منگل , 19 شوّال 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 07 April,2026

پسنديدہ شخصيات

حضرت مخدوم حمید الدین

  حضرت مخدوم حمید الدین بن شیخ قطب الدین جمیع کمالات انسانی سے آراستہ اور ظاہری وباطنی  کے  علوم سے پیراستہ تھے۔ صاحب مراۃ الاسرار لکھتے ہیں کہ مخدومی شیخ عبدالرحمٰن قدوائی نے تواتر سے فرمایا ہے  کہ حضرت شیخ  احمد عبدالحق قدس سرہٗ فرمایاکرتے تھے کہ ہماری ساتویں پشت میں ایک ایسا مرد آئے گا جو ہماری مانند ہوگا۔ چنانچہ بعینہٖ یہی ہوا۔ شیخ قطب الدین کے وصال کے تیسرے روز آپ خرقہ خلافت زیب تن کر کے مسند نشین ہوئے۔ جب لوگوں نے حاضر خدمت ہوکر بیعت کی درخواست  کی تو فرمایا کہ دوستو! میں نے ابھی اپنے آپکو  نہیں پہنچانا دوسرے کو کس طرح لے سکتا ہوں اس کام کی بنیاد دیانت ہے اور یہ دیانت سے بعید ہے کہ  میں اس کام کی  جرأت کرروں۔ چنانچہ ریاضت ومجاہد کے میدان میں آپکا پہلا قدم یہ تھا کہ والد ماجد کے تیسرے فاتحہ کے بعد خلوقت خانہ میں داخل ہوئے اور ایک کامل ای۔۔۔

مزید

حضرت شیخ قطب الدین

  اپنے والد شیخ پیر  کے وصال کے بعد حضرت شیخ قطب  الدین  مسند نشین ہوئے۔ آپ بڑے عبادت گذار اور مرد مجاہد تھے اور سلوک کی تمام منازل طے کر کے مسلک تجرید میں گامزمن ہوئے۔ آپ زیارت حرمین شریفین کیلئے تشریف لے گئے۔ اور اکثر مقامات کی سیر اور اولیائے وقت کی صحبت سے مستفیض ہونے کے بعد وطن واپس آکر تربیت مریدن میں مشغول ہوگئے تھے۔ شیخ معروف  ومجذوب صاحب حال جو قصبہ پانی پت میں رہتےتھے آپ کے مرید تھے۔ کچھ عرصہ کے بعد حضرت شیخ قطب الدین  کلی شرف گئے۔ اور حضرت مخدوم علاؤ الدین علی احمد صابر قدس سرہٗ کی روح پاک سے فیض حاصل کیا۔ آخر  حضرت مخدوم صابر قدس سرہٗ نے فرمایا کہ اب تمہارا اجل قریب آگیا ہے اپنے گھر جاؤ۔ اور اپنی ہڈیوں کو اپنے آباواجداد کے پہلو میں رکھو آپ نے عرض کیا کہ حضور میرے آباواجداد کی عمریں تو بہت دراز تھیں مجھ سے کیا تفصیر ہوئی ہے کہ پچا س ساٹھ سال ک۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابو محمد صوفی

  صاحب مراۃ الاسرار نے یہ بھی لکھا ہے کہ حقائق آگاہ حضرت شیخ محمد  ابو محمد صوفی جو پیر سوسالہ تھے اور اکثر اولیاء کرام سے فیضیاب ہوچکے تھے حضرت شیخ پیر کی بہت تعریف کیا کرتے تھے۔ اور اس فقیر سے فرمایا کرتے تھے کہ جب بھی میں حضرت شیخ پیر کی خدمت میں حاضر ہوا انہیں سکرِ الٰہی میں مست دیکھا۔ کثرت مشاہدہ سے آپکی آنکھیں اس قدر سرک ہوتی ت ھیں کہ ان پر نظر کرنا ممکن نہ تھا۔  لیکن اسکے باوجود آپ بڑے خوش خلق  اور متواضع تھے۔ آخر  عمر میں انہوں نے خواجگان چشت کی امانت اپنے بیٹے شیخ قطب الدین کے سپرد کی اور واصل بحق ہوئے۔ رحمۃ اللہ علیہ۔ (قتباس الانوار)۔۔۔

مزید

کمالات حضرت مخدوم پیر بن شیخ بڈھ

  حضرت مخدوم پیربن شیخ بڈھ بڑے  باکمال  درویش تھے اور اپنے والد ماجد کی جگہ سجادہ نشین ہوئے۔ آپ اکثر اوقات اشغال باطن میں مشغول رہتے تھے آپکا حال بے حد قوی اور معاملہ صادق تھا۔ (قتباس الانوار)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ پیارے

آپ سدید اللہ کے مرید اور میر سید محمد گیسو دراز رحمۃ اللہ علیہ سے تربیت یافتہ تھے۔ مشہور ہے کہ شیخ پیارے جب ابتداً سید محمد گیسو دراز کے ہاں آئے تو سید گیسودراز نے دریافت کیا کہ درویش تم کسی پر عاشق بھی رہے ہو؟ شیخ پیارے نے شرم کرتے ہوئے بڑی تکلیف سے کہا، حُضور! میں تو عشق ہی سیکھنے کے لیے جناب کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں۔ مجھے کچھ خبر نہیں کہ عِشق کیا ہوتا ہے سیّد گیسودراز نے فرمایا کہ میرے اس سوال سے آپ کی حالت کا امتحان اور آپ کے طرزِ طریق کی کیفیت معلوم کرنا ہے اس لیے عشق کے متعلق آپ پر جو بھی واقعہ گزراہو اُسے بلا تکلف بیان کردو۔ چنانچہ شیخ پیارے نے کہا کہ ایک مرتبہ میں ایک غیر مسلم عورت کو دل دے بیٹھا اور اس سے ملنے کا موقعہ کسی طرح ہاتھ نہ آتا تھا چنانچہ اس سے ملاقات کرنے کی غرض سے میں نے اپنے گلے میں زُنار ڈالا اور اس مندر میں چلاگیا جہاں وہ پوجا پاٹ کرنے کے لیے آیا کرتی تھی تاکہ اس ک۔۔۔

مزید

حضرت شیخ عبدالرحمٰن قدوائی

  حضرت شیخ عبدالرحمٰن قدوائی حضرت شیخ بڈھ کے مرید تھے لیکن تربیت ارشاد حضرت شیخ منصور سے حاصل کی اور مقام تکمیل کو پہنچے تھے۔ اس فقیر کو حضرت شیخ عبدالرحمٰن قدوائی سے خاص محرمیت حاصل تھی اور آپ کی صحبت سے  بہت فیضیات ہوا ہے۔ بڑے باکمال عارف اور جہاں دیدہ بزرگ تھے جو ہمیشہ فقر و گمنامی کی حالت میں رہتے تھے اور مردانہ وار اس جہان سے رخصت ہوئے۔ رحمۃ اللہ علیہ (قتباس الانوار)۔۔۔

مزید

علامہ غلا م قطب الدین

حضرت علامہ غلا م قطب الدین برہم چاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

علامہ عین القضاۃ

حضرت علامہ عین القضاۃ بن محمد وزیر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بن محمد جعفر حسینی، حنفی، نقشبندی، حیدرآبادی  ۔۔۔

مزید

فقیر غلام محمد سودھر

حضرت مولانا فقیر غلام محمد سودھر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید