ابو الولید ہشام اول رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بن عبدالرحمٰن الداخل الاموی (خلیفۂ اسپین) اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کااسمِ گرامی ہشام بن عبد الرحمن۔کنیت: ابوالولید تھی۔ تاریخ ومقامِ ولادت: ابو الولید ہشام بن عبد الرحمن رحمۃ اللہ علیہما کی ولادت 139 ء میں ، قرطبہ ، اسپین میں ہوئی۔ سیرت وخصائص: ہشام بن عبد الرحمن الداخل رحمۃ اللہ علیہ بہت بہادر، جواد، کریم اور عادل حاکم تھے۔ آپ کی ہر وقت یہی کوشش رہتی کہ کوئی مسلمان کافر کی قید میں نہ ہو چنانچہ اگر کوئی کافر کی قید میں ہوتا تو زرِ کثیر دے کر مسلمانوں کو چھڑواتے۔اور اگر کوئی سپاہی دورانِ جہاد شہید ہوجا تا تو اس شہید کے بچوں اور گھر والوں کی کفالت حکومت کے ذمہ لگاتے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تادمِ حیات حاکم ِ اسپین رہے اور عدل وانصاف کی ایک نئی تاریخ رقم فرمائی حتیٰ کہ اہلِ اسپین آپ کو عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔
مزیدحضرت شیخ ابو محمد رویم بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃا للہ علیہ کا اسم گرامی رویم بن احمد بغدادی تھا اور کنیت: ابو محمد تھی۔ تحصیلِ علم: شیخ ابو محمد رویم بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ادریس بن عبد الکریم الحداد اور دیگر اساتذہ کرام سے درسیات کی تکمیل کی۔ سیرت وخصائص: شیخ ابو محمد رویم بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بلند پایہ فقہی، مفسر، صوفی اور بغداد کے اجلہ مشائخ ِ کرام سے تھے۔آپ رحمۃ اللہ علیہ ہمہ وقت دین کی خدمت مصروف رہتے، اور کتابوں کی تصنیف وتالیف میں مشغول رہتے۔لواحقین کی اخلاقی ،روحانی اور ذہنی تربیت فرمانا آپ کا مطمعِ نظر تھا۔مسلمانوں کی اصلاح اور مسلمانوں میں اٹھتے ہوئے غلط رسومات کے خلاف جہاد کرناآپ کی عادت تھی۔آپ نے علم کے نور سے خلقِ کثیر کے سینوں کو منور کیااور انہیں جہالت کے اندھیروں سے نکال کر علم کی روشنی میں لائے۔ تاریخِ وصال: شیخ ابو محمد رویم بغد۔۔۔
مزید