حضرت مولانا شاہ محمد علی حسین مدنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا محمد علی حسین صاحب ابن حضرت مولانا شاہ اعظم حسین خیر آبادی قدس سرہما ۲۱؍ربیع الثانی ۱۳۱۲ھ میں بھوپال میں پیدا ہوئے، اُردو فارسی کی ابتدائی تعلیم مولانا یُداللہ سنبھلی سےحاصل کی اور قرآن مجید حفظ کیا،معقول و منقول کی تکمیل والد ماجد سے کی، ۱۹۰۳ء میں والد ماجد کےساتھ مدینہ طیّبہ چلےگئے، اور وہیں سے بلاد عرب عراق وشام ومصر کا سفر کیا، اور عتبات عالیہ کی زیارت کی، ۱۳۳۶ھ میں آپنےدمشق میں امام الدھر حافظ العصر شیخ بد الردین دمشقی سےاُن کے صاحبزادے مولانا تاج الدین کی معیت میں شرحوقایہ کا درس لیا، حضرت مولانا محمد عبد الباقی فرنگی محلی مدنی المتوفی ۱۳۶۴ھ کےدرس میں مختصر المعانی، تلخیص المفتاح پڑھی، صحیح مسلم اور بعض دوسری کتب حدیث کا حضرت مولانا شاہ محمد معصوم ابن شاہ عبد الرشید ابن حضرت شاہ احمد سعید مجددی سے درس لیا، شیخ المحدثین م۔۔۔
مزید
سیف اللہ المسلول معین الحق شاہ فضلِ رسول قادری بدایونی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:حضرت شاہ فضلِ رسول۔لقب:سیف اللہ المسلول،معین الحق ۔حضرت شاہ آلِ احمداچھےمیاں رحمہ اللہ تعالٰی کے ارشاد کے مطابق آپ کا نام فضلِ رسول رکھا گیا ۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے:حضرت شاہ فضل ِرسول بدایونی بن عین الحق حضرت شاہ عبد المجید بد ایونی،بن شاہ عبد الحمید بدایونی۔علیہم الرحمہ۔آپ کاسلسلہ نسب والدِ ماجد کی طرف سے جامع القرآن حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ تعالی عنہ تک اور والدہ ماجدہ کی طرف سے رئیس المفسرین حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما تک پہنچتا ہے۔ تاریخ ِولادت: آپ کی ولادت باسعادت ماہِ صفر المظفر 1213ھ،مطابق1798ءکوبدایوں(انڈیا) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم:صرف و نحوکی ابتدائی تعلیم جدا مجد اور والد ماجد سے حاصل کی۔ بارہ برس کی عمر میں مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے پاپیادہ لکھنؤ ک۔۔۔
مزید
شیخ الاسلام حضرت غلام محمدمحدث گھوٹوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:غلام محمد۔لقب:شیخ الجامعہ،شیخ الاسلام،محدث گھوٹوی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: شیخ الاسلام علامہ غلام محمد گھوٹوی بن چوہدری محمد عبداللہ بن صوفی محمد خان بن چوہدری احمدیارخان بن چوہدری پیرمحمدخان بن حضرت بخت جمال خان ۔چوہدری بخت جمال خان ایک مرد ِصالح اورمستجاب الدعوات تھے۔درودشریف کےعامل،اورزبان میں خاص تاثیرحاصل تھی۔آپ کاتعلق "کنگ جٹ"برادری سےہے۔آپ کےننھیال"وڑائچ"قوم سے ہیں۔سلسلہ ٔنسب نوشیرواں عادل بادشاہ تک منتہی ہوتاہے۔قصبہ گھوٹہ ضلع ملتان میں قیام کی وجہ سے"گھوٹوی "معروف ہوئے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت ماہ جمادی الاولی ٰ/1302ھ،مطابق جنوری/1885ءکوموضع "گمرالی" نزد منگووال ضلع گجرات پنجاب،پاکستان میں ہوئی۔ تحصیل ِعلم: حفظ قرآن ،فارسی اور صرف ونحو کی کتابیں چکوڑی (گجرات ) میں مولانا محمد چراغ۔۔۔
مزید
حضرت شیخ ابو العباس احمد بن عبد اللہ الحطئیۃ الفاسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۔۔۔
مزید
حضرت مولانا حکیم عابدعلی کوثر خیر آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت 1271ھ،میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم وتربیت گھر پر ہوئی،اورختمِ قرآن کےموقع پر فاتحۂ فراغ حضرت مولانا عبد الحئی فرنگی محلی سے پڑھا۔ابتدائی دینیات کی کتب پڑھنے کے بعدعلمِ طب کاشوق ہواتو اس وقت کے حاذق طبیب حکیم محمد رشید گوپاموی، اور حکیم رضا حسین لکھنوی سے طب پڑھی۔ بیعت وخلافت: حضرت سید حاجی وارث علی شاہ قدس سرہ کے مرید تھے۔ سیرت وخصائص: طبیبِ حاذق،حکیمِ اعلیٰ حضرت،حضرت مولانا حکیم عابدعلی کوثرخیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ۔آپ اپنے وقت کے جیداور ممتاز حکماء میں سے ایک تھے۔ آپ کی حذاقت مسلم تھی۔نبض دیکھتے ہی فوراًتشخیص کرلیا کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کےہاتھ میں شفاء رکھی تھی، صرف چند ادویہ سے علاج کرتے تھے،مریض شفاء یاب ہوجاتا تھا۔آپ مسلمہ حذاقت ومہارت ۔۔۔
مزید
حضرت علامہ مفتی محمد رمضان گلتر چشتی قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالم تلمیذِ رشید حضور محدثِ اعظم پاکستان حضرت علامہ مولانا مفتی محمد رمضان گلتر چشتی قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بروز جمعۃ المبارک مورخہ 3 فروری 2017ء رات میں بمطابق 6 جمادی الاولیٰ 1438 ہجری کراچی میں وصال فرماگئے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون حضرت علامہ مولانا مفتی محمد رمضان گلتر چشتی قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی نمازِ جنازہ بروز ہفتہ بتاریخ 4 فروری 2017ء بمطابق 6 جمادی الاولیٰ 1438ہجری دوپہر 2 بجے مدرسہ فیض القرآن اجمیر نگری نارتھ کراچی میں ادا کی جائے گی۔ ۔۔۔
مزید
یاد گار اسلاف پیر طریقت رہبر شریعت علامہ پیر محمد علاؤ الدین صدیقی ولادت باسعادت علاؤ الدین صدیقی 1 جنوری 1938ء کو نیریاں شریف آزاد کشمیر میں پیدا ہوئے۔ آپ غوث الزماں خواجہ غلام محی الدین غزنوی بن ملک محمد اکبر خان کے دوسرے بیٹے تھے۔ان کے بڑے بھائی پیر نظام الدین قاسمی ہیں نسبت ان کی نسبت نقشبندیہ مجددیہ ہے جو ان کے والد اور شیخ، خواجہ غلام محی الدین غزنوی سے ان کو ملی۔ آپ افغانستان کے معزز پٹھان قبیلہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ نام کے ساتھ" صدیقی " سیدنا ابوبکر الصدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی روحانی نسبت سے لکھتے تھے۔ یہ بھی مشہور ہے کہ آپ خالد بن ولید رضی اللہ تعالی عنہ کی اولاد سے ہیں یہ غلط ہے۔ تاریخ سے یہ بات ثابت ہے کہ سیدنا خالد بن ولید کی اولاد پاک جو چالیس کے قریب تھی۔ تمام کی تمام۔۔۔
مزید
حضرت مولانا شاہ محمد عبید اللہ کانپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: حضرت مولانا شاہ محمد عبیداللہ ۔کانپورمیں مستقل اقامت کی وجہ سے "کانپوری"کہلاتے ہیں۔ مولدوموطن: آپ کاتعلق "بہاولپور"پنجاب سے تھا۔ شیخ المدرسین حضرت مولانا شاہ احمد حسن کانپوری علیہ الرحمہ کی خدمت میں تحصیلِ علم کی غرض سے کانپورحاضرہوئے،اور پھروہیں مستقل رہائش اختیارکرلی۔ساری عمر دینِ متین خدمت کرتے رہے۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے علاقے میں حاصل کی،قرآنِ مجید حفظ کرنے کے بعدمزیدتحصیل ِعلم کے لیے حضرت مولانا شاہ احمدحسن کانپوری قدس سرہ کے درس کا شہرہ سن کر کانپور آئے، اور اخذ علوم کیا۔آپ اُستاذِ زمن کی درسگاہ سے فارغ ہونے والی پہلی جماعتِ علماء میں ممتاز تھے۔ سیرت وخصائص: فاضلِ اکمل،عالمِ متبحر،استاذالعلماء والفضلاء،سندالاتقیاء،حامیِ مسلکِ اعلیٰ حضرت،ماحیِ بدعت،غیظ الوہابیین، حضرت مولانا ۔۔۔
مزید
ابو بکرعبد اللہ بن محمد المعروف ابنِ ابی الدنیا نام ونسب: آپ کا نام عبد الله بن محمد بن عبيد بن سفيان ابن ابی الدنيا قرشی اموی۔کنیت: ابو بکر۔ اور آپ ابنِ ابی الدنیا کے نام سے مشہور ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادتِ باسعادت208 ھ میں بغداد میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ کے مشائخ میں احمد دورقی، علی بن جعد جوہری، زُہیر بن حرب، ابوعبید قاسم بن سلام، داود بن رشید خورازمی، محمد بن سعد کاتبِ واقدی، امام بخاری اور امام ابوداؤد وغیرہ ہیں جن سے فنِ حدیث کی تعلیم پائی۔ سیرت وخصائص:شیخ الوقت، امام الائمہ، فقیہ العصر، شیخ الحدیث، حافظ الحدیث ابو بکر عبد اللہ بن محمد المعروف ابنِ ابی الدنیا مشہور حفاظِ احادیث میں سے تھے۔ابن ابی الدنیا شہزادگانِ خلفائے عباسیہ کے اَتالیق رہے۔خلیفہ معتضد باللہ کی تربیت بھی ان ہی کی اَتالیقی میں ہوئی۔ حافظ ذہبی نے "تذکرۃ الحفاظ" میں ان کا ترجمہ ان لفظوں ۔۔۔
مزید
شیخ الاسلام حافظ الحدیث امام محمد بن ابوبکرابوموسیٰ مدینی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: آپ کا نام محمد بن ابو بكر بن عمر بن ابو عيسٰی احمد بن عمر مدینی۔کنیت: ابوموسٰی۔لقب: شیخ الاسلام تھا۔ تاریخِ ولادت:امام ابو موسٰی مدینی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادتِ باسعادت ذی القعدہ 501 ھ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: امام ابوموسٰی مدینی رحمۃ اللہ علیہ نے جلیل القدر علماء سے اکتسابِ علم کیا جن میں آپ کے والدِ ماجد ، ابو سعد محمد بن محمد، ابو منصور محمد بن عبد اللہ اور ان کے علاوہ کثیر علماء سے کے علم سے مستفیض ہوئے۔ اور تین سو مشائخ سے زیادہ آپ نے احادیث روایت کی۔ سیرت وخصائص: شیخ الاسلام، حافظ الاحادیث، امام الوقت امام ابو موسٰی محمد بن ابو بکرمدینی رحمۃ اللہ علیہ زاہد، متورع، عابد، ولیٔ کامل عالمِ باعمل اور اپنے وقت کے چمکتے ہوئے سورج تھے۔ آپ قرآنِ پاک کواس کی روایات وشانِ نزول کے ساتھ پڑھت۔۔۔
مزید