراۃ الاسرار لکھتےہیں کہ جب حضرت شیخ محب اللہ قدس سرہٗ علوم عقلی ونقلی سے فارغ ہوئے  تو  آپکے دل میں طلب  حق کا درد پیدا ہوا چنانچہ آپ نے وقت کے اکثر بزرگوں سے ملاقات کی  لیکن تشفی نہ ہوئی۔ اسکے بعد آپ نے دہلی جاکر  حضرت خواجہ  قطب الدین  بختیار کاکی قدس سرہٗ کےآستانہ  پراستخارہ کیا۔ وہاں سے فرمان ہوا کہ  اس وقت شیخ علی صابر قدس سرہٗ کا سلسلہ خوب رونق  میں ہے  اور شیخ  ابو سعید گنگوہی کے پاس جاؤ چنانچہ آپ نے حضرت شیخ ابو سعید قدس سرہٗ کی خدمت میں حاضر ہوکر شرف بیعت حاصل کیا۔ اسکے بعد حضرت  اقدس نےاپنے خادم خاص مجاہد نام کو حکم  دیا  کہ وضو کر کے دوگانہ  ادا کرو اور دیکھو کہ شیخ محب ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا خواجہ محمد موسی پاک

حضرت مولانا خواجہ محمد موسی پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ محمد ادریس بن مہدی بن محمد علی السنوسی

حضرت علامہ محمد ادریس بن مہدی بن محمد علی السنوسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید